شمشاد
لائبریرین
ساجد بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔مجھے تھوڑی دیر قبل محفل ہی کے ایک دوست نے ای میل کے ذریعے سے یہاں ہونے والی گفتگو کاپی کر کے بھیجی تو میں نے ضروری سمجھا کہ ایک عدد وضاحت دے دوں۔
صائمہ شاہ صاحبہ ، بات یہ ہے کہ اگر ڈھنگ سے کرنا ہو تو ادارت ایک انتہائی مشکل اور توجہ طلب کام ہے لیکن اگر خانہ پری مطلوب ہو تو پھر سب کچھ چلتا ہے ۔ اس لئے آپ زیادہ توقعات نہ رکھیں ۔
شمشاد بھائی ، اگر آپ ان ہدایات یا تنبیہات کو دھمکی کہتے ہیں جو میں جاری کرتا تھا تو یہ الگ بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ اس بات کو ذہن مین ضرور رکھیں کہ جس کی وجہ سے میں نے محفل چھوڑی ۔ جب چھوڑی تو نبیل بھائی اور سعود بھیا سے کچھ گزارشات بھی کی تھیں اگر آپ کو ساری معلومات نہیں ہیں تو ان سے دریافت کر لیں پھر جو چاہیں میرے بارے میں لکھ ڈالیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔
مختصر بات یہ کہ جب قوانین بناے والے ہی ان کا پاس نہ کریں تو دوسروں پر الزام لگانا یا دوسروں سے جھگڑا کرنا فضول ہے ۔
والسلام
میں نے تو کہیں بھی آپ کی ہدایات یا تنبیہات کو دھمکی نہیں سمجھا۔ آپ کیونکر میرے متعلق ایسا کہہ سکتے ہیں۔ میں نے تو صائمہ بہن کے مراسلے کا اقتباس لیکر بات کی تھی۔ میں نے جو کچھ لکھا تھا، وہ دوبارہ لکھ رہا ہوں :
اس کے علاوہ آپ کو کہاں محسوس ہوا کہ ساجد بھائی اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے تھے اور میری طرف سے آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں دھمکی دے رہا ہوں۔