"جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے ۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

راقم

محفلین
السلام علیکم، اساتیذِ محترم!
چھوٹی بحر میں ایک غزل کی کوشش۔
اصلاح کے لیے حاضر ہے:

"جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے
اس میں کتنی سچائی ہے

غصہ ہے آنکھوں میں اُترا
آگ یہ کس نے بھڑکائی ہے

روتے بچوں کو جب دیکھا
آنکھ سبھی کی بھر آئی ہے

"اُردو محفل" میں آ جائے
"اُردو" کا جو شیدائی ہے

اس محفل میں سب ہی پیارے
بہن ہے، بیٹی یا بھائی ہے

اُس کی باتیں دل پر مت لو
راقم تو اک تو سودائی ہے
 

الف عین

لائبریرین
عروض کے لحاظ سے درست ہے، صرف یہ مصرع
غصہ ہے آنکھوں میں اُترا
میں روانی کی کمی ہے۔ بہتر ہو یوں کہیں
آنکھوں میں اُترا ہے غصہ
اس کے علاوہ
س محفل میں سب ہی پیارے
درست تو ہے، لیکن ذاتی طور پر مجھے ’سبھی‘ کی جگہ ’سب ہی‘ پسند نہیں۔
ہاں اور مردوں میں صرف بھائی کا رشتہ ہی نہیں ہے۔ میں ہی کئی لوگوں کا بابا جانی اور انکل یا چچا ہوں!!
 

راقم

محفلین
ایک شعر حذف ، دو مصرعوں میں ترمیم

عروض کے لحاظ سے درست ہے، صرف یہ مصرع
غصہ ہے آنکھوں میں اُترا
میں روانی کی کمی ہے۔ بہتر ہو یوں کہیں
آنکھوں میں اُترا ہے غصہ
اس کے علاوہ
س محفل میں سب ہی پیارے
درست تو ہے، لیکن ذاتی طور پر مجھے ’سبھی‘ کی جگہ ’سب ہی‘ پسند نہیں۔
ہاں اور مردوں میں صرف بھائی کا رشتہ ہی نہیں ہے۔ میں ہی کئی لوگوں کا بابا جانی اور انکل یا چچا ہوں!!

السلام علیکم، استاذِ محترم!
میں صبح مدرسے جا رہا تھا اس لیے جلدی میں صرف شکریہ ہی ادا کیا تھا۔
غز ل کا ایک شعر حذف کر دیا ہے اور دو مصرعوں میں آپ کے حکم کے مطابق درستی کر دی ہے۔
اب یہ غزل موجودہ صورت میں اس طرح بن گئی ہے:

"جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے
اس میں کتنی سچائی ہے

آنکھوں میں اُترا ہے غصہ
آگ یہ کس نے بھڑکائی ہے

روتے بچوں کو جب دیکھا
آنکھ سب ہی کی بھر آئی ہے (سبھی کی جگہ سب ہی کرنے سے وزن میں فرق تو نہیں پڑے گا۔

"اُردو محفل" میں آ جائے
"اُردو" کا جو شیدائی ہے

اُس کی باتیں دل پر مت لو
راقم تو اک تو سودائی ہے
 

مغزل

محفلین
نہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اجازت ہے ،۔
بندہ سراپا سپاس ہے محبتوں پر ۔شکراً یا سیدی
 

الف عین

لائبریرین
نہیں محمود، یہاں محض ’سبھی: بحر میں آتا ہے۔ ’سب ہی‘ نہیں، ورنہ ’ب‘ یا ’ہ‘ کا قتل ہو جائے گا۔
اور ہاں، مقطع میں نے غلط پڑھا تھا شاید جو درست نہیں کیا۔
راقم تو اک سودائی ہے
پڑھا تھا شاید جو بحر میں مکمل ہے،
’راقم تو اک تو سودائی ہے ‘ نہیں۔
 

مغزل

محفلین
بابا جانی میں اپنی بات سے رجوع کرتا ہوں اور آپ کی بات سے اتفاق، شکریہ

(پرانا مراسلہ)
(صحیح صحیح ، میں آپ کی بات سے رجوع کرتا ہوں ، میرے ذہن میں سبھی تھا، سب ہی پہلے سے موجود تھا اس لیے سوچا کہ وہ روا ہی ہوگا۔ شکریہ بابا جانی۔)
 

الف عین

لائبریرین
محمود یہ تمہاری اردو کو کیا ہوتا جا رہا ہےیار؟ میری بات سے رجوع یا متفق، اپنی بات سے رجوع ہوا جاتا ہے!!
 

مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی ، آپ نے صحیح کہا، ( رجوع کرنا محاورے کے تحت اگر ہے تو آپ کی بات سے مفر نہیں مجھ کو) ویسے میرے مطالعے میں رجوع کے معانی ’’ جھکنے ‘‘ ۔ ’’ پلٹنے ‘‘ - اور ’’ متوجہ ہونے ‘‘ کے بھی ہیں سو زبان کا ذائقہ بدلنے کو شرارتیں کرنا تو میرا حق ہے ناں ؟ ، :blushing: آپ سے لاڈ پا کر کہیں میں بگڑنے تو نہیں لگ گیا، ویسے معافی چاہتا ہوں مجھے ایسا نہ کرنا چاہیے تھا، ۔:praying:
 

راقم

محفلین
"سبھی کی " یا " ہماری " کے بارے میں رہنمائی مطلوب ہے

نہیں محمود، یہاں محض ’سبھی: بحر میں آتا ہے۔ ’سب ہی‘ نہیں، ورنہ ’ب‘ یا ’ہ‘ کا قتل ہو جائے گا۔
اور ہاں، مقطع میں نے غلط پڑھا تھا شاید جو درست نہیں کیا۔
راقم تو اک سودائی ہے
پڑھا تھا شاید جو بحر میں مکمل ہے،
’راقم تو اک تو سودائی ہے ‘ نہیں۔

السلام علیکم، استاذِ محترم!
میری غزلوں کی اصلاح پر بھرپور توجہ دینے کے لیے بہت ممنون ہوں۔
لفظ "سبھی کی" اگر غلط نہ ہو تو رہنے دیا جائے یا اس کی بجائے "ہماری" لکھ لیا جائے، جو بھی صورت مناسب ہو بتا دیجیےتاکہ اس کے مطابق میں ترمیم کر دوں۔ (چوں کہ "سبھی کی " اور " ہماری " ہم وزن ہیں۔
مقطع میں اک کے بعد والا ' تو ' صرف ٹائپ کی غلطی ہے، جس پر میری نظر نہیں پڑی، معذرت چاہتا ہوں۔

"جانِ من" ہیں ہم جو اُن کے
اس میں کتنی سچائی ہے

آنکھوں میں اُترا ہے غصہ
آگ یہ کس نے بھڑکائی ہے

روتے بچوں کو جب دیکھا
آنکھ سبھی کی / ہماری بھر آئی ہے

"اُردو محفل" میں آ جائے
"اُردو" کا جو شیدائی ہے

اُس کی باتیں دل پر مت لو
راقم تو اک سودائی ہے
 

الف عین

لائبریرین
یقیناّ ’سبھی‘ بہتر ہے، اعتراض ’سب ہی‘ پر تھا، لیکن اب تو سوال ’سبھی‘ اور ’ہماری‘ میں سے انتخاب ہے تو میرا خیال ہے کہ اب بھی ’سبھی‘ بہتر ہے۔
 
ویسے میرے مطالعے میں رجوع کے معانی ’’ جھکنے ‘‘ ۔ ’’ پلٹنے ‘‘ - اور ’’ متوجہ ہونے ‘‘ کے بھی ہیں سو زبان کا ذائقہ بدلنے کو شرارتیں کرنا تو میرا حق ہے ناں ؟ ۔:praying:
یہاں آپ رجوع کرنے کی بجائے توبہ کرتے تو بہتر تھا:);)
 
Top