جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کی صدارت اور پارٹی رکنیت سےمستعفی
Print VersionOctober 01, 2014 - Updated 170 PKT
ملتان...... سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ جاوید ہاشمی کہتے ہیں میں ایسی پارٹی کا صدر اور ممبر بننا گوارہ نہیں کرتا جو غیر جمہوری قوتوں کا حصہ ہو۔ اس بات کا اعلان جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غیر جمہوری رویے کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے، اپنا استعفیٰ لکھ کر عمران خان کو بجھوا دیا ہے، شوکاز نوٹس کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے ملتان میں ہونے والے جلسہ میں دینا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے گزشتہ رات بیان دیا کہ وہ جاوید ہاشمی کو جلسہ میں نہیں بلائیں گے، میں ایسی پارٹی سے اختلاف کرتا ہوں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ انہیں مس گائیڈ کرتے ہیں، میری اب تک نواز شریف اور شہباز شریف سے بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کا جلسہ چھوٹا ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ آپ کے ارد گرد منافق لوگ کھڑے ہیں، پارٹی کے برے دن آ گئے ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کو دفن کرنا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی میں اگر ہمت اور حوصلہ ہے تو استعفیٰ کا اعلان کرے اور آ کر الیکشن لڑے ۔ جاوید ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے شوکاز نوٹس بجھوایا تھا جس میں انہیں صدرات اور پارٹی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا اور 29 ستمبر کو جواب طلب کیا تھا۔ ملتان میں ضمنی انتخاب کے حلقہ این اے 149 میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے جاوید ہاشمی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نواز کی ضلعی قیادت اور ممبر صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔