عرفان سعید
محفلین
جاپانی زبان میں گنتی کو موجودہ زبانوں کی آسان ترین گنتی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ جاپانی میں جب گنتی سیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ ہماری اردو زبان میں گنتی تو اچھی خاصی مشکل ہے۔ اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ اردو میں 1 سے 100 تک کی گنتی میں وہ تمام اعداد جن کا آخری ہندسہ مشترک ہے، انہیں دیکھیں۔
7 سات
17 سترہ
27 ستائیس
37 سینتیس
47 سینتالیس
57 ستاون
67 سٹرسٹھ
77 ستتر
87 ستاسی
97 ستانوے
ہماری چونکہ مادری اور قومی زبان ہے تو ہم سیکھ گئے۔ لیکن کسی غیر اہلِ زبان کے لیے یہ گنتی سیکھنا اچھا خاصا جان جوکھوں کا کام ہو گا۔ اب ایک نظر جاپانی گنتی پر ڈالتے ہیں۔ یہاں معاملہ انتہائی سادہ ہے۔ اگر 1 سے 10 تک گنتی ازبر ہو گئی تو سمجھیں 1 سے 99 تک کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے بعد 100، 1000، 10000 وغیرہ کے نام جاپانی میں یاد کر لیے تو سمجھیں بیڑا پار ہے۔
جاپانی میں 1 سے 10 تک
1 اِچی (جیسے اردو میں لکھا جا رہا ہے ویسے ہی بالکل اردو لہجے پر پڑھا جائے گا۔)
2 نی (جیسے نانی میں نی)
3 سان (جیسے کسان میں سان)
4 یَون
5 گو (گو نواز گو والا)
6 رَوکُو (روکوں کا ں ہٹا کر)
7 نانا (بالکل نانا جان والا)
8 ہاچِی (جب چاچی کی ہائے نکلے تو بنا ہاچی)
9 کِیُو (کیوں کا ں ہٹا کر)
10 جُو (جوں کا ں ہٹا کر)
یاد کرنا اتنا مشکل بھی نہیں۔ ایک ہی سانس میں یہ ہائیکو نما نظم پڑھیں
اِچی نی سان یَون گو
روکُو نانا
ہاچِی کِیُو جُو
اب آگے بہت آسان ہے۔ آسانی کی خاطر اعراب مزید نہیں لگا رہا۔
11 کو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 10 اور 1 ہے۔ اس منطق پر جاپانی میں گیارہ کو کیا کہیں گے؟
جی بالکل ٹھیک سمجھے!
10 ہوتا ہے جو
1 ہوتا ہے اچی
11: جو اچی
آگے چلیں تو
12: جو نی
13: جو سان
14: جو یون
15: جو گو
16: جو کیو
17: جو نانا
18: جو ہاچی
19: جو کیو
اب 20 کیا ہو گا؟
20 کو سمجھ سکتے ہیں کہ یہ 2 مرتبہ 10 ہے۔
2 ہوتا ہے نی
10 ہوتا ہے جو
تو 20 ہو گا نی جو
دھیان میں رہے کہ
12: جو نی
20: نی جو
20 سے آگے وہی ترتیب جو 11 سے چلی تھی۔
21: نی جو اچی
22: نی جو نی
23: نی جو سان
24: نی جو یون
25: نی جو گو
26: نی جوروکو
27: نی جو نانا
28: نی جو ہاچی
29: نی جو کیو
اب آپ بتائیں 30 کو جاپانی میں کیا کہیں گے؟
31 سے 40 تک جاپانی میں گنتی لکھیں۔

آخری تدوین: