جاپان میں نئے ٹریفک سگنل

تعبیر

محفلین
مجھے نہیں پتہ کہ کب کی بات ہے پر مجھے یہ میل نئی ملی ہے ابھی تازی تازی اور میرے لیے بھی یہ سب نیا ہے اس لیے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں

newtrafficsignal1.jpg

newtrafficsignal2.jpg

newtrafficsignal3.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔

یہاں پر ایسے پول لگ جائیں تو دوسرے دن ان میں سے بہت سارے ٹوٹے ہوئے ملیں گے۔
 
طالوت

محفلین
بہت خوب تعبیر
درست کہا شمشاد اور عارف ۔۔۔ ملیں گے اسلیے نہیں کہ ان کا "پتیسہ" جو مل جائے گا۔۔
وسلام
 
مغزل

محفلین
ٌخیر مولیوں کی رہنے دیں انہیں ہر معاملے میں گھیٹنا معاملے کی توہین ہے ۔۔
معاملہ یہ ہے کہ ، راتوں رات شہر کو نیویارک بھی بنا دیا جائے ۔ علی الصبح پان
کی پچکاریاں اور چاکنگ نظر آئے گی فلا ں جو رہا کرو فلاں کو ووٹ دو فلا ں دواخانہ
فلاں عامل کالے جادو والے ۔۔ اب وہاں یہ سگنل کیا کام کریں گے جہاں ۔۔
زیبراکراسنگ کے ہوتے ہوئے 20 فیٹ کے فاصلے سے سڑک عبور کی جائے
اور جان کو ہلاکت میں ڈالا جائے ۔۔۔۔
خیر جاپان میں ترقی ہوئی ہمیں خوشی ہے ۔ کہ فلاح انسانی بنیادی جز ہے
تصاویر پیش کرنے کیلے ممنو ن ہوں
والسلام
 
طالوت

محفلین
یہ تو تسلیم کہ ہماری قوم ایسی چیزوں کو نہیں چھوڑے گی ۔ لیکن یہاں‌مولوی کہاں سے گھس آیا ۔۔۔۔۔!
مولوی ایسے گھس آیا کہ ان سگنلز میں انسانی شبہیہ کی تخلیق کی جاتی ہے جو کہ "حرام" ہے
ٌخیر مولیوں کی رہنے دیں انہیں ہر معاملے میں گھیٹنا معاملے کی توہین ہے ۔۔
معاملہ یہ ہے کہ ، راتوں رات شہر کو نیویارک بھی بنا دیا جائے ۔ علی الصبح پان
کی پچکاریاں اور چاکنگ نظر آئے گی فلا ں جو رہا کرو فلاں کو ووٹ دو فلا ں دواخانہ
فلاں عامل کالے جادو والے ۔۔ اب وہاں یہ سگنل کیا کام کریں گے جہاں ۔۔
زیبراکراسنگ کے ہوتے ہوئے 20 فیٹ کے فاصلے سے سڑک عبور کی جائے
اور جان کو ہلاکت میں ڈالا جائے ۔۔۔۔
خیر جاپان میں ترقی ہوئی ہمیں خوشی ہے ۔ کہ فلاح انسانی بنیادی جز ہے
تصاویر پیش کرنے کیلے ممنو ن ہوں
والسلام
مزید تبصروں کی گنجائش نہیں بچی:)
وسلام
 
مغزل

محفلین
شکریہ طالوت ، آپ بھی اپنی رائے سے نوازیں میں تو ادھر ادھر کی ہانکنے پر مامور ہوں
 
arifkarim

معطل
یہ تو تسلیم کہ ہماری قوم ایسی چیزوں کو نہیں چھوڑے گی ۔ لیکن یہاں‌مولوی کہاں سے گھس آیا ۔۔۔۔۔!

ہر نئی ایجاد پر فتویٰ لگانا ، مولوی حضرات کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ موٹر کار، اسپیکر، ٹی وی ، غرض ہر چیز پر ان نام نہاد عالموں نے فتوے لگائے اور اب خود بے باکی سے انکو استعمال کرتے ہیں ;)
 
زین

لائبریرین
آپ حضرات علماء دین کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں‌ جس طرح ہر شعبے ، طبقے ، مذہب اور علاقے میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں‌اسی طرح‌مولویوں میں بھی اچھے برے ہوتے ہیں‌۔
اور سب کو ایک صف میں کھڑا کرکے ان کی اس طرح توہین کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے

خود ہمارے محلے کے مولوی ہے کم از کم دس سالوں سے تو میں‌نے انہیں کبھی غیر ضروری بات کرتے ہوئے نہیں سنا اور نہ ہی مسجد یا گھر کے علاوہ انہیں کسی اور جگہ دیکھا ہے ۔

-------------
اور یہ دھاگہ معلوماتی ہےمیرا مقصد یہاں بحث‌کرنا نہیں ۔
 
چاند بابو

محفلین
تصاویر شئیر کرنے کا بہت شکریہ تعبیر بہنا۔
میرے خیال میں‌ تبصرہ ایسا ہرگز نہیں‌ہونا چاہئے جو کسی معاشرے کے کسی خاص کردار کو برا ثابت کرے صرف کسی انفرادی شخص یا کسی مخصوص طرزِ فکر افراد کے بارے میں بات کی جاسکتی ہے لیکن یہ کہنا کہ مولوی حضرات ایسے ہوتے ہیں درست نہیں ہاں صرف حلوے والے مولویوں کی بات اور ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
گزارش ہے کہ موضوع پر رہیں۔ تعبیر نے جاپان کی ایک ایڈوانس ٹیکنالوجی شریک محفل کی ہے اور بس۔ اس کو مذہبی بحث کی طرف نہ لے جائیں۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔

یہاں پر ایسے پول لگ جائیں تو دوسرے دن ان میں سے بہت سارے ٹوٹے ہوئے ملیں گے۔

:laugh: :laugh: :laugh:

جی بالکل ہم وہ قوم ہیں جو ریل گاڑیوں سے شیشے اور پنکھے تک اتار کر لے جاتے ہیں

۔۔۔ ملیں گے اسلیے نہیں کہ ان کا "پتیسہ" جو مل جائے گا۔۔
وسلام

یہ پتیسہ کیا ہے طالوت
ایک مٹھائی ہے غالباُ :confused:

گزارش ہے کہ موضوع پر رہیں۔ تعبیر نے جاپان کی ایک ایڈوانس ٹیکنالوجی شریک محفل کی ہے اور بس۔ اس کو مذہبی بحث کی طرف نہ لے جائیں۔
اگر یہ بات آپ نے بطور ناظم کہی ہے تو پھر ہم کچھ نہیں کہ سکتے اگر بطور ممبر تو آپس مین بات چیت سے تو ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ بشرط اس بحث سے کسی کی دل آزاری یا ناراضگی ناہو :)
 
شمشاد

لائبریرین
کہی تو بطور ناظم ہی ہے۔ ویسے بحثیت رکن عرض ہے کہ ہم باہمی بات چیت سے ضرور سیکھتے ہیں لیکن مذہبی بحث کا انجام دل آزاری اور ناراضگی پر ہی ہوتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
پتیسہ ایک مٹھائی ہی ہے ۔۔
ٹرینیں تو ایک طرف ذرا مینار پاکستان کی حالت دیکھیے ، نام ، عمر سکنہ ، پورا شجرہ نسب ، خطاطی کے نادر نمونے ، رابطے کے لیے سیل نمبرز ، دواخانوں کے پتے ، عشقیہ عبارتیں اور پتہ نہیں کیا کیا گند بلا لکھ مارتے ہیں ۔۔
وسلام
 
Top