جاڑا دھوم مچاتا آیا (بچوں کی نظم)

زبیر مرزا

محفلین
جاڑا دھوم مچاتا آیا
کپڑے گرم پہناتا آیا
کیسی ہوا ہے سر سر سر سر
کانپتے ہیں سب تھر تھر تھر تھر
سورج بھی چھپ جاتا ہے جلدی
لگتی ہے اس کو بھی سردی
ہا ہا ہی ہی ہو ہوہو
ہائے ری سردی ہائے ری سردی
سارے بدن میں برف سی بھر دی
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
لیں جی ہم نے ای میل کے ذریعے اپنے بھائی سے فرمائش کی کہ اپنے بچوں کی درسی کتابوں میں سے یہ نظم ڈھونڈ کر
ارسال کرے اور تیسری جماعت کی اردو کی کتاب سے یہ نظم مل گئی
تو جناب بچپن کی یادوں اور جاڑے کا لُطف اُٹھائیں
 
وعلیکم السلام
بہت عمدہ زبیر بھائی۔۔۔:applause:
 
طارق شاہ

محفلین
زبیر میاں تشکّر!
بہت اچھا کیا، اِس سے بہت سوں کی یادیں تازہ ہو گئیں ہونگی

ویسے ہم بھی اب تک، جب جب سردی سے بگلگیر ہوتے ہیں
ہائے رے سردی ۔ ۔ ۔ ۔
برف سی بردی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کا ورد کرتے ہیں

لطف دیا آپ کے اس لگائی نظم نے ۔
بہت خوش رہیں
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہ محترم بھائی کیا ہی خوب شراکت دی ہے ۔
بچپن کے دن کتنے اچھے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جاڑا کہاں سے آتا ہے ۔ ؟ سردی کو جاڑا کیوں کہتے ہیں ۔ ؟
ہم کانپتے کیوں ہیں ۔ ؟ کیسے کیسے سوال یاد آگئے ۔ اور جواب دیتے والد محترم کی شبیہ جھلملانے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ زحال بھائی
 
Top