جبلِ نُور

نور وجدان

لائبریرین
احساس کہاں ہے ، لباس کہاں ہے ؟
زندگی ہے جسکا اقتباس، وہ کہاں ہے؟
لہو کی بوندوں میں یار کا آئنہ ہے
تشنگی بڑھی بے انتہا ، قیاس کہاں ہے؟
ربط احساس سے ٹوٹا سجدے کے بعد
ڈھونڈو میرا نشان ، اساس کہاں ہے؟
جُنون کو خسارے نے دیا پتا منزل کا
حساب چھوڑو ،دل شناس کہاں ہے؟
-----------------------
---
جواب میں ، احساس میں کیا الجھے
پھولوں کو نئی خوشبو ملتی جائے
رنگ بکھرتے ہیں بارش کے بعد
وصال کے بعد ملال ہیں مٹتے
بہاراں ہے ! یار شکوے کیسے
قبا میں بند پھول پر جگنو کیسے
صبا میں پتے ہیں کھلتے رہتے
شجر کو ملے سندیسے کیسے کیسے
----------------------

صدائے نغمہ ھو جب گونجتا ہے ، جبل میں کہرام آجاتا ہے ۔زمین پر اساس پاتے یہ جبل بُلندی کا حامل ہوجاتا ہے ۔ ذاکر کے ذکر پر خوش ہوتے شرابِ طور عطا کردیتی ہے ۔ نور سے ہستی کا رُواں رُواں کھو بیٹھے ہستی ، فرق ختم ہوجائے ، تو مشاہدہ بھی ایک ہوجاتا ہے ۔

تکمیل کا سفر قربانی کی دھوپ میں کاٹا جاتا ہے ۔ لوحِ محفوظ پر لکھے حُروف کی سیاہی وقت کو تھما دی جاتی ہے ۔ لٹکا دیے جاتے ہیں نیزے پر سر ، نعش سولی پر ، مٹی کے بُت سے نغمہِ ھو بول اٹھتا ہے ۔ موت کی زندگی کی عطا ہوجاتی ہے ۔

اندھیروں کو رُوشنی کو ہدیہ دینا ہوتا ہے ۔ احسان پر بسمل کو تڑپنا بھی سرِ عام ہوتا ہے ۔ کان کُنی کا عمل وسیلوں سے شروع ہوجاتا ہے ، فیض عام ہوجاتا ہے ، چھید در چھید کیے جانے کے بعد اندھیروں میں روشنی سے محفلِ نور کی ابتدا ہوجاتی ہے

محفلِ نور ساقی کے دم سے چلے
بادہِ مے سے سب داغ دلِ کے دُھلے

آئنہِ جمال ، اصل ُالاصل جمال میں مدغم اصل ہوجاتا ہے ۔ مقامِ فنائے عشق میں حیات دوامی ، اسم لافانی کی عطا پر شکر کا کلمہ واجب ہوجاتا ہے ، خوشبو کا بکھر جانا کِسے کہتے ہیں ، صبا کو سندیسے کیسے دیے جاتے ہیں ، غاروں میں اندھیرا ختم ہوجانے کے بعد سب در وا ہوجاتے ہیں ۔

مرا وجود تیرے عشق کی جو خانقاہ ہے
ہوں آئنہ جمال ،تیرے ُحسن کا کمال ہے

۔ صدائے ہست کے میٹھے میٹھے نغموں کا سلسلہ جاری رہنا ہے ، سجدہ در سجدہ سلسلہ جاری رہنا ہے ، سویرا ہوجانے کے سویرا پھر کیا جانا ہے ۔

سجدے میں ایک اور سجدہ کریں
سر اٹھنے پر ہم نیا سویرا کریں
مہِ تاباں کی سُرخ پلکوں پر
تلوں کے بل پہ رقص کریں

مصور نے عبد کی تصویر میں جمال کے نگینوں سے سجایا ہے ۔اسکا احسان ہے کہ جمال دیا ، اسکا احسان کہ کمال کی رفعت دی ۔ احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے ۔جہاں جمال بسا دیا جاتا ہے ، رسمِ شبیری کو نیا وقت دیا جاتا ہے۔نماز کے لیے قبلہ مقرر کر دیا جاتا ہے ۔سرِ طور سُحاب روشنیوں کی برسات کرتے ہیں ، اقصیٰ کے میناروں میں جگہ دے دی جاتی ہے ۔

اے سرِ زمینِ حجاز ! تجھے سَلام ! سینہ مکے سے مدینہ کردیا جاتا ہے ۔محبوب کے محبوب کی جانب متوجہ کردیا جاتا ہے ۔ یہ مساجد ، یہ جبل ، یہ مینارے ، تیرے روشنی کے استعارے ، لہو ان سے گردش مارے ، کہاں جائیں غم کے مارے ، کرم ہو مرجائیں گے دکھیارے ۔ کپڑا جل کے راکھ ہوجائے تو ہوا کو اوپر اٹھنے نہیں دیا جاتا ہے ، چنگاری سلامت رہتی ہے ، راکھ بکھرتی نہیں ہے ، خوشبو دھیمی دھیمی بکھرتی ہے ۔

آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بہت خوب :)

ھو کسے کہتے ہیں
مقام ھُو پہ پہنچ کر جبریل نے بھی کہہ دیا تھا میں آگے نہیں جا سکتا۔ ھو تو صرف اللہ کا مقام ہے۔ ھو سناٹا ہے ویرانہ ہے، تنہائی ہے، یکتائی ہے۔ جس کے دل میں ھو آگیا وہ دل دنیا کی دلکشیوں سے بیگانہ ہو گیا۔ زمین کی لذتوں سے بیزار ہو گیا۔ من و تو کے جھگڑے سے نکل گیا دنیا والوں کے لئے وہ دل ویرانہ ہوگیا۔ اسی کے رنگ میں رنگ گیا۔ جس طرح بڑے بڑے بادشاہ جہاں جہاں سے گزرتے ہیں آبادیاں ویران کر جاتے ہیں۔ بستیاں سنسان کر جاتے ہیں۔ اسی طرح سب سے بڑے بادشادہ کو پانے کے لئے دل کو ویرانہ بنانا پڑتا ہے۔ رشتوں کی طنابیں توڑنا پڑتی ہیں۔ سب سے بڑے موذی نفس کو زنجیر کرنا پڑتا ہے۔ تن کو دلگیر کرنا پڑتا ہے۔ من کو فقیر کرنا پڑتا ہے۔ مخلوق کے اندر رہ کر مخلوق سے دور رہنا پڑتا ہے۔ بھیڑ میں بیٹھ کے تنہا ہونا پڑتا ہے۔ کوئی شے رب نے باطل نہیں بنائی۔ ہر شے میں اثبات ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ الگ تھلگ بیٹھ کے غوروفکر کی عادت ڈالنا پڑتی ہے۔ زبان کو باوضو رکھنا پڑتا ہے۔ نگاہ کو باحجاب رکھنا پڑتا ہے جب سب کچھ دنیا داری والا تمہارے دل سے نکل جاتا ہے تو پھر توحید مکمل ہوتی ہے۔ وہی وحدہ لاشریک تمہارے من میں آ بستا ہے اس کو ھو کا عالم کہتے ہیں
ہاتھ میں ایک ڈنڈا اٹھا کے ھو ھو کہتے پھرنا… مقام ھو نہیں ہے
ھو کو سمجھنے کے لئے پیغمبروں کا رویہ سمجھنا پڑتا ہے۔ اللہ خود رب العالمین ہے سارے جہانوں کا رب ہے۔ ایک مذہب ایک ملت ایک قوم ایک ملک کا نہیں سارے جہان اس نے پیدا کئے۔ ساری نعمتیں زمین پر اس نے تقسیم کیں۔ انسان کے ہاتھ میں میزان آیا تو وہ بندر بانٹ میں پڑ گیا
بابا جی نے فرمایا: میثاق مدینہ کا ذکر کرنے والو: میثاق مدینہ کو یاد کرو۔ اس میں پوری 48 شقیں تھیں۔ کوئی جانتا ہے۔ اس کی بنیادی شق یہ تھی کہ تمام مذاہب کے پیروکار اپنے اپنے مذہب پر اپنے عقائد کے مطابق کریں گے اور انہیں اپنے مذہبی تہوار منانے کی آزادی ہو گی۔
ان کی محفل ایک روشن محفل ہوتی ہے۔ وہ اللہ کے بندے ہیں کہ بندوں کا رخ ان کی جانب ہو جاتا ہے
مٹا دیا میرے ساقی نے عالم من و تو
پلا کے مجھ کوئے لا الہ الاّ ھو!
------------------------------------------------
بشریٰ رحمٰن
حق… ھُو … حال اور عرفان کی معرفت
 
بہت بااثر ۔وضاحتی ،شاندار تحریر۔ماشاءاللہ
 
محمدظہیر

اچھا تو 'ھو' معرفت کی باتوں میں سے ہے
شکریہ
 
آصف اثر

معطل
مجھے آپ کا فیس بُک ایڈریس چاہیے مگر آپ سے الگ مکالمہ ممکن نہیں۔ فورم کے مطابق آپ کو مذکورہ رکن سے مکالمہ کی اجازت نہیں۔
 
Top