سعید احمد سجاد
محفلین
سر الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
لگتا ہے وصلِ یار کے لمحے گذر گئے
آنکھوں کےخواب سارے ہی یکسر بکھرگئے
ساون نے کر دئیے مرے سب زخم پھر ہرے
درماں کئے جو میں نے سبھی بے اثر گئے
چھو کر ہوائیں بھی اسے مخمور ہو گئیں
خوشبوئے زلف یار سے جھونکے سنور گئے
تھی مستقل خزاں مرے گلشن میں چار سو
بس تیری اک جھلک سے شگوفے نکھر گئے
فصلِ بہار کا مَیں کروں انتظار کیا
پت جھڑ کی کلفتوں سے ہی جذبات مر گئے
پہلے سا رابطوں میں تسلسل نہیں رہا
مطلب نکال کر وہ نجانے کدھر گئے
آغازِ عشق میں تھے ہم آشفتہ سر بہت
لگتا ہے اب جنوں کے سمندر ٹھہر گئے
سب کے لئے بنے تھے تمسخر کا ہم سبب
جب ان کے آستاں پہ لئے چشمِ تر گئے
مسکان ان لبوں پہ نظر آئی آج پھر
سیلاب رنجشوں کے ہیں شاید اتر گئے
شکریہ
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
لگتا ہے وصلِ یار کے لمحے گذر گئے
آنکھوں کےخواب سارے ہی یکسر بکھرگئے
ساون نے کر دئیے مرے سب زخم پھر ہرے
درماں کئے جو میں نے سبھی بے اثر گئے
چھو کر ہوائیں بھی اسے مخمور ہو گئیں
خوشبوئے زلف یار سے جھونکے سنور گئے
تھی مستقل خزاں مرے گلشن میں چار سو
بس تیری اک جھلک سے شگوفے نکھر گئے
فصلِ بہار کا مَیں کروں انتظار کیا
پت جھڑ کی کلفتوں سے ہی جذبات مر گئے
پہلے سا رابطوں میں تسلسل نہیں رہا
مطلب نکال کر وہ نجانے کدھر گئے
آغازِ عشق میں تھے ہم آشفتہ سر بہت
لگتا ہے اب جنوں کے سمندر ٹھہر گئے
سب کے لئے بنے تھے تمسخر کا ہم سبب
جب ان کے آستاں پہ لئے چشمِ تر گئے
مسکان ان لبوں پہ نظر آئی آج پھر
سیلاب رنجشوں کے ہیں شاید اتر گئے
شکریہ