جب تلک آسمان ہے خرم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب تلک آسمان ہے خرم
زندگی امتحان ہے خرم

اس کے اتنا ہی کام ہے سر پر
جس میں جتنی بھی جان ہے خرم

بات کرنی ہے بس تو اُردُو میں
اک یہی تو زبان ہے خرم

زندگی میں خدا کو یاد بھی کر
دوسرا بھی جہان ہے خرم

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم

خرم شہزاد خرم
 
بہت خوب خرم بھائی۔ :) چھوٹی بحر میں بہترین کوشش۔

زندگی میں خدا کو یاد بھی کر
دوسرا بھی جہان ہے خرم

اس شعر کے پہلے مصرعے میں مجھے لگتا ہے کہ تاکید (زور) خدا کے بجائے یاد پر ہو رہا ہے۔
کچھ یوں ہو جائے تو کیسا رہے گا؟

زندگی میں خدا کو بھی کر یاد

اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت لکھا ہے اور خاص طور پر تخلص کو خوبصورت انداز میں بطور ردیف استعمال کیا ہے۔ ماشاء اللہ
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے خرم۔۔۔ اور وہ سرجری باکس ذرا ڈھونڈھتا ہوں بعد میں ابھی نہیں مل رہا!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے خرم صاحب، لاجواب۔

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم

واہ واہ واہ، سبحان اللہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اچھی کوشش تھی حضرت

تھی؟؟ ہا ہا ہا گرو جی آپ کی ہر بات انوکھی ہوتی ہیں میرے خیال میں غزل کے لیے کبھی بھی تھی کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ہے
بہت خوب خرم بھائی۔ :) چھوٹی بحر میں بہترین کوشش۔



اس شعر کے پہلے مصرعے میں مجھے لگتا ہے کہ تاکید (زور) خدا کے بجائے یاد پر ہو رہا ہے۔
کچھ یوں ہو جائے تو کیسا رہے گا؟

زندگی میں خدا کو بھی کر یاد

اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔ :)
بہت شکریہ جی اچھی اصلاح ہیں بہت شکریہ امید ہے آپ ہمشہ اسی طرح رہنمائی فرماتے رہیں گے شکریہ

خوبصورت لکھا ہے اور خاص طور پر تخلص کو خوبصورت انداز میں بطور ردیف استعمال کیا ہے۔ ماشاء اللہ
بہت شکریہ فاتح صاحب بہت شکریہ اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب آپ ،وارث صاحب اور اعجاز صاحب غزل پر رائے دیتے ہیں بہت شکریہ

خوب اچھا کلام ہے خرم !
فرخ بھای بہت شکریہ

اچھی غزل ہے خرم۔۔۔ اور وہ سرجری باکس ذرا ڈھونڈھتا ہوں بعد میں ابھی نہیں مل رہا!!

جی سر جی میں بھی تو یہی چاہتا ہوں سرجری باکس ساتھ رکھا کرے نا ہمارا کوئی پتہ نہیں کہاں سے مرض لے کر آ جائے ہاہا ہا بہت شکریہ
بہت خوب خرم، لیکن اعجاز صاحب کی پلاسٹک سرجری کے بعد ہی اسکا حسن دوبالا ہوگا،:)

جی ہاں ٹھیک کہتے ہیں راجا بھائی بہت شکریہ
بہت اچھی غزل ہے خرم صاحب، لاجواب۔

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم

واہ واہ واہ، سبحان اللہ

سر یہ تو آپ کی ہی محبت اور محنت ہیں کہ ہم اس قابل ہوئے ہیں بہت شکریہ
سکون بھائی بہت شکریہ
 

محسن حجازی

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ایک بھی شعر ایسا نہیں تھا کہ اسے نقل نہ کیا جاتا۔۔۔ بہت ہی عمدہ۔۔۔ ماشا اللہ!

جب تلک آسمان ہے خرم
زندگی امتحان ہے خرم
بے شک بے شک۔۔۔ برحق

اس کے اتنا ہی کام ہے سر پر
جس میں جتنی بھی جان ہے خرم
لا یکلف اللہ الا وسعھا۔۔۔

بات کرنی ہے بس تو اُردُو میں
اک یہی تو زبان ہے خرم
درست!

زندگی میں خدا کو یاد بھی کر
دوسرا بھی جہان ہے خرم
پھر درست!

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم
ہے نہیں ہو جاتا ہے چٹان۔ یہ بھی درست!
 

الف عین

لائبریرین
جب تلک آسمان ہے خرم
زندگی امتحان ہے خرم
ص۔ درست ہے

اس کے اتنا ہی کام ہے سر پر
جس میں جتنی بھی جان ہے خرم

ص۔ محسن نے درست لکھا ہے، سورۂ بقرہ کی آخری آیتیں۔

بات کرنی ہے بس تو اُردُو میں
اک یہی تو زبان ہے خرم

خوب/ ص

زندگی میں خدا کو یاد بھی کر
دوسرا بھی جہان ہے خرم

یہاں ’یاد بھی کر‘ وہ معنی نہیں دے رہا ہے جو شاید تمہارے ذہن میں ہیں۔ یوں بھی جب دوسرے جہان کی بات ہے تو زندگی کی جگہ اس جہاں کی بات ہونی چاہیے۔ یہ کیسا رہے گا؟
اس جہاں میں ہی کر خدا کو یاد
یا
یاد کر لے خدا کو، یہ مت بھول

سوچو اس ضمن میں ذرا۔

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم

یہ شعر بھی واضح نہیں ہوا۔ اس کو بھی دوبارہ کہنے کی کوشش کرو خود ہی، تب دیکھیں گے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب تلک آسمان ہے خرم
زندگی امتحان ہے خرم

اس کے اتنا ہی کام ہے سر پر
جس میں جتنی بھی جان ہے خرم

بات کرنی ہے بس تو اُردُو میں
اک یہی تو زبان ہے خرم

اس جہاں میں خدا کو یاد بھی کر
دوسرا بھی جہان ہے خرم

چوٹ پر چوٹ کھا رہا ہے دل
یہ حقیقی چٹان ہے خرم
 
Top