جب سب کچھ ٹھیک ہے پھر یہ مہنگائی کیوں ہے؟

جاسم محمد

محفلین
فوج پیسا تو نہیں لگا سکتی، اسے تو خود پیسا چاہیے اس لیے یہ کام ترین جیسا مافیا ہی کرتا رہا ہے اور کر رہا ہے اورساتھ میں کما بھی رہا ہے۔
صحیح۔ پھر آپ ایسا سیاسی نظام لانے کی کوشش کریں جہاں جہانگیر ترین ، اسحاق ڈار ، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری جیسے مافیاز اقتدار کے ایوانوں تک نہ پہنچ سکیں۔ جب آپ جانتے ہیں کہ ٹھیک ٹھاک پیسہ خرچ کئے بغیر کوئی شخص ایم پی اے، ایم این اے بن نہیں سکتا تو اقتدار میں آکر عوام کو لوٹنے پر غم و غصہ کیوں؟
 
زیرک

محفلین
صحیح۔ پھر آپ ایسا سیاسی نظام لانے کی کوشش کریں جہاں جہانگیر ترین ، اسحاق ڈار ، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری جیسے مافیاز اقتدار کے ایوانوں تک نہ پہنچ سکیں۔ جب آپ جانتے ہیں کہ اچھی طرح پیسہ خرچ کئے بغیر کوئی شخص ایم پی اے، ایم این اے بن نہیں سکتا تو اقتدار میں آکر عوام کو لوٹنے پر غم و غصہ کیوں۔
سوال گندم جواب چنا، بھاگ یہاں سے۔ رِٹ آف گورنمنٹ کہاں ہے؟ پرائس کنٹرول کمیٹی کیا تنخواہ لینے کے لیے بنائی جاتی ہے، ان سے کام کون لے گا؟
 
جاسم محمد

محفلین
سوال گندم جواب چنا، بھاگ یہاں سے۔ رِٹ آف گورنمنٹ کہاں ہے؟ پرائس کنٹرول کمیٹی کیا تنخواہ لینے کے لیے بنائی جاتی ہے، ان سے کام کون لے گا؟
مہنگائی سے اتنی چڑ ہے تو سابقہ حکومت میں نہیں لینے تھے اتنے قرضے۔ نہیں کرنے تھے اتنے خسارے کہ سارا بوجھ عوام پر مہنگائی کی صورت میں گرے۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
 
زیرک

محفلین
مہنگائی سے اتنی چڑ ہے تو سابقہ حکومت میں نہیں لینے تھے اتنے قرضے۔ نہیں کرنے تھے اتنے خسارے کہ سارا بوجھ عوام پر مہنگائی کی صورت میں گرے۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
میں ان کی مہنگائی اور آج کہ مہنگائی کے تجزیے کے طور پہ بتا رہا ہوں، کسی کے حق یا مخالفت میں یہ بات نہیں کر رہا، آج کی مہنگائی پہلے سے زیادہ ہے، جبکہ پہلے دور میں سب سڈی بھی دی گئی، ترقیاتی منصوبے بھی بنے جو پچھلے ڈیڑھ سال سے نہیں بنے۔مسئلہ گورنس کا ہے، صرف منہ سے توپ کا کام نہیں لینا چاہیے عمران خان منہ سے توپ کا کام لے رہا ہے، ڈیلی کی بنیاد پر باہر نکلے خود ہر شہر جائے، یقین کرو ہفتے دس دن میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ لیکن یہ کرے گا نہیں اس کے مشیر کہیں گے خان جی تہاڈی جان نوں خطرہ اے، تے خان نے کمبل لپیٹ کے سو جانا اے۔ نام لیتا ہے سب کو سیدھا کر دوں گا، کرنے والوں نے اسے سیدھا تیر کیا ہوا ہے۔
 
زیرک

محفلین
ملاقات کے دوران عمران خان کی باڈی لینگوئج بھی دیکھ لینی تھی۔
تم باڈی لینگویج کو لے کر چاٹو میں نے کیا کرنا ہے اس کا، تم موریوں والے کرتے یا جیکٹ یا نماز تسبیح اور انگھوٹھی والے ہاتھ کے فوٹو سیشن کسی اور کو دکھایا کرو، میں نے ایسے شخصیت سازی کے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں۔
اسے کہو جہانگیر ترین اور مخدوم خسرو کے خلاف ایکشن لے، ہفتے دس دن میں مہنگائی کے اثرات کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ودیا خلیل جیسی کمزور عورت کے خلاف تو گاما گھسیٹا بھی ایکشن لے سکتا ہے، مزا تو جب ہے کہ مہنگائی کے رستم پہلوان کو رگڑا لگائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں ان کی مہنگائی اور آج کہ مہنگائی کے تجزیے کے طور پہ بتا رہا ہوں، کسی کے حق یا مخالفت میں یہ بات نہیں کر رہا، آج کی مہنگائی پہلے سے زیادہ ہے، جبکہ پہلے دور میں سب سڈی بھی دی گئی، ترقیاتی منصوبے بھی بنے جو پچھلے ڈیڑھ سال سے نہیں بنے۔مسئلہ گورنس کا ہے، صرف منہ سے توپ کا کام نہیں لینا چاہیے عمران خان منہ سے توپ کا کام لے رہا ہے، ڈیلی کی بنیاد پر باہر نکلے خود ہر شہر جائے، یقین کرو ہفتے دس دن میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ لیکن یہ کرے گا نہیں اس کے مشیر کہیں گے خان جی تہاڈی جان نوں خطرہ اے، تے خان نے کمبل لپیٹ کے سو جانا اے۔ نام لیتا ہے سب کو سیدھا کر دوں گا، کرنے والوں نے اسے سیدھا تیر کیا ہوا ہے۔
سبسڈی کہاں سے دی گئی؟ ترقیاتی منصوبے کیسے فنڈ کئے گئے؟ مہنگائی میں کمی کیسے لائی گئی؟ ان سب کا تعلق گورننس سے نہیں خساروں سے ہے۔ جو حکومت جتنے خسارے کرے گی، وہ عوام کو اتنا ہی زیادہ ریلیف دے پائے گی۔ آپ چاہتے ہیں کہ ن لیگ والا ریکارڈ خساروں کا معاشی ماڈل واپس لایا جائے۔ تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ بیشک اس چکر میں ملک دیوالیہ ہو جائے۔

فی الحال یہ حکومت ان ریکارڈ قرضوں اور خساروں کو مینج کر رہی ہے جو پچھلی حکومت عوام کے کندھوں پر ریلیف اور ڈویلپمنٹ کے نام پرچھوڑ کر گئی ہے۔ چیخیں تو نکلیں گی۔
 
تو کیا اس مقصد کے لیےصرف لوئر کلاس یا تھوڑا بہت مڈل کلاس طبقہ ہی قربانی دے گا؟ اپر کلاس پہ ہاتھ ڈالتے ماں مرتی ہے حکومت کی یا وہاں بیٹھے سانپوں کا ڈنک زیادہ تیز ہے؟ یہی وقت ہوتا ہے اگر واقعی حکومت کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے تو مگرمچھوں کو بھی قابو میں کرنا ہو گا وگرنہ دیر ہو جائے گی۔
 
وزیر اعظم کا مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک پير 10 فروری 2020
1982782-imrankhane-1581331176-248-640x480.jpg

غریب اورتنخواہ دار طبقے کی بہبود اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومتی ترجمان اورپارٹی کے سینیئررہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمار پر غور کیا۔ اس موقع پر ملک میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اورتجاویزپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کے عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے، حکومت عوام کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے گھی، دالیں، چاول اور چینی 25 فیصد تک سستی فراہم کئے جائیں گے۔
 
Top