جب سے وہ آیا ہے میرے دھیان میں - بقا بلوچ

شمشاد

لائبریرین
جب سے وہ آیا ہے میرے دھیان میں
ذہن و دل ہیں عالمِ وجدان میں

خود بخود خوابوں کے در کھلنے لگے
کون آیا ہے مرے امکان میں

ہم نے تیرا ذکر چھیڑا اور پھر
روشنی سی ہو گئی دالان میں

وہ گیا تو روح کو بھی لے گیا
بات کیا تھی دل کے اس مہمان میں

حسن پردے سے نکل کر اور بھی
ڈال دیتا ہے خلل ایمان میں

جب کیا گھاٹے کا ہی سودا کیا
عمر بھر ہم تو رہے نقصان میں

چند سپنے ہیں مرے ساتھی بقاؔ
اور کیا رکھا ہے اب سامان میں
(بقا بلوچ)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہی شاعر بقا بلوچ کی تصویر

baqa-baloch.jpg
 

طارق شاہ

محفلین
بقا بلوچ اچھے شاعر یا اچھی شاعرہ ہیں :)
قیصرانی صاحب !
مطالعہ بالکل ہی نہیں لگتا آپ کا جناب :)
رگوپتی سہائے ، یہ فراق گورکھپوری کے ساتھ کیوں یا کیا ہے:):)
جوش صاحب کی مشہور زمانہ جنگل کی شہزادی ، جو یہاں بھی کئی
بار پیش کی گئی ہے کو اچُھوتا کہنا ، جیسے کسی نے آج ہی لکھی ہو :):):)
یو آر ہیڈ لائبریرین مین :):):):)
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب !
مطالعہ بالکل ہی نہیں لگتا آپ کا جناب :)
رگوپتی سہائے ، یہ فراق گورکھپوری کے ساتھ کیوں یا کیا ہے:):)
جوش صاحب کی مشہور زمانہ جنگل کی شہزادی ، جو یہاں بھی کئی
بار پیش کی گئی ہے کو اچُھوتا کہنا ، جیسے کسی نے آج ہی لکھی ہو :):):)
یو آر ہیڈ لائبریرین مین :):):):)
مطالعہ تو جتنا بھی ہے، نثر کا ہے۔ اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ شاعری سے اب تعارف ہو رہا ہے :)
باقی اور کیا کہوں، آپ کا تبصرہ دل خوش کر گیا :)
 
Top