جب کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے

اجتماعی ویب سائٹس پر آج کل اک وبا عام ہے، تراث سے استہزا ، ہماری ثقافت سے تمسخر و استخفاف کی وبا .....
کوئی کم ادب میرزا غالب کی طرف مذاقیہ اشعار منسوب کر رہا ہے، کسی کو میر کا بوسیدہ لباس اور غریب عادات کهٹک رہی ہیں ، تو کسی کو اردو شاعری میں طوائف کے کوٹھوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا. ......
اردو کی چاشنی کی قسم !! اردو کو جاہل دوست سے جتنا نقصان پہنچا ہے اس کا عشر عشیر بهی عقلمند دشمن سے نہیں پہنچا. ....
آپ کو لگتا ہے کہ ہزار سالہ بلکہ اس سے بهی قدیم ہماری زبان و تمدن کو ہمارے اسلاف نے اس لیے سنبھالا تها کہ کل کوئی کم ظرف ولیم شیکسپیر یا فرانسیسی ادب کی چند نمونے پڑھ کر اس پر رجعیت اور تخلف کا الزام لگائے ،
الحذر الحذر !!! ہماری ثقافت و تہذیب پر حرف اٹھانے سے پہلے اس کو پڑھیں اس کے پس و پیش منظر کا بغور جائزہ لیں، ہماری ثقافت، ہمارا تراث، ہمارے شعرا، ہماری ثروت ہیں جو ہم نے اردو کی ولادت سے آج تک کمائی ہے ، اس سے الگ ہو کر ہمارا وجود نہیں. ...
میں اندهی عقیدت کا قول نہیں کر رہا، تنقید کی جائے مگر علمی میزان پر ادبی مقیاس پہ ، ہر ایرا غیرا نتهو خیرا زبان کھولنے کی زحمت نہ کرے. ....
 
میرا پہلا مراسلہ اسے مجهے" آپ کی تحریریں" کی لڑی میں پرونا چاہیے تھا مگر پہلی محبت کی غلطیاں آپ جانتے ہی ہیں
 
آخری تدوین:
اجتماعی ویب سائٹس پر آج کل اک وبا عام ہے، تراث سے استہزا ، ہماری ثقافت سے تمسخر و استخفاف کی وبا .....
کوئی کم ادب میرزا غالب کی طرف مذاقیہ اشعار منسوب کر رہا ہے، کسی کو میر کا بوسیدہ لباس اور غریب عادات کهٹک رہی ہیں ، تو کسی کو اردو شاعری میں طوائف کے کوٹھوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا. ......
اردو کی چاشنی کی قسم !! اردو کو جاہل دوست سے جتنا نقصان پہنچا ہے اس کا عشر عشیر بهی عقلمند دشمن سے نہیں پہنچا. ....
آپ کو لگتا ہے کہ ہزار سالہ بلکہ اس سے بهی قدیم ہماری زبان و تمدن کو ہمارے اسلاف نے اس لیے سنبھالا تها کہ کل کوئی کم ظرف ولیم شیکسپیر یا فرانسیسی ادب کی چند نمونے پڑھ کر اس پر رجعیت اور تخلف کا الزام لگائے ،
الحذر الحذر !!! ہماری ثقافت و تہذیب پر حرف اٹھانے سے پہلے اس کو پڑھیں اس کے پس و پیش منظر کا بغور جائزہ لیں، ہماری ثقافت، ہمارا تراث، ہمارے شعرا، ہماری ثروت ہیں جو ہم نے اردو کی ولادت سے آج تک کمائی ہے ، اس سے الگ ہو کر ہمارا وجود نہیں. ...
میں اندهی عقیدت کا قول نہیں کر رہا، تنقید کی جائے مگر علمی میزان پر ادبی مقیاس پہ ، ہر ایرا غیرا نتهو خیرا زبان کھولنے کی زحمت نہ کرے. ....

ہر چند اس معاملے پر میں نتھو اور خیرا تو ہو سکتا ہوں ، مگر کم از کم ایرا غیرا نہیں ہوں ۔ اردو سے ایک تعلق ہے ایک رشتہ ہے محبت ہے ۔ کچھ لوگ واقعی ایسے ہوتے ہیں جو مذکورہ بالا رویئے دانستہ اپنائے ہوے ہوتے ہیں۔ کچھ ان میں بے عقل متاثرین اوروں کو دوہرانے میں مصروف ہوتے ہیں۔
آپ کے اس مراسلے کا شمار کیا ہے یہ تو کوئی خاص بات نہیں اہم بات یہ ہے کہ آپ نے "بات" کیا کی ہے ۔ ایک دانا کا قول ایک جملہ، فضولیات کے دفاتر سے کئی افضل ہے ۔ اور آپ کی یہ بات سر تا سر دانائی ہے۔
 
حمیر یوسف

محفلین
اسمیں اردو سے زیادہ "اردو بولنے والوں" کا قصور ہے۔ زبان تو بس ایک اوزار ہے، یہ آپ کے اوپر ہے کہ اسکا استعمال کیسے کریں
 
ہر چند اس معاملے پر میں نتھو اور خیرا تو ہو سکتا ہوں ، مگر کم از کم ایرا غیرا نہیں ہوں ۔ اردو سے ایک تعلق ہے ایک رشتہ ہے محبت ہے ۔ کچھ لوگ واقعی ایسے ہوتے ہیں جو مذکورہ بالا رویئے دانستہ اپنائے ہوے ہوتے ہیں۔ کچھ ان میں بے عقل متاثرین اوروں کو دوہرانے میں مصروف ہوتے ہیں۔
آپ کے اس مراسلے کا شمار کیا ہے یہ تو کوئی خاص بات نہیں اہم بات یہ ہے کہ آپ نے "بات" کیا کی ہے ۔ ایک دانا کا قول ایک جملہ، فضولیات کے دفاتر سے کئی افضل ہے ۔ اور آپ کی یہ بات سر تا سر دانائی ہے۔
بهائی آپ تو ماشاءاللہ معتبر اہل زبان ہیں ...
 
Top