زبیر مرزا
محفلین
جتنی آنکھیں اچھی ہوں گی میری آنکھیں ہوں گی
جتنے چہرے اچھے ہوں گے میرے چہرے ہوں گے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
میں ہوں مسافر اور رستے میں دنیا ایک سرائے
دھوپ سفرمیں کافی ہیں دونینوں کے سائے
نینوں ہی میں آن بسوگے ، ایسے یاد رکھوگے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
میرے بعد یہ ساری آنکھیں صرف تمھاری ہوں گی
میرے بعد یہ سارے چہرے صرف تمھارے ہوں گے
ویسے ہی شاداب ملیں گے جیسے یاد رکھوگے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
(صابرظفر)
جتنے چہرے اچھے ہوں گے میرے چہرے ہوں گے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
میں ہوں مسافر اور رستے میں دنیا ایک سرائے
دھوپ سفرمیں کافی ہیں دونینوں کے سائے
نینوں ہی میں آن بسوگے ، ایسے یاد رکھوگے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
میرے بعد یہ ساری آنکھیں صرف تمھاری ہوں گی
میرے بعد یہ سارے چہرے صرف تمھارے ہوں گے
ویسے ہی شاداب ملیں گے جیسے یاد رکھوگے
اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکھوگے
(صابرظفر)