جتنے بھی ٹوٹے خواب ہوتے ہیں

احمد وصال

محفلین
جتنے بھی ٹوٹے خواب ہوتے ہیں
سب سے بڑھ کے عذاب ہوتے ہیں!

ہم محبت نبھانے والے سب
پیشِ لفظِ کتاب ہوتے ہیں

اچھے لگتے ہیں دور دور سے لوگ
بچ کے رہنا سراب ہوتے ہیں

سچ زمانے میں بولنے والے
یونہی زیرِ عتاب ہوتے ہیں

جھوٹے سچے یہ تیرے وعدے یار
پورے، بھی کیا جناب ہوتے ہیں؟

آمَناً دل سے کہنے والے اب
ہم سے خانہ خراب ہوتے ہیں

چھوڑ احمد وصال کی باتیں
اب کہاں یہ حساب ہوتے ہیں!

احمد وصال

26 مارچ، 2019
 
Top