جدائی

کئی سال پہلے جب میں اپنے دوستوں سے جدائی کی تکلیف میں مبتلا تھا اور ایک طرح کی قید تنہائی گزار رہا تھا تب یہ غزل کہی تھی، احباب کی خدمت میں پیش ہے:
GHAZAL7.jpg
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
وضاحت میں جمع کا صیغہ استعمال کر کے آپ نے اپنی دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے تمام ممکنہ شبہات کو پیدا ہونے سے قبل ہی دفنانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ :) خوب "جدائی" ہے آپ کی۔۔۔۔ شاد رہیے۔ :)
 
وضاحت میں جمع کا صیغہ استعمال کر کے آپ نے اپنی دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے تمام ممکنہ شبہات کو پیدا ہونے سے قبل ہی دفنانے کی کوشش کی ہے۔۔۔ :) خوب "جدائی" ہے آپ کی۔۔۔ ۔ شاد رہیے۔ :)
لیکن ساری غزل میں واحد کا صیغہ ہی ہے یعنی تکلیف زیادہ کی تھی اور یہ غزل کسی "ایک " کی یاد میں :)
 
بہت خوب جناب۔
اور یہ باقی معصوم غزلیں کہاں ہیں۔
یقین جانیے کہ ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر سامنے آ گئیں تو۔
یہ ایک غمگین داستان ہے ۔
جس ڈائری پر لکھی تھیں وہ گم ہوگئی
اور ایک ذاتی ویب سائٹ بناکر پوسٹ کی تھیں وہ یاہو والوں نے اپنی سروس بند کر کے فنا کر دی اور میں یاہو کی وارننگ پر مشتمل ای میلز بھی نہیں پڑھ سکا۔
اب صرف اکا دکا غزلیں ہی موجود ہیں اس دیوان کی
 
اب اس دیوان کے غم میں ایک اور دیوان ہو جائے۔
 
اور ایک ذاتی ویب سائٹ بناکر پوسٹ کی تھیں وہ یاہو والوں نے اپنی سروس بند کر کے فنا کر دی اور میں یاہو کی وارننگ پر مشتمل ای میلز بھی نہیں پڑھ سکا۔
ہو سکتا ہے کہ کہیں انٹرنیٹ کیشے سے نکالنے کا کوئی طریقہ ہو۔
 
ایک سچ بتانا چاہتا ہوں کہ اس غزل کا ایک ایک شعر حقیقی کیفیات پر مشتمل ہے جو میرے قلب پر وارد ہوئیں تھیں۔
 
ویسے سبب جدائی کا کیا بنا تھا؟؟؟
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں...
پردیس :)
میں اس زمانے میں پردیسی کر دیا گیا اور مرضی کے خلاف سخت مزدوری پر مجبور ہو گیا اور پردیس مجھے جیل کی مانند لگتا تھا۔
بعد پتہ چلا کہ جیل میں اچھا ادب لکھنا زیادہ آسان ہوتا ہے :)
 
Top