جدہ: پاکستانی کے نام سے شاہراہ پربورڈ نصب

ساجد

محفلین
جدہ: پاکستانی کے نام سے شاہراہ پربورڈ نصب
جدہ (شاہد نعیم ) جدہ میونسپلٹی نے تین سال قبل شہر میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران 14/ افراد کی جان بچانے والے پاکستانی فرمان علی خان شہید کے نام سے جدہ کے علاقے القویزہ کی ایک شاہراہ کو منسوب کر دیا ہے، یہ اقدام فرمان علی خان شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خاطر کیا گیا ہے، میئر جدہ کی منظوری کے بعد مجوزہ سڑک پر شارع الشہید فرمان خان کے نام کے بورڈ نصب کر دیئے گئے ہیں، قبل ازیں جدہ کے نوجوانوں نے فیس بک پر شہید فرمان علی خان اور اس کے اہل خانہ کیلئے قدر و منزلت کی مہم شروع کی تھی جبکہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے مرحوم کیلئے اول درجے کا ایوارڈ کنگ عبدالعزیز تمغہ عطا کیا تھا، علاوہ ازیں ورلڈ اسمبلی آف یوتھ (وامی) نے شہید کے اہل خانہ کو انعام و اکرام کے علاوہ اس کے رہائشی علاقے پاکستان میں اس کے نام سے ایک مسجد بھی تعمیر کی ہے۔
 
مجھے تو اب تک درجنوں سعودی مل چکے ہیں جن کے اجداد کا تعلق متحدہ ہندوستان سے تھا۔ حتی کہ ائیر پورٹ پر ایک سعودی امیگریشن افیسر نے میرا پاسپورٹ اور اقامہ دیکھ کر کہنے لگا بشاور بشاور۔ میں نے کہا کیا میں؟ کہنے لگا نہیں میں
 

شمشاد

لائبریرین
فرمان شہید نے جدہ میں تباہ کن سیلاب کے دوران اپنی جان کی قربانی دے کر 14 افراد کی جان بچائی تھی۔ سعودی حکومت کا یہ کام صد تحسین و لائق ہے کہ ایک پاکستانی فرد کی قربانی کو سراہتے ہوئے یہ احسن قدم اٹھایا۔

پاکستانیوں کی اب تھی قدر کی جاتی ہے۔ لیکن تصویر کا دوسرا رُخ دیکھیں تو یہ پاکستانی ہی ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کو یہاں بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔
 
Top