جرابیں

نبیل

تکنیکی معاون
ایک جیسی جرابوں کا پیئر ڈھونڈنا ہمیشہ میرے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ نئی جرابیں خریدی ہیں اور میرے پاس ایک پورا دراز ان جرابوں سے بھرا ہوا ہے لیکن عجیب سی بات ہے کہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہر جراب کا صرف ایک پیس باقی رہ جاتا ہے اور دوسرے پیئر کا نشان نہیں ملتا۔ یہ کیسے ہوتا ہے، یہ معمہ مجھ سے کبھی حل نہیں ہوا ہے۔
 
ایک لطیفہ بھی اس حوالے سے بڑا مشہور ہوا تھا کہ ایک صاحب ایک زرد اور دوسرا سرخ جراب پہن کر آفس پہونچے تو ان کے دوست نے استفسار کیا کہ کیا ماجرا ہے۔ موصوف فرمانے لگے "بھئی پتا نہیں ہم تو خود پریشان ہیں کہ ایسا ہی ایک بے جوڑ جوڑا گھر پر اور پڑا ہے۔" :)
 
ابوشامل

محفلین
اس جوڑی کو 'جدائی' سے بچانے کے لیے اک آسان سا نسخہ ہے کہ دھلائی کےبعد دونوں موزوں کوباندھ دیا جائے، پھر دراز میں رکھے جائیں۔ اس کے بعد موزے اگر چاہیں بھی تو الگ نہیں ہو سکتے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس جوڑی کو 'جدائی' سے بچانے کے لیے اک آسان سا نسخہ ہے کہ دھلائی کےبعد دونوں موزوں کوباندھ دیا جائے، پھر دراز میں رکھے جائیں۔ اس کے بعد موزے اگر چاہیں بھی تو الگ نہیں ہو سکتے :)

یہ واقعی زبردست حل ہے، ہماری خاتونِ خانہ بھی اسی پر عمل کرتی ہیں۔ لیکن اس میں ایک قباحت ہے کہ پھر ایک جراب غائب ہونے کی بجائے دونوں غائب ہو جاتی ہیں :)
 
رانا

محفلین
یہ واقعی زبردست حل ہے، ہماری خاتونِ خانہ بھی اسی پر عمل کرتی ہیں۔ لیکن اس میں ایک قباحت ہے کہ پھر ایک جراب غائب ہونے کی بجائے دونوں غائب ہو جاتی ہیں :)

یہ تو زیادہ اچھی بات ہے۔ ایک ہو تو دوسری کو ڈھونڈنے کی ٹینشن اور پریشانی ایک طرف اور جب تک دوسری نہ ملے وقت الگ ضائع ہوتا ہے۔ دونوں ہی غائب ہوں گی تو بندہ تھوڑی دیر تو ڈھونڈے گا پھر کہے گا "خصماں نو کھائے" اور دوسری جوڑی پہن کر یہ جا وہ جا۔:)
 
mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی، میرا پوسٹ کا ہوا مواد پھر غائب ہو گیا ہے، وارث بھائی سے پہلے میں نے پوسٹ کیا تھا :(
 
شمشاد

لائبریرین
میرے ساتھ بھی کل یہی ہوا تھا، پھر دوبارہ پیغام لکھ کر پوسٹ کرنا پڑا۔ کچھ گڑبڑ ہے ضرور۔
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی اس کا ایک آسان علاج یہ ہے کہ آپ کم از کم ایک درجن بالکل ایک جیسے جوڑے لے آئیں۔ وہ تو شکر ہے کہ جرابوں میں دائیں بائیں کا مسئلہ نہیں ہوتا۔
 
میم نون

محفلین
میرے ساتھ کل یہ ہوا کہ صبح کام پر جاتے وقت جرابیں نہیں مل رہی تھیں، میں گھر والوں سے ناراض ہو گیا کہ اب بغیر جرابوں کے ہی جاؤں گا۔
میں بھلا کہاں بغیر جرابوں کے جانے والا تھا، میرے پاس ایک جوڑا اور تھا وہ پہن کر چلا گیا لیکن گھر والوں کو نہیں بتایا :grin:
شام کو گھر آیا تو جرابیں اور کپڑے سب تیار ملا :ugly:
 
رانا

محفلین
جرابوں میں دائیں بائیں کا مسئلہ پہلی بار تو نہیں ہوتا لیکن ایک دو بار پہن لی جائیں تو پھر یہ مسئلہ میرے ساتھ تو ضرور ہوتا ہے اور میں دوبارہ پہننے سے پہلے یہ ضرور دیکھتا ہوں کہ دایاں بایاں وہی رہے جو پہلی مرتبہ میں اسائن کیا جاچکا ہے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
میرے ساتھ کل یہ ہوا کہ صبح کام پر جاتے وقت جرابیں نہیں مل رہی تھیں، میں گھر والوں سے ناراض ہو گیا کہ اب بغیر جرابوں کے ہی جاؤں گا۔
میں بھلا کہاں بغیر جرابوں کے جانے والا تھا، میرے پاس ایک جوڑا اور تھا وہ پہن کر چلا گیا لیکن گھر والوں کو نہیں بتایا :grin:
شام کو گھر آیا تو جرابیں اور کپڑے سب تیار ملا :ugly:

ابھی سے یہ حال ہے، جب گھر والی آ جائے گی پھر کیا ہو گا؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک لطیفہ بھی اس حوالے سے بڑا مشہور ہوا تھا کہ ایک صاحب ایک زرد اور دوسرا سرخ جراب پہن کر آفس پہونچے تو ان کے دوست نے استفسار کیا کہ کیا ماجرا ہے۔ موصوف فرمانے لگے "بھئی پتا نہیں ہم تو خود پریشان ہیں کہ ایسا ہی ایک بے جوڑ جوڑا گھر پر اور پڑا ہے۔" :)

آپ کے کہنے کا کیا مطلب ہے جناب :grin:
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ اتفاقاً میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ اسکا حل یہ نکالا کہ جرابوں کو دھوتے ساتھ ہی باندھ دیتا ہوں یوں الگ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!
 
mfdarvesh

محفلین
میں بھی یہی کرتا ہوں
فورا باندھ دیتا ہوں، مگر میرے تقریبا ساری جرابیں سیاہ رنگ کی ہیں
ان تو پہچاننے میں دیر لگتی ہے مگر پھر کچھ نہ کچھ حل مل ہی جاتا ہے
 
Top