جرمنی بمقابلہ ارجنٹائن

زیک

مسافر
12 گھنٹے میں پہلا کوارٹرفائنل ہے۔ یہ سب سے tough کوارٹرفائنل لگ رہا ہے۔ میری ٹپ یہ ہے کہ جرمنی بہتر کھیل رہا ہے اور اسے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی ہے۔ اس لئے وہ 1 گول سے جیت جائے گا۔
 

دوست

محفلین
پھر آپ کے نام کا نعرہ لگا کر جرمنی پر سٹہ لگا دوں؟؟؟؟؟؟ :D :D
دیکھ لیجیے میں نے پھڑ لینا ہے اگر جرمنی نہ جیتا۔ کیونکہ آپ پروفیشنل بابا جی نہیں لگتے مجھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بلا شبہ بہت ٹف میچ ہوگا پورے ورلڈ کپ کا۔ کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی صورت میں تماشائیوں کی دلچسپی بہت کم ہو جائے گی
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج پہلی مرتبہ اس ورلڈ کپ میں جرمنی کو کوئی صحیح ٹیم ٹکری ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم ابھی تک جرمنی کی ٹیم بہتر کھیل پیش کر رہی ہے۔ پہلا ہاف ختم ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں دوسرے ہاف میں کیا بنتا ہے۔
 

زیک

مسافر
ہاں ارجنٹائن کی ٹیم کچھ بہتر لگ رہی ہے۔ شکر ہے وہ ویسے نہیں کھیل رہے جیسے میکسکو کے خلاف کھیلے تھے۔

اگر ارجنٹائن نے اگلے ہاف میں برتری نہ حاصل کی تو پھر ان کے لئے مشکل ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
لو جی میری پیشگوئی کا پہلا حصہ مکمل ہوگیا ۔ :wink:
ارجنٹائن --- 1 ، جرمنی --- 0
 

زیک

مسافر
میں اپنی بیٹی کو لنچ کرا کر اور سلا کر واپس آیا ہوں تو ارجنٹائن ایک گول کر چکا ہے۔ 60 منٹ ہو چکے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
لو جی میری پیشگوئی کا دوسرا حصہ بھی مکمل ۔۔۔ :wink:
ارجنٹائن - 1 ، جرمنی - 1
اب تیسری اور آخری پیشگوئی کا انتظار جو کہ فاضل وقت میں متوقع ہے ۔ :)
 
Top