نیویگیشن کے لئے کیمرہ poi فائلیں
آج آپ کی خدمت میں مشہور کمپنی TOM TOM کے نیویگیشن کے لئے سپیڈ کیمرہ پی او آئی (POI) فائلیں پیش خدمت ہیں۔
ان فائلوں میں جرمنی ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے لئے معلومات موجود ہے ۔
ان فائلوں کی مدد سے نیوگیشن کو اس طرح سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ دوران سفر سپیڈ کنٹرول کیمرہ آنے سے پہلے ہی آپ کو خبردار کردے ۔
یاد رہے کہ ان کیمرہ فائل کو نیوی گیشن میں کاپی کرنا جرمن قانون کے تحت جرم نہیں ہے ۔ لیکن سفر کے دوران ان کا استعمال جرم ہے ۔ باقی ممالک کے قوانین کے بارہ میں وہاں کے لوگ بہتر جانتے ہیں مجھے اس بارہ میںعلم نہیں ہے ۔
استعمال کا طریق آسان ہے ۔
عام طور پر پی او آئی کو نقشہ جات والی ڈائریکٹری میں کاپی کیا جاتا ہے لیکن بعض ورژن میں الگ سے پی او آئی کی ڈائریکٹری ہوتی ہے ۔
مثلا ٹام ٹام ون یا ٹام ٹام 700 میں نقشہ جات والی ڈائریکٹری میں کاپی ہوتی ہیں ۔ ذپ فائل کو کھول کر تمام فائلیں نقشہ جات والی ڈائریکٹری میںکاپی کرلیں۔
یاد رہے کہ ان فائلوں کو نیوگیشن سسٹم میں کاپی کرنے سے پہلے سسٹم کا بیک اپ ضرور کرلیں تاکہ کسی غلطی کی صورت میں دوبارہ اپنے سسٹم کو پہلے والی حالت میںلا سکیں۔
فائل کا لنک
فائلیں کاپی کرنے کے بعد نیوگیشن کے اندر مینو سے ان کو آن یا آف کیا جاسکتا ہے یا سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ کتنے فاصلہ پہلے کس قسم کی آواز میں خبردار کرے۔