جرمنی میں رہنے والوں کے لئے معلومات کا ایک سلسلہ

خوشی

محفلین
جسے جرمن آتی ہو وہ جرمنی جائے یا پھر کسی کا کوئی رہتا ہو وہاں اس کے لئے وہاں کوئی ایٹریکشن ہو سکتی ھے
 

شمشاد

لائبریرین
gra13468_2_2.jpg

gra13468_2_3.jpg

یہ ہیڈ سیٹ 29,99 یورو کا تھا لیکن اب مفت ہے ۔ یاد رہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لئے ہے اور پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے ۔ آپ کو صرف ڈاک کا خرچ ادا کرنا پڑے گا۔
باقی معلومات کے لئے ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے
http://www.pearl.de/a-gra13468-4041.shtml

بھائی جی وہاں تو سب جرمن زبان میں لکھا ہوا ہے۔ اب کوئی کیسے آرڈر کرے؟
 

طمیم

محفلین
بھائی جی وہاں تو سب جرمن زبان میں لکھا ہوا ہے۔ اب کوئی کیسے آرڈر کرے؟

یہ پیشکش جرمنی والوں کے لئے ہے۔ بیرون از جرمنی آرڈر کے لئے ڈاک کا خرچ زیادہ ہوتا ہے اس لئے فائدہ نہیں ۔
باقی گوگل ٹرانسلیٹر کے ذریعہ انگلش ترجمہ کے ساتھ ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے ۔
http://translate.google.de/translate?u=http%3A%2F%2Fwww.pearl.de%2Fa-GRA13468-4041.shtml&sl=de&tl=en&hl=de&ie=UTF-8
 

طمیم

محفلین
نیویگیشن کے لئے کیمرہ poi فائلیں

آج آپ کی خدمت میں مشہور کمپنی TOM TOM کے نیویگیشن کے لئے سپیڈ کیمرہ پی او آئی (POI) فائلیں پیش خدمت ہیں۔
ان فائلوں میں جرمنی ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے لئے معلومات موجود ہے ۔
ان فائلوں کی مدد سے نیوگیشن کو اس طرح سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ دوران سفر سپیڈ کنٹرول کیمرہ آنے سے پہلے ہی آپ کو خبردار کردے ۔
یاد رہے کہ ان کیمرہ فائل کو نیوی گیشن میں کاپی کرنا جرمن قانون کے تحت جرم نہیں ہے ۔ لیکن سفر کے دوران ان کا استعمال جرم ہے ۔ باقی ممالک کے قوانین کے بارہ میں وہاں کے لوگ بہتر جانتے ہیں مجھے اس بارہ میں‌علم نہیں ہے ۔

استعمال کا طریق آسان ہے ۔
عام طور پر پی او آئی کو نقشہ جات والی ڈائریکٹری میں کاپی کیا جاتا ہے لیکن بعض ورژن میں الگ سے پی او آئی کی ڈائریکٹری ہوتی ہے ۔
مثلا ٹام ٹام ون یا ٹام ٹام 700 میں نقشہ جات والی ڈائریکٹری میں کاپی ہوتی ہیں ۔ ذپ فائل کو کھول کر تمام فائلیں نقشہ جات والی ڈائریکٹری میں‌کاپی کرلیں۔
یاد رہے کہ ان فائلوں کو نیوگیشن سسٹم میں کاپی کرنے سے پہلے سسٹم کا بیک اپ ضرور کرلیں تاکہ کسی غلطی کی صورت میں دوبارہ اپنے سسٹم کو پہلے والی حالت میں‌لا سکیں۔
فائل کا لنک

فائلیں کاپی کرنے کے بعد نیوگیشن کے اندر مینو سے ان کو آن یا آف کیا جاسکتا ہے یا سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ کتنے فاصلہ پہلے کس قسم کی آواز میں‌ خبردار کرے۔
 

طمیم

محفلین
دس یورو حاصل کریں اور ڈاک کا خرچ بھی

مشہور کمپنی ExtraFilm.de نے نئے گاہگوں کے لئے پیشکش کی ہے کہ پہلے آرڈر پر اُن کے اکاؤنٹ میں دس یورو جمع کردیئے جائیں گے اور پوسٹ کا خرچ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ باقی معلومات کے لئے ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے۔

http://www.extrafilm.de/trigami?epc=TRPR2696

دس یورو کے کوپن کا کوڈ TRPR2696 ہے ۔

اس طرح اگر آپ اپنی تصاویر ایسے پرنٹ کروائیں کہ ان کی مالیت دس یورو ہو تو کچھ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آرڈر دیتے وقت کوپن کوڈ کو درج کریں ۔ تصویریں مفت پرنٹ کروائیں اور پوسٹ کا خرچ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔

تصویروں کی قیمت کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔
http://www.extrafilm.de/preise

واضح رہے کہ یہ پیشکش جرمنی والوں کے لئے ہے ۔ جرمنی سے باہر پوسٹ کا خرچ ادا کرنا پڑتا ہے
 

طمیم

محفلین
میکڈونلڈ میں صبح مفت ناشتہ کریں

جرمنی میں کل 27 ستمبر کو الیکشن ہیں ۔
میکڈونلڈ نے یہ پیشکش کی ہے کہ صبح پہلے مفت ناشتہ کریں اور پھر ووٹ ڈالنے جائیں

easymorningpzne.png

مزید معلومات کے لئے ویب سائٹ کا پتہ درج ذیل ہے۔
http://www.mcdonalds.de/produkte/easy_morning.html

اس کے لئے میکڈونلڈ کی ویب سائٹ سے کوپن پرنٹ کرکے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔
کوپن کا ڈائریکٹ رابطہ درج ذیل ہے
http:

//media.mcdonalds.de/MDNPROG9/mcd/files/pdf1/mcdonalds_wahlfruehstueck.pdf

donaldyrv7.jpg
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جناب جو جرمنی میں رہتے ہیں ان سب کو ان معلومات کا علم ہوتا ھے اور یہ سروس باہر والوں کے لئے فائدہ مند نہیں ھے
اگر آپ کوئی اچھا سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہیں تو جو پہلے بھائی نے پوچھا کہ جرمنی آنے کا طریقہ بتائیں تو وہ سب کے لئے اچھا ھے
رہی بات جرمنی میں جا کے کیا کرنے کی تو جو آپ شروع میں کرتے تھے وہی ہم سب کر لیں گے
اور جومنی میں جانے کے لئے جرمن زبان کا آنا ضروری نہیں کیونکہ جو پاکستانی جرمنی جاتے ہیں وہ جرمن زبان نہیں سیکھتے۔

جزاک اللہ جرمن میں جانے کا کیا طریقہ ھے اگر وہ لکھیں تو جو وہاں کے خواہشمند ہیں کم از کم ان کا تو فائدہ ہو۔ اور ان کی دعائیں بھی حاصل کریں۔

والسلام
 

طمیم

محفلین
ایک عدد پاسپورٹ
اس پر ایک عدد ویزہ
اور ایک عدد ٹکٹ برائے سفر از پاکستان تا جرمنی

یہ تینوں چیزیں ایک ہی بار استعمال کر لیں اور جرمنی پہنچ جائیں

جرمنی جانے کا ایک طریقہ تو فیصل عظیم صاحب نے بتایا تھا ۔
کنعان صاحب کیا آپ اس کے علاوہ کسی خاص طریقہ کے بارہ میں پوچھنا چاہتے ہیں۔
 

طمیم

محفلین
جرمنی سے دنیا بھر میں مفت ٹیلی فون کریں

main_image.jpg

http://www.deutschland-telefoniert-kostenlos.de/
ایک نئی کمپنی نے یہ سروس شروع کی ہے ۔ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ

ویب سائٹ پر دیئے گئے نمبر پر فون کرتے ہیں اور اپنا مطلوبہ نمبر جہاں آپ نے فون کرنا ہوتا ہے ڈائل کرتے ہیں
اس کے بعد آپ سے دو سوال کئے جاتے ہیں مثلا آپ مرد ہیں یا عورت اور عمر کتنی ہے تاکہ اشتہارات کا تعین کیا جاسکے۔
اس کے بعد آپ اشتہار سنتے ہیں۔
اشتہارات سننے کے بعد آپ کا ڈائل کئے گئے نمبر پرابطہ قائم ہوجاتا ہے۔

آپ کے سنے گئے اشتہارات سے یہ کمپینی پیسے کماتی ہے اور آپ کو مفت ٹیلیفون کرنے کی سہولت دیتی ہے ۔ آپ کی کال کے دورانیہ کا انحصار آپ کے کال کرنے سے پہلے سنے گئے اشتہارات پر ہوتا ہے ۔ جتنے زیادہ اشتہارات سنیں گے اتنی ہی زیادہ لمبی کال کرسکتے ہیں۔ لیکن ابھی اتنی کامیاب نہیں کیونکہ ابھی ان کے پاس اتنے اشتہارات نہیں ہیں میں نے چیک کیا ہے جرمنی سے پاکستان ٹیلیفون کرنے کے لئے ابھی صرف ایک منٹ ہی بات کرسکتے ہیں ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ کے لئے ان کے پاس اشتہارات نہیں ہیں جب اشتہارات ہوں گے تو آپ لمبی بات کرسکتے ہیں۔
اس کے مقابلہ پر دوسری کمپنی ابھی تک کامیابی سے اپنا کاروبار کررہی ہے اور ترقی کررہی ہے۔
 

طمیم

محفلین
مفت ٹیلیفون کرنے کے لئے دوسری کمپنی

peterzahlt_logo_small.gif

اس کمپنی کے ذریعہ آپ چند ممالک میں مفت ٹیلیفون کرسکتے ہیں۔ کال کا دورانیہ آپ کی طرف سے کلک کئے گئے اشتہارات پر مشتمل ہےجو کہ تقریبا بیس تا تیس منٹ کا بنتا ہے ۔
startseite_small.jpg

gespraechsfenster_small.jpg

دیگر معلومات کے لئے ویب سائٹ پر کلک کریں۔
http://www.peterzahlt.de
 

عثمان رضا

محفلین
جرمنی سے دنیا بھر میں مفت ٹیلی فون کریں بہت اچھا ہے
مگر اب ٹیلی فون کرنے کے لیے جرمنی جانا پڑیگا ۔
ویب ٹو فون خاص کر پاکستان کے لیے اگر کسی بھائی کی نظر میں کوئی کال سروس ہو اچھی اور سستی تو ضرور بتائیے گا
فی الحال جو میں استعمال کررہا ہوں وہ پاکستان کے لیے تین سینٹ پر منٹ ہے اور یہ ووئپ سروس ہے
 

طمیم

محفلین
جیسا کہ شروع میں‌درج کیا گیا تھا کہ یہ جرمنی میں رہنے والوں کے لئے معلومات کا ایک سلسلہ ہے ۔ لیکن اگر جرمنی سے باہر کسی طرح ان معلومات سے کسی کو فائدہ ہوجائے تو میں کہہ نہیں سکتا ۔
جرمنی سے باہر کے لوگوں کے لئے خاص طور پر کوئی معلومات ہوئیں تو انہیں کسی اور جگہ پیش کردیا جائے گا۔
 

طمیم

محفلین
Gratis 3 Ausgaben von Technology Review & c’t Magazin gratis ordern – selbstkündigend
میگزین کے تین شمارہ مفت حاصل کریں ۔ درج ذیل لنک پر کلک کرکے میگزین جاری کروائے جاسکتے ہیں۔ یاد رہے جیسا کہ آرڈر دیتے وقت صفحہ پر لکھا ہوا ہے کہ تین شمارے آنے کے بعد ان کی ترسیل خودبخود ختم ہوجائے گی۔ یعنی آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

Technology Review
c’t Magazin
 

طمیم

محفلین
جرمن پوسٹ کی پیشکش ۔ اپنے علاقہ کی اخبار محدود مدت کے لئے مفت پڑھیں۔ یاد رہے جیسا کہ آرڈر دیتے وقت صفحہ پر لکھا ہوا ہے کہ پیشکش میں درج تعداد میں شمارے آنے کے بعد ان کی ترسیل خودبخود ختم ہوجائے گی۔ یعنی آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
لنک
 

زین

لائبریرین
جرمنی میں چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت نے واضح برتری حاصل کرلی ۔
جرمنی کی تمام سولہ ر یاستوں میں ہونےو الے وفاقی پارلیمانی انتخاب کے لئے اتوار کے روز ووٹ ڈالے گئے۔الیکشن نتائج کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی ہے ۔ان کے قریبی حریف سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان کی جماعت نے صرف 25فیصد ووٹ حاصل کئے۔
 

کعنان

محفلین
جرمنی انتخاب: سخت سکیورٹی میں ووٹنگ

انجیلا میرکل دو ہزار پانچ کے عام انتخابات کے بعد جرمنی کی چانلسر منتخب ہوئیں تھیں
جرمنی میں اتوار کے روز عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں ملک کی موجودہ چانسلر انجیلا میرکل کو امید ہے کہ وہ دوسری مدت کے لیے منتخب ہو جائیں گی۔

انتخاب سے پہلے کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انجیلا میرکل کو برتری حاصل ہے لیکن انہیں اتنی اکثریت حاصل نہیں ہو گی کہ وہ موجودہ اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹس سے علیحدہ ہو سکیں۔

برلن میں بی بی سی کے نامہ نگار جونی ڈائمنڈ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں میں انجیلا میرکل کی برتری کچھ کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کے جرمنی کی سب سے بڑی جماعت کی رہنماء کے طور پر دوبارہ چانسلر منتخب ہونے کے امکانات تھوڑے سے کم ہوئے ہیں۔

انجیلا میرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹس( سی ڈی پی) کو امید ہے کہ وہ لیبرل فری ڈیموکریٹس( ایف ڈی پی) کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کر لیں گے۔

افغانستان کی جنگ میں جرمنی کے کردار پر القائدہ کی طرف سے دی گئی دھمکی کے بعد انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام ریلوے سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو بھاری مشین گنوں کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہی ہے۔
افغانستان کی جنگ میں جرمنی کے کردار پر القائدہ کی طرف سے دی گئی دھمکی کے بعد انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام ریلوے سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو بھاری مشین گنوں کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے عام انتخاب میں انجیلا میرکل کے سب سے بڑے حریف موجود وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹس کے رہنما فرینک والٹر سٹینیمیرر ہیں۔

انجیلا کی جماعت نے دو ہزار پانچ کے انتخاب کے بعد سوشل ڈیمورکریٹس کے ساتھ ملک کرمخلوط حکومت بنائی تھی ۔ یہ اتحاد ایک بے ڈھنگے انداز سے حکومت چلاتا رہا ہے۔

انتخابی مہم کے آخر میں دونوں امیدواروں نے ووٹرز سے اپیل کی تھی کہ جرمنی کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انجیلا نے برلن میں انتخابی مہم کے آخری روز اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ ان کی جماعت جرمنی کے مستقبل اور ملازمتوں کے حصول کے لیے لڑ رہی ہے اور ووٹر اتوار کے روز یہ طے کریں گے کہ ہم کتنی جلدی موجودہ معاشی بحران سے باہر نکتے ہیں۔

انہوں نے انتخابی مہم کے دوران یہ بھی کہا کہ استحکام صرف اسی صورت میں آ سکتا ہے جب کرسچین ڈیموکریٹس اور لیبرل فری ڈیمورکریٹس کی حکومت قائم ہو گی۔

نامہ نگاروں کے مطابق انجیلا میرکل معاشی بحران کے دوران اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے مقبول ہوئی ہیں لیکن سوشل ڈیموکرٹس کے امیدوار فرینک والٹر کے مطابق انجیلا کی جماعت انتخاب سے پہلے رائے عامہ میں تبدیلی پر کشمکش کا شکار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ سینٹر۔رائٹ کی مخلوط حکومت قائم ہونے سے غریب آدمی کی بجائے فائدہ صرف کاروباری حلقوں کو ہو گا۔

نامہ نگار کے مطابق انتخاب میں یہ ایک بڑا سوال ہے کہ انجیلا میرکل ایک چھوٹی جماعت لیبرل فری ڈیموکریٹس کے ساتھ ملکر حکومت قائم پائیں گی جس کی وجہ سے معاشی اصلاحات کی ممکن ہو سکیں گی۔
 
Top