پیسے کی بچت کے چکر میں اخبارات کیسے کیسے لوگوں کو سائنس، طب اور انجنئیرنگ کی خبریں تیار کرنے پر لگا دیتے ہیں۔ متعلقہ شعبے کے دو چار ماہرین رکھ لینے پر زیادہ سے زیادہ ان کے اخبار کے منافع کا کتنا حصہ خرچ ہو جائے گا؟
ویسے اس کو ایک طرح کی سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس متعلقہ شعبے کے ماہرین ہوں گے تو آپ کی خبر کا معیار بہتر اور آپ کے اخبار کی ساکھ بلند تر ہوگی۔ اور اس ساکھ کو آپ پیسوں میں کیش کروا سکتے ہیں۔
بس ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ اس نسخے کے کام کرنے کے لیے آپ کے گاہکوں کی اکثریت کا سنجیدہ سوچ و بچار کا عادی ہونا ضروری ہے۔