الف عین
محمد عبدالرؤوف
صابرہ امین
شاہد شاہنواز
ظہیراحمدظہیر
-----------
جرم انسان کو حیوان بنا دیتا ہے
اس کو دنیا کی نگاہوں سے گرا دیتا ہے
----------
رب نہ چاہے تو بھلا کون ہے دینے والا
اک وسیلہ ہے یہ انسان ، خدا دیتا ہے
------------
جس نے دنیا کو بھلایا ہو خدا کی خاطر
اس کو دنیا کی وہ مسند پہ بٹھا دیتا ہے
-----------
غم بھلانا تو نہیں بس میں ہمارے لیکن
وقت مرہم ہے جو ہر غم کو بھلا / مٹا دیتا ہے
----------
جس کو اللہ پہ توکّل نہ ہو اللہ اس کو
رزق روزی کے ہی کاموں میں لگا دیتا ہے
------
نارِ دوزخ ہے گناہوں کی سزا محشر ہیں
یہ تصوّر ہی برائی کو بھلا دیتا ہے
----------
جس نے دنیا کی محبّت میں بھلایا رب کو
اس کو محشر میں وہ دوزخ کی سزا دیتا ہے
---------
شکر اللہ کا کرو دل میں ہمیشہ ارشد
تیری سوچوں سے ہمیشہ وہ سوا دیتا ہے
----------یا
تیرے ہر عیب کو دنیا سے چھپا دیتا ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمد عبدالرؤوف
صابرہ امین
شاہد شاہنواز
ظہیراحمدظہیر
-----------
جرم انسان کو حیوان بنا دیتا ہے
اس کو دنیا کی نگاہوں سے گرا دیتا ہے
----------
درست
رب نہ چاہے تو بھلا کون ہے دینے والا
اک وسیلہ ہے یہ انسان ، خدا دیتا ہے
------------
درست
جس نے دنیا کو بھلایا ہو خدا کی خاطر
اس کو دنیا کی وہ مسند پہ بٹھا دیتا ہے
-----------
کون؟ واضح نہیں
غم بھلانا تو نہیں بس میں ہمارے لیکن
وقت مرہم ہے جو ہر غم کو بھلا / مٹا دیتا ہے
----------
مٹا قافیہ بہتر ہے، شعر درست ہے
جس کو اللہ پہ توکّل نہ ہو اللہ اس کو
رزق روزی کے ہی کاموں میں لگا دیتا ہے
------
رزق روزی؟ شعر واضح نہیں
نارِ دوزخ ہے گناہوں کی سزا محشر ہیں
یہ تصوّر ہی برائی کو بھلا دیتا ہے
----------
نار عربی، دوزخ فارسی ان کی مرکب ترکیب نہیں بن سکتی
جس نے دنیا کی محبّت میں بھلایا رب کو
اس کو محشر میں وہ دوزخ کی سزا دیتا ہے
---------
ٹھیک
شکر اللہ کا کرو دل میں ہمیشہ ارشد
تیری سوچوں سے ہمیشہ وہ سوا دیتا ہے
----------یا
تیرے ہر عیب کو دنیا سے چھپا دیتا ہے
دوسرا متبادل صحیح تر ہے، پہلا بھی بہتر ہو سکتا ہے اگر سوچوں کی جگہ خواہش یا مانگوں کر دیاجائے
 
الف عین
اصلاح
-----------
جس نے دنیا کو بھلایا ہو خدا کی خاطر
اپنا محبوب خدا اس کو بنا دیتا ہے
-----------
جس نے اللہ پہ توکّل ہی نہ کرنا سیکھا
مشکلیں اس کی خدا اور بڑھا دیتا ہے
---------
ہے گناہوں کی سزا آگ میں جلنا ہر دم
-------یا
ہے گناہوں کی سزا آگ کا ایندھن بننا
یہ تصوّر ہی مرے دل کو ہلا دیتا ہے
------------
رزق دیتا ہے خدا جس کو وہ چاہے جتنا
وہ فقیروں کو کبھی شاہ بنا دیتا ہے
-----------
 
Top