جریدہ دیدہ ور کی لائبریری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے آن لائن جریدہ دیدہ ور کا تعارف پوسٹ کیا تھا۔ جریدہ دیدہ ور کی سائٹ پر نادر کتب کی ایک بہت اچھی کلیکشن بھی دستیاب ہے۔ یہ کتابیں تقریباً تمام کی تمام کاپی رائٹ سے آزاد متن کی ذیل میں آتی ہیں۔ لیکن یہ تمام کتب تصویری شکل میں ہیں اور یہ تمام کتب بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ لیکن میرے خیال میں ان کتب کو سکین شدہ متن کے طور پر استعمال کرنا ممکن ہے۔ کچھ کتابیں تو بطور پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ باقی کتب کو پرنٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔ میں نے ان کتب کو پی ڈی ایف پرنٹر ڈرائیور کے ذریعے پرنٹ کرنے کا تجربہ کیا ہے اور اس طرح ان کتب کو پی ڈی ایف فائلوں میں حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ البتہ پی ڈی ایف میں پرنٹ کرتے وقت بھی پیج سائز کا خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ ڈیفالٹ A4 پیج سائز پر پورا صفحہ نہیں آتا۔ بعض اوقات A3 یا A2 پیج سائز سیٹ کرنے کے بعد ہی پورا صفحہ درست حاصل ہوتا ہے۔ میری لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین سے گزارش ہے کہ اس جانب بھی توجہ کریں۔
والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت کولیکشن ہے، لاجواب۔ خاص طور پر کچھ ایسی کتب جو مجھے بعد از تلاش بسیار بھی نہیں ملی تھیں جیسے مولانا آزاد کی سخندانِ فارس!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سخندانِ فارس کی تو کب سے تلاش تھی ۔

شاکر ، آپ سے سخندان فارس تلاش کرنے کے لیے کہا تھا ، اس تلاش کو اب ختم کر دیں ۔ وارث بھائی نے لکھا ہے کہ یہاں سخندان فارس بھی موجود ہے ۔

محمد وارث

لائبریرین
مجھے افسوس ہے شگفتہ بہن کہ سائٹ آپ کے پاس نہیں کھل رہی، میرے پاس دفتر اور گھر دونوں جگہ صحیح کھل رہی ہے۔

بہت لاجواب کتب ہیں یہاں پر، مجھے جو خاص طور پر پسند آئیں ان میں سر سید کی آثار الصنادید، آزاد کی سخندانِ فارس، دربارِ اکبری، فلسفۂ الہیات، شبلی کی سفر نامۂ روم و مصر و شام، سوانح مولانا روم وغیرہ ہیں۔

اسکے علاوہ حالی اور شرر کی تقریباً تمام کتب، غالبیات اور اقبالیات پر کتب، طلسم ہوش ربا، داستانِ امیر حمزہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد کے الہلال کا شمارہ اور ادبی دنیا کے 1929ء سے 1940ء تک کے شمارے ہیں۔

بیش بہا خزانہ ہے، لیکن افسوس کہ یہ سب کچھ انہوں نے 'فلیش' میں بنایا ہے اور اوپر برادرم نبیل اس موضوع پر تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔
 
اسد

محفلین
میں نے اس صفحے پر اس بارے میں لکھا ہے اور کچھ اگلے صفحے پر۔ ان میں سے بعض دیگر کتابیں بھی شاید میرے پاس موجود ہوں لیکن ڈھونڈنی پڑیں گی۔ اگر فہرست بنا دیں تو آسانی ہو گی۔ اس ویب سائٹ پر کتاب کا پہلا صفحہ کھول کر کتاب اور مصنف کا نام اور سنِ اشاعت نوٹ کر لیں اور یہاں لکھ دیں تو میں کوشش کروں۔

سخندانِ فارس ڈھونڈتا ہوں۔
 
اسد

محفلین
شاکر ، آپ سے سخندان فارس تلاش کرنے کے لیے کہا تھا ، اس تلاش کو اب ختم کر دیں ۔

میں سخندانِ فارس اپلوڈ کر رہا ہوں، میرے پاس جو سکین ہیں اس میں چند صفحات سادہ ہیں اور چند کٹے ہوئے ہیں۔ اگر جریدہ دیدہ ور میں بھی یہی سکین ہیں تو کوئی دوسرا نسخہ بھی ہونا چاہئیے، جس سے کتاب مکمل کی جا سکے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے افسوس ہے شگفتہ بہن کہ سائٹ آپ کے پاس نہیں کھل رہی، میرے پاس دفتر اور گھر دونوں جگہ صحیح کھل رہی ہے۔

بہت لاجواب کتب ہیں یہاں پر، مجھے جو خاص طور پر پسند آئیں ان میں سر سید کی آثار الصنادید، آزاد کی سخندانِ فارس، دربارِ اکبری، فلسفۂ الہیات، شبلی کی سفر نامۂ روم و مصر و شام، سوانح مولانا روم وغیرہ ہیں۔

اسکے علاوہ حالی اور شرر کی تقریباً تمام کتب، غالبیات اور اقبالیات پر کتب، طلسم ہوش ربا، داستانِ امیر حمزہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد کے الہلال کا شمارہ اور ادبی دنیا کے 1929ء سے 1940ء تک کے شمارے ہیں۔

بیش بہا خزانہ ہے، لیکن افسوس کہ یہ سب کچھ انہوں نے 'فلیش' میں بنایا ہے اور اوپر برادرم نبیل اس موضوع پر تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔

بہت شکریہ وارث بھائی ، واقعی لاجواب کتب ہیں !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں دوبارہ دیکھتی ہوں اگر میرے پاس کھل جائے ۔

اچھا کیا اس سائٹ نے اپنی جانب سے کوئی کاپی رائٹ تو وضع نہیں کیے ہوئے یعنی ان کے کام کو ہم استعمال کر سکتے ہیں یا اجازت لینے کی ضرورت ہو گی ؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں سخندانِ فارس اپلوڈ کر رہا ہوں، میرے پاس جو سکین ہیں اس میں چند صفحات سادہ ہیں اور چند کٹے ہوئے ہیں۔ اگر جریدہ دیدہ ور میں بھی یہی سکین ہیں تو کوئی دوسرا نسخہ بھی ہونا چاہئیے، جس سے کتاب مکمل کی جا سکے۔

شکریہ اسد بھائی

میں نے اسے اپنے پاس ڈاؤنلوڈ کر کے الگ الگ صفحات میں تقسیم کر لیا ہے ۔ اور ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دیتی ہوں تمام صفحات ۔

ابو کاشان

محفلین
سوانح مولانا روم از مولانا شبلی نعمانی کے تقریباً 200 صفحات ہیں ان میں صفحہ نمبر 44 موجود نہیں۔کیا کیا جائے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس طرح کی صورتحال میں فورم پر پوچھ لینا بہتر ہوتا ہے تاکہ جن صاحب کے پاس یہ کتاب موجود ہو، وہ یہ صفحات سکین کرکے فراہم کر دیں۔
 
Top