جریدے کا نام

الف عین

لائبریرین
دوستو
میں نے نبیل کو ذاتی میل میں مشورہ دیا تھا کہ جریدے کا نام 'سمت' کیسا رہے گا۔ یہ نام در اصل ایک زمانے سے میرے ذہن میں ہے اور میں نے ۱۹۷۰ میں اس نام کے ایک رسالے کا رجسٹریشن بھی کرایا تھا جو کبھی منظرِ عام پر نہیں آیا۔ آپ لوگوں کا نام کے بارے میں کیا خیال ہے۔ جریدہ تو انشاءاللہ ضرور نکالا جائے گا اگر سب کا تعاون شامل رہا۔
اعجاز
 

شعیب صفدر

محفلین
جریدہ اور نام

اب اس بات کا تعین کرنے کے لئے کہ کوئی نام اچھا ہے یا نہیں یہ بھی دیکھنا چاہئے اس کے پیچھے کیا خیال کارفرما ہے اچھے معنی اچھی تشریح چاہئے وہ خود کی جائے یا بنائی جائے لازمً پسند کی جاتی ہے ۔
کیا آپ بتائے گے کہ آپ نے اس نام کا انتخاب کیوں کیا :?:
signquestion3xd.gif
 

الف عین

لائبریرین
کسی جریدے کا نام زیادہ سوچ سمجھ کر تو نہیں رکھا جاتا۔ بس یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ نیا ہواور یہ کہ با معنی ہو۔ ۔ 'سمت' میرے ذہن میں پہلے سے تھا، یہ دوسری بات ہے، مگر یہ بھی تو سوچئے کہ یہ اردو ٹیکسٹ میں ہوگا اور اردو ادب کو ایک نئی سمت عطا کرے گا۔ آپ کو نام میں کیا اعتراض ہے، واضح کریں۔ اس کے علاوہ سبھی ارکان نام سوچتے رہیں۔ ممکن ہے کہ کوئی اور نام مجھے بھی پسند آ جائے۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔
اعجاز
 

اجنبی

محفلین
اچھا ہے

اعجاز صاحب نام اچھا ہے ۔ تجویز کا شکریہ ۔ مگر اب آپ محفل میں نظر نہیں آتے ۔ کیا وجہ ہے
 

منہاجین

محفلین
نام کی تاثیر

اعجاز اختر نے کہا:
کسی جریدے کا نام زیادہ سوچ سمجھ کر تو نہیں رکھا جاتا۔

اچھا ہوا کہ آپ نے ساتھ ہی نام کی ایک توجیح بھی پیش کر دی، ورنہ مجھے آپ کا پہلا جملہ بڑا عجیب سا لگا۔

میرا یہ خیال ہے کہ نام کسی کا بھی ہو، ہمیشہ پرمغز ہونا چاہیئے اور دیکھ بھال کر رکھنا چاہیئے، کیونکہ نام کا شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

چنانچہ "و علم آدم الاسماء کلھا" کی صورت میں ہم دیکھتے ہیں کہ ناموں ہی کا علم آدم کو فرشتوں پر برتری دیتا ہے۔

اُردو اِصطلاحات بارے جو میں بہت جلدی سنجیدہ ہو جاتا ہوں اُس کے پیچھے بھی اِسی آیہء کریمہ کا مفہوم مقصود ہوتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
سوچا جائے تو بات صرف چیزوں کے نام جاننے کی تو نہیں مگر اس کے بعد سمجھ بوجھ حاصل کرنے کی ہے۔ نام جاننا یقیناً پہلا قدم ہے۔
 

منہاجین

محفلین
علم الاسماء تمام علوم کا جدِ امجد

بجا فرمایا آپ نے کہ کسی شے کی ماہیئت سے آگہی سے پہلے ہمیں اس کے نام سے پالا پڑتا ہے۔ چنانچہ علم الاسماء تمام علوم کا جدِ امجد ہوا۔
 

شعیب صفدر

محفلین
نام

مجھے یہ معلوم ہے بس نام با معنی ہوتا چاہئے۔۔۔ جو ایک اچھا تاثر قائم کرے۔۔ میں نے "سمت" نام پر اعتراز نہ کیا تھا بلکہ اس نام کے چناؤ کا مقصد پوچھا تھا۔ جناب اور آپ تو ناراض ہو گئے
 

منہاجین

محفلین
اعتراز

shoiab safdar نے کہا:
مجھے یہ معلوم ہے بس نام با معنی ہوتا چاہئے۔۔۔ جو ایک اچھا تاثر قائم کرے۔۔ میں نے "سمت" نام پر اعتراز نہ کیا تھا بلکہ اس نام کے چناؤ کا مقصد پوچھا تھا۔ جناب اور آپ تو ناراض ہو گئے

جب آپ کو اس پر "اعتراض" ہی کوئی نہ تھا تو "اعتراز" کر دینے سے کیا ہو جاتا؟ :roll:
 

شعیب صفدر

محفلین
معافی جناب

ارے جناب غلطی ہو گئی۔۔ معافی۔۔۔۔۔مل جائے گی؟؟؟؟؟؟؟
ویسے مل جانی چاہئے۔۔۔۔ اعتراض ؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
بھائی میرا فون انتقال کر گیا تھا اور گھر میں موبائل سے کرنے پر یہ فورم لوڈ ہی نہیں ہو رہی تھی اور نہ ونڈوز ۹۸ پر۔ اب آج ممکن ہو سکا ہے۔
یہاں کی خوشگوار تبدیلیوں پر خوش ہو رہا ہوں۔
 

اجنبی

محفلین
خوشگوار تبدیلیاں تو انشاءاللہ آئیں گی ۔ اعجاز اختر صاحب! کیابات ہے کہ ہندوستان سے جتنے لوگ اردو کے لیے کام کر رہے ہیں ، وہ سب مسلمان ہیں ۔ کیا غیر مسلم ہندوستانی ابھی تک اردو کے خلاف ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ اردو جریدہ سیٹ اپ کرنے میں کچھ وقت پڑا ہے، میں اس کا ایک اور نام تجویز کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ علامت کیسا نام رہے گا؟ دراصل ہمارے ایک ہمسائے جناب شیخ سعید صاحب اس نام سے ایک ادبی جریدہ نکالتے تھے۔ یہ سلسلہ ان کے انتقال کے ساتھ ہی ختم ہو گیا اور میرے خیال میں کسی کو اس نام کے استعمال پر اعتراض بھی نہیں ہوگا۔

میری اپنے لاہور کے حالیہ قیام کے دوران وہاں سے شائع ہونے والے ادبی جریدے سورج کے مدیر جناب تسلیم تصور صاحب سے بھی ملاقات ہوئی تھی جنہوں نے ہمارے پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میرے والد صاحب بھی اس جریدے کی ادارت میں شامل ہیں۔ تسلیم تصور صاحب کو بھی میں نے پیشکش کی تھی کہ ہم اپنے ویب پورٹل پر انکے جریدے کے لیے جگہ مختص کرنے کو تیار ہیں۔ بدقسمتی سے ناکافی وقت کی بنا پر ہم اس کوآپریشن کی تفصیلات نہ طے کر پائے۔

ایک سوال جو میرے ذہن میں ہے وہ یہ کہ اس جریدے کو ایک ادبی جریدہ ہونا چاہیے یا کہ ایک ڈائجسٹ کی صورت میں ہونا چاہیے؟ میری دانست میں ایک ڈائجسٹ عام لوگوں کے لیے زیادہ اپیل رکھے گا۔ خیر یہ تفصیلات تو طے ہوتی رہیں گی۔
 

ثناءاللہ

محفلین
اگر آن لائن جریدہ اس ویب پورٹل کا حصہ بنے تو کیا بات ہے لوگوں کی دلچسپی بڑے گی اور میری طرف سے “زاویہ“ نام کیسا رہے گا
 

دانیال

محفلین
مجھے ان تمام ناموں سے اختلاف ہے۔ یہ سب نام ویسے ہی گھسے پٹے جریدوں جیسے ہیں جو سینکڑوں کی تعداد میں چھپتے ہیں اور چند ایک بھی نہیں بکتے۔
نبیل نے اچھی بات کہی کہ یہ جریدہ کیسا ہوگا۔ نبیل اگر یہ ویسا ہی ہوگا جیسا کہ آپ نے واقف کار لاہور میں نکال رہے ہیں تو میرے خیال میں اچھا نہیں ہوگا۔ جدت طرازی کی طرح ڈالیں اور کچھ نیا پیش کریں۔ اس کے لئیے ویب کے میڈیم کا بھی خیال رکھیں اور قارئیں کا بھی۔ اور نام بھی کچھ ایسا ہی تجویز کریں۔ لوگ اس گھسی پٹی اردو کو پڑھنا نہیں چاہتے نہ اردو بازار سے خرید کر اور نہ انٹرنیٹ پر۔ اگر اردو میں آج کتابیں اور جرائد نہیں بک رہے تو اس کی ایک اہم وجہ دقیانوسیت بھی ہے۔ اردوئے معلی اب پاپولر کلچر کا حصہ نہیں۔ اردوئے محلہ کی بات کریں تو شاید ایک ریڈرشپ بھی مل جائے اور اردو کو ایک نئی روشنی بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
سچ کہوں تو 'علامت' بطور جریدے کے نام کے مجھے پسند نہیں آیا۔کم از کم سمت کے مقابلے میں۔’زاویہ' کی بجائے زاوئے بہتر ہوگا میرے خیال میں۔ دوسرے احباب بھی کچھ ناموں کی تجویز دیں تو بہتر ہے۔ اور جہاں تک اسے ڈائجسٹ بنانے کا سوال ہے تو اس سے مراد کیا ہے؟ کیا اس قسم کے جیسے اردو میں ہند و پاک سے شائع ہوتے ہیں ('ہما' ہندوستان سے، عالمی اور اردو ڈائجسٹ پاکستان سے) تو میں اس کا مشورہ نہیں دوں گا۔ ہاں، اگر مطلب یہ ہو کہ دوسرے رسائل یا ویب سائٹس سے اچھی تخلیقات ڈائجسٹ کر لی جائیں تو یہ قابلِ قبول ہے۔ بہتر ہو کہ اس کے دونوں حصے ہوں، ایک 'مانگے کا اجالا' اور ایک طبع زاد تخلیقات کا جس کے لئے ہمیں تخلیقات بھیجی جائیں۔ (اور اس کے لئے بھی شرط ہو کہ ان پیج میں نہ ہوں)۔
 
Top