justuju
محفلین
http://www.alqamar.info/alqamarnews/news/164/ARTICLE/29499/2007-03-01.html
ہاشم سید محمد بن قاسم "جستجو"
”القمر آن لائن نیوز نیٹ ورک سے اقتباس“
جناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔
آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔
آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز" کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
جناب محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔
جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت" ہے جو سعودی عرب کا احوال ایک انوکھے، دل چسپ، اور پُر لطف انداز میں پیش کرتی ہے۔ آپ کی دل چسپ تحریریں اردو مزاح کے علم بردار ماہانہ رسالہِ شگوفہ، حیدرآباد دکّن، میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔
آپ کے مزید کالم یہاں بھی پڑھے جاسکتے ہیں: