جس دیس سے ماؤں بہنوں کو

سیما علی

لائبریرین
جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے

جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے

جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں دولت شرفاء سے
نا جائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے
 

م حمزہ

محفلین
جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے

جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے

جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں دولت شرفاء سے
نا جائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے
بہت خوب۔ اعلیٰ ۔

کیا ترجمانی کی ہے یہاں کے حالات کی! بہترین ۔

خاص طور سے قاضیوں اور ججوں کے بارے میں جو لکھا ہے ایسا لگ رہا ہے فیض صاحب نے میرے کئی سالوں کا مشاہدہ کرکے ہی حالات کو قلمبند کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مجھے فیض صاحب کے کلیات میں اس کی تلاش میں مشکل پیش آرہی ہے۔ کسی کے پاس حوالہ ہے تو از راہ کرم یہاں بتا دیں۔
درست کہا آپ نے ہمیں بھی کلیاتِ فیض میں نہیں ملی ۔۔ہم نے یہاں سے پڑھی
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ نظم فیض صاحب کی نہیں ہے ۔ بلکہ فیض مستری کا کلام ہے ۔
فیض صاحب سے ایسا کلام صرف اسی صورت میں ممکن تھا کہ جب تین چار دن سے پینے کو کچھ نہ ملا ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہ نظم فیض صاحب کی نہیں ہے ۔ بلکہ فیض مستری کا کلام ہے ۔
فیض صاحب سے ایسا کلام صرف اسی صورت میں ممکن تھا کہ جب تین چار دن سے پینے کو کچھ نہ ملا ہو۔
ظہیر بھائی ہم بہت شرمندہ ہیں کہ ہم نے بغیر تحقیق شریکِ محفل کی دراصل دل دکھتا ہے آجکل اسقدر کہ پڑھتے ہوئے
یہ شاعری معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے ۔۔۔اس لئے شریک محفل آپ کی بات صد فی صد درست۔ ہے یہ لہجہ فیض صاحب کا نہیں ۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی ہم بہت شرمندہ ہیں کہ ہم نے بغیر تحقیق شریکِ محفل کی دراصل دل دکھتا ہے آجکل اسقدر کہ پڑھتے ہوئے
یہ شاعری معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے ۔۔۔اس لئے شریک محفل آپ کی بات صد فی صد درست۔ ہے یہ لہجہ فیض صاحب کا نہیں ۔۔
آپ بالکل بھی چنتا نہ کریں ، آپا۔ شعر وشاعری یہ سب معمولی سی باتیں ہیں۔ احتیاط تو قرآن و حدیث اور مذہبی اقوال پوسٹ کرنے میں لازم ہے ۔ اس میں ہم سب کو کاپی پیسٹ کرتے وقت بہت دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ آپ بہت صاف دل اور محبتی انسان ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپ بالکل بھی چنتا نہ کریں ، آپا۔ شعر وشاعری یہ سب معمولی سی باتیں ہیں۔ احتیاط تو قرآن و حدیث اور مذہبی اقوال پوسٹ کرنے میں لازم ہے ۔ اس میں ہم سب کو کاپی پیسٹ کرتے وقت بہت دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔
درست کہہ رہے ہیں ظہیر بھائی ۔۔۔
 

مقبول

محفلین
یہ نظم فیض صاحب کی نہیں ہے ۔ بلکہ فیض مستری کا کلام ہے ۔
فیض صاحب سے ایسا کلام صرف اسی صورت میں ممکن تھا کہ جب تین چار دن سے پینے کو کچھ نہ ملا ہو۔
محترم ظہیر صاحب
فیض مستری صاحب کا تعارف اور مزید کلام بھی کہیں سے مل سکتا ہے؟
شکریہ
ظہیراحمدظہیر
 
آخری تدوین:
Top