تعارف جس شان سے کوئی مقتل میں گیا

kashan

محفلین
کاشان احمد، مجھے بھی محب علوی یہاں لائے ہیں۔

میری مہارت CMS (کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ) اور ویب ڈویلپمنٹ میں ہے۔

میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پورٹل کا فریم ورک کونسا ہے اور کونٹینٹ کیسے مینیج ہو رہا ہے۔ باقی باتیں ہوتی رہیں گی :)
 
کاشان سے جی بھر کر سوال کریں اور انہیں بتائیں بھی ، یہ کونٹینٹ منیجمنٹ کے ماہر ہیں اور کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس عنوان کو دیکھ کر سمجھا کہ شاید کوئی مرثیہ ہے۔ :)

کاشان میاں ، تم CMS کے ماہر ہو تو وہاں کیا کر رہے ہو، اردو ویب کا کام تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ :idea:

تمہیں اردو محفل پر خوش آمدید اور ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر تم ہمارے کام میں شریک ہو سکو گے۔
 
نبیل جلدی جلدی کام بتائیں اور ساتھ میں کچھ اپنی سائٹ کے بارے میں بھی بتائیں کہ کیسے چل رہی ہے اور کیا استعمال ہو رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
kashan نے کہا:
کاشان احمد، مجھے بھی محب علوی یہاں لائے ہیں۔

میری مہارت CMS (کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ) اور ویب ڈویلپمنٹ میں ہے۔

میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پورٹل کا فریم ورک کونسا ہے اور کونٹینٹ کیسے مینیج ہو رہا ہے۔ باقی باتیں ہوتی رہیں گی :)

کاشان، فورم تو phpbb سوفٹویر پر مبنی ہے جسے ہم نے اردو میں لوکلائز کیا ہے۔ اسے پورٹل بنانے کے لیے ہم نے کئی MOD انسٹال کیے ہیں۔ فورم پر بلاکس کی صورت میں انفارمیشن منیج کرنے لیے IM Portal استعمال کیا جا رہے جبکہ سب فورمز کے لیے Category Hierarchy MOD شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تم باقی چیزیں جیسے کہ روابط کا سیکشن، ڈاؤنلوڈ سیکشن وغیرہ دیکھ رہے ہو، ان کے لیے ذیل کے موڈ انسٹال کیے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ لسٹ‌ مکمل نہ ہو:

ChatSpot
paFileDB
LinksDB
Statistics MOD
Attachment MOD
BBCode Box Reloaded
..
یہ تمہیں گوگل سے تلاش کرنے پر مل جائیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو مجھے بتاؤ، میں ربط فراہم کر دوں گا۔

یہ تو محفل فورم پر کونٹینٹ‌ منیجمنٹ کے متعلق بیان تھا۔ اس کے علاوہ ہم ایک ٹیکنالوجی میگزین جاری کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس کے لیے ہم جملہ (Joomla) کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا استعمال کر رہے ہیں۔ ابھی یہ کام زیادہ آگے نہیں بڑھا لیکن انشاءاللہ وقت ملتے ہی اس پر بھی بات آگے چلائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
نبیل جلدی جلدی کام بتائیں اور ساتھ میں کچھ اپنی سائٹ کے بارے میں بھی بتائیں کہ کیسے چل رہی ہے اور کیا استعمال ہو رہا ہے۔

محب میں نے اوپر لکھ دیا ہے کچھ اس بارے میں۔ تمہارا بہت شکریہ کہ تم کاشان کو یہاں لائے۔ ان سے کہو کو ذرا یہاں باقاعدہ ہو جائیں۔ میں ان کا شیل اکاؤنٹ وغیرہ سیٹ‌اپ کر دوں گا۔
 
جب تک میں پاکستان ہو تب تک تو پوری امید ہے کہ باقاعدہ ہی ہوں گے اس کے بعد کا پتا نہیں :lol:

ویسے کاشان دلچسپی رکھتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کافی مفید ثابت ہوں گے۔ ابھی تو گھر چلے گئے ہیں کل آکر تمہاری پوسٹ پر کچھ جواب دیں گے، ویسے کاشان کے کئی جاننے والے بھی اس میں ماہر ہیں‌ اس لحاظ سے بہت اہمیت ہے کاشان کی :)
 

زیک

مسافر
اور اردوویب کے ہوم پیج وغیرہ کے لئے فی الحال تو کچھ استعمال نہیں کر رہے مگر سوچ رہے ہیں کہ TextPattern استعمال کیا جائے۔

اردوویب بلاگ ورڈپریس پر چل رہا ہے۔ بلاگ آجکل کچھ فعال نہیں ہے۔ ورڈپریس کو مقامیانے کا بھی ہم اس وقت کام کر رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ اس لیے فعال نہیں ہے کیونکہ چھوٹے موٹے اعلانات ہم فورم پر ہی کر دیتے ہیں۔ بلاگ پر ہم عام طور پر کوئی اہم بات بتانے کے لیے جاتے جیسے اردو پی ایچ پی بی بی کی ریلیز کی خبر۔ میں نے سوچا ہوا ہے اس پر ایک دو پوسٹس کرنے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاشان صاحب خوش آمدید اس محفل پر

اپنی آمد کا کوئی ثبوت بھی تو دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی آپ نے کہیں ان حضرت کو یہاں لا کر اس کے بعد اغوا تو نہیں کر لیا؟ :cry:
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ میں نے بھی یہی خیال ظاہرکر نے کے لئے یہ تانا بانا کھولا تھا۔ نہ جانے ان کا کاشانہ کہاں ہے؟
 
Top