جاسم محمد
محفلین
جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ہم استقبال کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید
ویب ڈیسک اتوار 20 دسمبر 2020
ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، وزیر داخلہ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو آگے لے کرجائیں گے، وہ معیشت کو بھی بہتر کریں گے، عمران خان کی وجہ سے پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے، 23 دسمبر کو وزیراعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، 100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی، اس وقت 10 ممالک میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کا انتظام ہے، دنیا بھر میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے جب کہ پہلا مفت ہوگا، تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفاترکھولے جائیں گے، جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، جنہیں استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں شوق پورا کریں، جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے، ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔