آج کے پاکستانی کے دل کی آواز
چورو ! تم نے لوٹ لیا بہتیرا پاکستان
مرے حوالے کردو اب تو میرا پاکستان
قدم قدم پر اس پرچم کی تم نے کہ توہین
تم نے ہی بدنام جہاں میں کردی پاک زمین
ہم نے تم پر کیا بھروسہ ہم تھے بہت نادان
لٹتے رہے تمہارے ہاتھوں محنت کش دہقان
لیکن نسل نو کو ہوگئی اب سب کی پہچان
کرئے گی وہ اب اس دھرتی پر تن من دھن قربان
اونچا جگ میں کرے گا سبز پھریرا پاکستان
اور تمہارے عیش کدے سب ہونگے اب ویران
نہیں رہے گا عیاشوں کا ڈیرہ پاکستان
پی ٹی وی پہ لگا ہے نعرہ "میرا پاکستان"
اس کو اپنانے کی قیمت ہوگی دل اور جان
رکھ سکتے ہو تو اب رکھو اس نعرے کا مان
ایم ڈی، پی ٹی وی سے میں کہتا ہوں آگے آئے
اس دنیا کو اب وہ سنہرا پاکستان دکھائے
اس نے گر یہ کام کیا تو رہے گا اس کا نام
باہمت اور سچے لوگ نہ ہونگے اب ناکام
ایسا کچھ تو کرو کہ دنیا کرلے یہ تسلیم
سخی صفت ہے ، ہرگز نہیں لٹیرا پاکستان
نہیں وڈیروں کا ، ہے تیرا ، میرا پاکستان
رب نہ کرے کہ دیکھے کوئی اندھیرا پاکستان
از ریاض الرحمن ساغر
http://nawaiwaqt.com.pk/urdu/daily/aug-2006/04/image/colum1a.gif