جشنِ آزادی

شمشاد

لائبریرین
دوسری بار کھولا تو ہے لیکن کچھ شیئر بھی تو کرو، کوئی ملی نغمہ، کوئی ملی گیت، اور کچھ نہیں تو ایک زور دار نعرہ ہی لگا دو۔

پاکستان زندہ باد
 

ماوراء

محفلین
خالی نعرے اور ملی نغمے گانے کا کیا فائدہ۔ ویسے جتنے جوش و جذبے سے ہماری عوام جشنِ آزادی مناتی ہے۔ اتنا ہی جذبہ کبھی ملک بنانے میں بھی دکھائیں۔ تو مزہ آ جائے۔ :lol:
 

رضوان

محفلین
واقعی بھئی میں تو سمجھا کہ ویسا ہی روایتی سا جشن ہوگا لمبے لمبے(جھوٹے جھوٹے) دعوے اور بھاشن ہوں گے مگر آپ نے تورنگ جمایا ہوا ہے
صحیح معنوں میں پُرخلوص سی مبارکباد قبول کیجیے۔
 
آہستہ آہستہ ہی ہوگا سب کچھ ماورا اور ہر سال اگر جذبہ بڑھتا رہے تو وہ وقت بھی دور نہیں جب ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔ ایک اچھے لیڈر کی بھی بہت ضرورت ہے بغیر اچھے لیڈر کے بہت ترقی یافتہ قومیں بھی ترقی سے تنزلی کا سفر شروع کردیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر بش اس کی روش مثال ہے۔

شمشاد واقعی
زمیں کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے

کی ویڈیو بہت عمدہ ہے ، اسے وسیم بیگ نے گایا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
خالی نعرے اور ملی نغمے گانے کا کیا فائدہ۔ ویسے جتنے جوش و جذبے سے ہماری عوام جشنِ آزادی مناتی ہے۔ اتنا ہی جذبہ کبھی ملک بنانے میں بھی دکھائیں۔ تو مزہ آ جائے۔ :lol:

ملک تو بنا ہوا ہے، ہاں سنوارنے کی بات کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
واقعی بھئی میں تو سمجھا کہ ویسا ہی روایتی سا جشن ہوگا لمبے لمبے(جھوٹے جھوٹے) دعوے اور بھاشن ہوں گے مگر آپ نے تورنگ جمایا ہوا ہے
صحیح معنوں میں پُرخلوص سی مبارکباد قبول کیجیے۔

یہ ناانصافی ہے۔ آپ بھی کچھ شیئر کریں، خالی مبارک سے کام نہیں چلے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
دیکھنا کچھ ہے، دیکھتے کچھ ہیں
مسلے کچھ ہیں، سوچتے کچھ ہیں
کون سمجھائے رہنماؤں کو
منزلیں کچھ ہیں راستے کچھ ہیں
ہر دہن میں زباں نہیں ہوتی
دیکھتے سب ہیں بولتے کچھ ہیں





عصائے حرف کی ضربیں مسلسل آزمانی ہیں
کسی پتھر سے ممکن ہے کبھی پانی نکل آئے


حیمدہ شاہین
 

الف نظامی

لائبریرین
شمیل دنیا کا سب سے بڑا جھنڈے کی تصویر پوسٹ کرنے پر بہت شکریہ ، ویسے یہ تصویر کس سٹیڈیم کی ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان کا قومی پھول چنبیلی
235_jasmine1_1.jpg
 

پاکستانی

محفلین
زندگی کو ذرا سا ہم بھی چکھیں گے، آؤ کچھ تو جیئیں
ذائقے آب و آتش کے ہم پر کھلیں، ، آؤ کچھ تو جیئیں
کیوں اندھیرے کی بانہوں سے سمٹے رہیں، شب سے چمٹے رہیں
شہر میں کچھ دیے ہم بھی روشن کریں، ، آؤ کچھ تو جیئیں
 

شمشاد

لائبریرین
شمیل تمہاری پوسٹ کی ہوئی تصویریں یہاں نظر آ گئی ہیں۔

بہت زبردست ذخیرہ ہے تمہارے پاس اور شکریہ جو تم نے یہاں شیئر کیا۔
 

پاکستانی

محفلین
یہ دل افروز آنکھیں کس لئے نم ہیں، ابھی ہم ہیں

نہیں غم تیرگی کے وار پیہم ہیں، ابھی ہم ہیں
ابھی سے کیوں مہ و انجم کے سر خم ہیں، ، ابھی ہم ہیں
کرو مت فکر چھت کو تھام لیں گے ہم ستون بن کر
یہ خستہ حال دیواریں کوئی دم ہیں، ابھی ہم ہیں
تمھارے ننھے ہاتھوں میں کھلونے ہوں، کتابیں ہوں
عدو کے روبرو ہم ہیں، ابھی ہم ہیں، ، ابھی ہم ہیں
ابھی ہم ہیں، ہمیں دکھ کے مقابل ڈھال کر لینا
یہ دل افروز آنکھیں کس لئے نم ہیں، ابھی ہم ہیں
دعاؤں کو چراغ راہ کرنا جانتے ہیں ہم
نہ گھبراؤ ستارے ۔۔۔ گرچہ مدہم ہیں، ابھی ہم ہیں
 
نعیم بھائي : یہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کس سٹیڈیم کی ہیں ۔ لیکن یہ یقین ہے کہ یہ پاکستان میں ہی ایک سٹیڈیم تھا وہاں یہ جھنڈا پیش کیا گیا تھا ۔ پذیرائی کا شکریہ ۔

شمشاد بھائي : میں خوش ہوں کہ آپ کو میری یہ تصاویر دیکھ گئیں ۔ پذیرائی کا شکریہ ۔
 
Top