جشن آزادی مبارک

Fawad -

محفلین
ہماری جانب سے آپ کو جشن آزادی مبارک


fhd8s


http://www.freeimagehosting.net/fhd8s

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں جی اس دفعہ فواد بازی لے گئے، حالانکہ ابھی ان کے ہاں تو کیا پاکستان میں بھی 14 اگست شروع ہونے میں کچھ منٹ باقی ہیں۔
 

محمد مسلم

محفلین
اﷲ اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے حصے کا کام کرنے کی توفیق اور ہمت دے، ہمیں بزدلی، بے غیرتی اور وہن سے بچائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ فواد صاحب،


میری جانب سے بھی سب پاکستانیوں کو اور پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔
 
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔”

،، دعائیہ کلام ،،

ہم کو ہوجائیں عطا تیری رضائیں آج تو
با اثر کردے ہماری کچھ دعائیں آج تو ۔۔۔

کب تلک ارضِ وطن پر روئے گی انسانیت

کتنی آنکھیں خون کے آنسو بہائیں آج تو

راہ بر ہیں راہزن ، ہر رہ گذر قاتل ہوئی ۔۔۔
اور معصوموں کو ملتی ہیں سزائیں آج تو

اپنے بچّوں کی بجھی آنکھوں کی لو کو دیکھ کر
رو رہی ہیں آنے والے کل پہ مائیں آج تو

وحشتوں کے شہر میں اب آشیاں کی خیر ہو
ہیں بڑی شدّت سے یہ برہم فضائیں آج تو

اُڑ رھے ہیں آگ کے قصّے ہوائوں میں کئی
باغ میں گم صم سی ہیں سب فاختائیں آج تو

اس مبارک ماہ کی رحمت کا یارب واسطہ
دور کردے تو ہماری سب بلائیں آج تو !!

ایس ناز
 

علی خان

محفلین
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اے وطن
ہم تجھے آج پیش کرتے ہیں
عقیدتوں کا خراج پیش کرتے ہیں
تو رہے یونہی زندہ و پائندہ ہر دم
ہم تجھے دُعاؤں کے تاج پیش کرتے ہیں

اے وطن
ہم تجھ سے یہ عہد کرتے ہیں
ہم تیری چاہت میں خود کو مٹا دیں گے
تیری خاطر وقت پڑا تو جان لٹا دیں گے
اے وطن ہم تیری سلامتی کے پاسبان
ہم اپنے خون کی سوغات پیش کرتے ہیں ۔

اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو۔۔۔
 
Top