چلئے بھئی سعود صاحب اب باری ہے اپنے ہی سوالات کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کی۔ گر چہ میرا مقصد ان سوالات کے جواب لینا نہیں تھا بلکہ یہ صرف اس دھاگے کا مقصد بتانے کے لئے لکھے تھے پر اکثر احباب نے اسے سوال نامہ کے بطور لیا ہے تو میں بھی سہی۔
- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
یہ سوال میرے لئے نہیں ہے۔
- اس بار سالگرہ کے نام پر جو نئے تجربے کئے گئے وہ کس حد تک کامیاب رہے۔
گر چہ چیزیں اتنی کامیاب اور بر وقت نہ ہوئیں جتنا میرا گمان تھا۔ پر میں نے یہ ضرور سیکھ لیا کہ یہاں کامیابی کا معیار کیا ہونا چاہئے۔ اور آئندہ ایسی انعقاد کو کامیاب کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ کل ملا کر کم از کم میں نے اس میں بہت کچھ سیکھا خاص کر محفل اور اہل محفل کے مزاج اور صلاحتوں کو لیکر، جس کے بہتر استعمال کی ترکیبیں انشاء اللہ مستقبل میں کی جا سکیں گی۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
بس چیزوں کو تھوڑا وقت رہتے اور منظم طریقے سے کر کے مزید کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔
- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اس بار کسی وجہ سے ہچکچا کے چھوڑ بیٹھے۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں۔
جی ہاں کئی اور ڈیز کا سوچا تھا پر وقت کی قلت اور فی الفور احباب کو عدم اطلاع کے مسائل کے مد نظر انہیں ترک کر دیا یا دوسرے دنوں میں ضم کر دیا۔ سافٹوئیر ڈیزائن مقابلہ ایک ایسا پروگرام تھا جسے خاص کر مندرجہ بالا مسائل کے چلتے اور محفل میں ڈیویلپرس کی قلت نیز عدم تعاون کے خیال سے ترک کر دیا۔ اور اس سال اس کو خارج کرنا ایک مناسب فیصلہ تھا۔ میری نبیل بھائی سے اس ضمن میں خاصی گفتگو ہوئی۔
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ہاں نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے۔ خیر بار بار شیڈیول میں ترمیم (جس کے لئے بعض ناگزیر وجوہات کے باعث مجبور ہوتے تھے)۔ خیر اسے احباب کے بہتر تعاون اور اراکین کے فورم ایکسیس لاگ کی سٹڈی کرکے بہتر ایڈورٹائزنگ نظام سے کئی گنا کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے سبھی کو بروقت چیزوں کی اطلاع مل جائے۔ اس بار کئی لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا تھا کہ آج کون سا مخصوص دن ہے۔ بعد میں کہتے تھے ارے وہ بیت گیا؟!
- اوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟
اوارڈ کے سلسلے میں کچھ معروضات رکھتا ہوں۔
کچھ اوارڈز کے انتخابی نتیجے انتہائی حیران کن لگے جن میں جس میں بہترین باورچن کا خطاب سر فہرست ہے۔ پر انتخابات اگر حیران کن نہ ہوں تو ان میں مزہ نہیں۔ ہے ناں؟!!
کچھ ایوارڈ مثلاً بہترین شاعر کے بجائے بہترین شاعر اور بہترین شاعرہ دو ہونے چاہئیں۔ کیوں کہ زنانہ اور مردانہ شاعری یکسر مختلف چیزیں ہیں۔ اور ان کا آپس میں موازنہ ایک مشکل امر ہے۔ جس سے اس بار پینل کو ضرور دقت پیش آئی ہوگی۔ خیر یہ تو پینل کے احباب بہتر بتا سکیں گے۔
ووٹنگ کے نظام میں ایسی تبدیلی چاہتا ہوں کہ آپشنس سنگل چوائس نہ ہوکر آرڈرنگ کے ہوں (یعنی اگر کسی ایوارڈ کے لئے پانچ امیدوار ہوں تو بجائے اس کے کہ ووٹ دینے والا ان میں سے ایک کو منتخب کرے باقی کو یکسر ترک کر دے ایسا ہونا چاہئے کہ وہ ان میں اول دوم سوم۔۔۔۔۔۔۔ کی ترتیب دے سکے یا ایک سے دس کے اسکیل پر مارکنگ کر سکے۔ بعد میں رینک ایگریگیشن کی تکنیک سے ایبسولیوٹ آرڈر اخذ کر لیا جائے)
ہر ایوارڈ کے نامنیشن آپشنز میں ایک آپشن "کوئی رائے نہیں" کا ہونا چاہئے تاکہ جو لوگ کسی خاص فیلڈ کے احباب سے واقف نہیں ہیں وہ ہر ایک کے لئے کوئی نہ کوئی جواب دینے پر مجبور نہ ہوں ورنہ غلط ایویلویشن ہوتا ہے۔
اس کے تکنیکی نظام پر میں نبیل بھائی سے علیٰحدہ گفتگو کر لوں گا انشاء اللہ۔
- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟
اکثر فیصلے ہی آخری وقت میں لئے گئے تو بر وقت اطلاع کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ویسے آئندہ سالوں میں منظم طریقے سے پلان ترتیب دے کر اسے واضح جگہ پر دکھایا جائے۔ اور ذاتی پیغامات کے ذریعہ جشن الرٹ بھیجے جائیں۔ جو کہ موڈریٹیڈ ہوں۔ وی بی کے ایسے موڈ ضرور دستیاب ہوںگے۔ خیر اس پر نبیل بھائی اور زکریا بھائی بہتر روشنی ڈال سکیں گے۔
- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
پہلے پہلے تو کوئی بھی پروگرام وقت پر نہ ہوسکنے کو لیکر الجھن رہتی تھی۔ پھر دھیرے دھیرے جب کچھ نئے سبق سیکھے تو سب کچھ اچھا لگنے لگا۔
(خیر مجھے تو سب سے اچھے صندوق لگے جن کا معاملہ صاف گول کر گیا ہوں۔
)
ہر دن کچھ نہ کچھ نئے خیالات دماغ میں آتے رہتے اور متعلقہ افراد سے اس پر گفتگو کرتا اور ان کے خوش کن جوابات میرے لئے مزید خوشی کا باعث ہوتے۔
خرم جونئیر کی جانب سے بلا سبب تہنیتی پیغامات کا دھاگہ کھولنا اور اس پر بقیہ احباب کے محبتوں کی بارش یہ سب کچھ بہت تھا میری اکیلی جان کے لئے۔
حجاب اپیا کے کچن میں ننگے پاؤں کیچڑ میں لتھڑی حالت میں گھس کر انہیں تنگ کرنا اور ان کی خوفناک سزا پر مرغا بن جانا یہ بھی خوشگوار تھا۔
سارہ بٹیا نے سب کے لئے گانوں اور خوبصورت لباسوں کے تحفے دیئے وہ بھی خوب تھا۔
ماورہ اپیا کی نیٹ کنکشن کو لیکر بوکھلاہٹ اور جشن کے تئیں ان کی لگن قابل تعریف تھی۔ اور میرے لئے باعث حوصلہ افزائی تھی۔
تعبیر اپیا کی کمی کھلی۔
باجو اپیا نے بھی کسی حد تک اپنا کردار بخوبی نبھایا۔
جشن سعر و سخن کی کامیابی تو کسی تبصرے کی محتاج نہیں اور وارث بھائی سخنور بھائی آپ کے لئے کیا پیش کروں۔
پھر باری آتی ہے اس تر و تازہ ہستی کی جی ہاں شگفتہ اپیا کی جن کی لگن اور سازشوں کے چلتے محفل میں کئی ہفتوں تک دہشت گردی رہی۔ اپیا کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب تجربوں میں سے ایک کہا جا سکتا ہے۔
سافٹوئیر ڈے میں میں کچھ خاص کردار ادا نہ کر سکا جب کہ فرض کہیں زیادہ بنتا تھا۔
اس کے باوجود ایک ایسے فورم سے اس قدر کامیابی کی امید نہیں تھی کم از کم تکنیکی معاملے میں۔ خیر یہ میری تنگ نظری تھی اور اب میں نے خود کو اپڈیٹ کر لیا ہے۔
شاکر بھائی، نبیل بھائی، شوبی بھائی اور عارف بھائی آپ سب قابل مبارکباد ہیں اتنی بہترین پیش کش پر۔
محفل کا مشاعرہ گر چہ جشن کے علاوہ پروگرام تھا پر اس کی سست رفتار کامیابی میں کوئی کلام نہین۔ ویسے اس کے پیریلیل ایک تبصروں کا دھاگہ بھی ہونا چاہئے تھا۔
چاچو کو فراموش کرنا بھی بے ایمانی ہوگی سعود میں کہ محفل میں کتنی برکتیں ان کے دم سے ہیں۔
شمشاد بھائی ہر جگہ ہر دھاگے کی جوت جگانے والے خیر ان کی تعریف تو کسی اور موقعے پر بھی کر لوں گا۔
اور بھی اتنی خوش کن باتیں ہوئیں اس بار کے میں یہاں احاطہ نہیں کر سکتا ساری باتوں کا۔
لہٰذا باقی باتیں وغیرہ کے ذیل میں۔
- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟
ٹھیک سالگرہ کے شروع ہونے کے چند گھنٹے قبل مجھے لگا کہ خواتین کا طبقہ شاید کوئی درپردہ پروگرام نہیں رکھتا ورنہ اب تک ان سے چھپائے نہ چھپتا۔ خیر ڈرتے ڈرتے اسپیشل ڈیز کا پلان ماوراء اپیا کے انباکس کی نذر کر دیا۔ جب ان کا جواب آیا تو میرا شک یقین میں بدل چکا تھا۔ لہٰذا جلدی جلدی رف پروٹوٹائپ لکھا اور یوں تھوڑے سے مزاکرات کے بعد جشن کو ایک شکل دے پانے میں کامیاب ہو گئے۔ پھر احباب کی شرکت کے ساتھ ساتھ حلیہ بدلتا رہا۔
آخری ایام میں میں کما حقہ انصاف نہ کر سکا خاص کر اپنی جاب کے باعث۔
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا!
- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟
تاخیر کے وجوہات کم و بیش سارے بیان کر چکا ہوں۔ خیر ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔ ویسے بھی نیا تجربہ تھا تو وقت کی پابندی بہت زیادہ ممکن بھی نہیں تھی۔
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
لائبریری ویک، شعر و سخن ویک، سافٹوئیر ویک اور اس طرح کے دوسرے مفید (عموماً غیر تفریحی) پروگرام کئے جا سکتے ہیں جن کی پبلسٹی دوسرے فورمس میں بھی کی جا سکتی ہے خاص کر جب کوئی مقابلہ منعقد کیا جائے۔
پکوان، فیشن اور آرٹ وغیرہ کے سوشل گروپس بن جائیں تو بہتر ہے۔
- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟
میں ایک ماہ سے زیادہ کے حق میں قطعی نہیں ہوں۔ (ہر روز عید ہو تو عید کا مزہ باقی نہیں رہ جائے گا) نیز جو خاص دن/ہفتہ ہو اس کو ابھر کے آنا چاہئے۔ باقی چیزوں کو بطور جشن نہیں ریگولر طریقے سے ٹریٹ کرنا چاہئے۔ ورنہ ابتدائی پروگراموں کو پورا ماہ میسر آجائے گا اور بقیہ کو صرف آخری کے ایام! لہٰذا وقت کی پابندی لزت کو دوبالہ کر سکتی ہے۔ ایسا میرا ماننا ہے۔
- اس جشن کی ری کیپ کمنٹری (اگر کوئی وقت نکال سکے۔)
میرے خیال سے سارہ اپیا، ماورہ اپیا، شمشاد بھائی، بلال بھائی، عمار بھائی اور خرم جونئیر بھائی ایسے احباب ہیں جو یہ فرض بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں تھی مجھے پر میری مصروفیات اب اجازت نہیں دیتیں۔
- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں۔
ہاں کہنا تو بہت کچھ ہے ایک ایک کا نام اور ان کو ان کی گراں قدر شرکت کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ پر اب تو بس سو جانا چاہتا ہوں خاصی رات ہو چلی ہے۔ کل آفس جانا ہے تو چار گھنٹے تو سو ہی لوں۔ اگر رات کے کسی پہر کوئی فون کال نہ آجائے تو۔
پھر کرتے ہیں مزید باتیں انشائ اللہ!
والسلام!
--
سعود ابن سعید