عبد الرحمٰن
محفلین
میری طرف سے سب کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت بہت مبارک ☺☺
مبارک ہو حبیبِ ربِ اکبر آنے والا ہے
مبارک انبیاء کا آج افسر آنے والا ہے
اندھیروں میں بھٹکتے پھرنے والوں کو مبارک ہو
تمہیں حق سے ملانے آج یاور آنے والا ہے
مُبارک بدنصیبوں کو مُبارک ہو غریبوں کو
جہاں میں بے بسوں کا سایہ گُستر آنے والا ہے
کرو گھر گھر چراغاں سبز پرچم آج لہراؤ
مچا ؤ مرحبا کی دھوم دلبر آنے والا ہے
تراوت کیوں ہو حاصل میرے قلب و جگر کو
جہاں میں برہ ِ رحمت کا شناور آنے والا ہے
مُبارک ہو حلیمہ سعدیہؓ تُجھ کو مبارک ہو
تیری گودی میں کُل عالم کا سرور آنے والا ہے
اُٹھاؤ سبز پرچم اور چلو سب آمنہ کے گھر
لُٹانے رحمتیں حق کا پیغمبر آنے والا ہے
اگر نہ آج جھومو گے تو کب جھومو گے دیوانو
مچل جاؤ تُمھارا آج یاور آنے والا ہے
جہاں میں ظلمتوں کا چاک ہو گا آج سے سینہ
خُدا کے فضل سے ماہِ منور آنے والا ہے
تسلی تو رکھو سیراب بھی ہو جاؤ گے عطارؔ
چھلکتا جام لے کر شاہِ کوثر آنے والا ہے
*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد
صَلَّى ﷲُ علیہ واٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ