جشن یوم جمہوریہ ہند آج

آج کا دن ہمیں ہندوستانی آئین کے نفاذ کی "کوشش کی" یاد دلاتا ہے۔ آزادی کے تقریباً ڈھائی برس بعد 26 جنوری 1950ء کو ہند میں ہندوستانی آئین کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔ آج اس واقعے کو ساٹھ برس ہو گئے۔ جہاں ہم ملک سے باہر ہوتے ہوئے بھی پورے اہتمام سے اپنا قومی دن مناتے ہیں وہیں خوشی اور دکھ کا امتزاج سا ہوتا ہے دل میں۔ خوشی آئین کی آزادی اور غم آئین کے عدم نفاذ کا۔

دعا ہے کہ ہم ایک قابل فخر شہری ہونے کا حق ادا کر سکیں نیز ہمیں قانونِ حق کا احترام کرنے اور کرانے کی توفیق ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ ہندوستان کی طرح پاکستان بھی مختلف زبانیں، نسلیں اور مسلک و مذاہب رکھے والا ملک ہے، لیکن یہاں کے آئین نے تمام نظریات رکھنے والے افراد کو متحد کیا لیکن المیہ وہی ہے کہ آج آئین درست حال میں نافذ نہیں ہے۔ دعا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو اور دونوں ممالک اپنے عوام کی بہتری اور ملکی ترقی پر اپنی قوتیں صرف کریں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
دعا ہے کہ ہم ایک قابل فخر شہری ہونے کا حق ادا کر سکیں نیز ہمیں قانونِ حق کا احترام کرنے اور کرانے کی توفیق ہو۔

آمین۔

میرے خیال میں قرآن و سنت ، گیتا اور بائبل کے بعد اہل ہند کے لیے سب اہم دستاویز جو ان کے بنیادی حقوق کی پاسدار ہے وہ آئین ہند ہے جس پر بے شک اہل ہند کوفخر کے ساتھ جشن منانے کا حق ہے۔میری طرف سےبھی جشن یوم جمہوریہ ہند پر اہل ہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔

اہل پاکستان کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالی ہمیں اپنے آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
اگر چہ اب پرانی ہو گئی ہے یہ خوشی، بہر حال مبارک ہو۔ مجھے فخر ہے کہ ہم ہندوستانی اب بھی آئین کی پابندی کرتے ہیں، جو نہیں کرتے، ان میں سے اکثر کو قانون سزا کے قابل سمجھتا ہے، یہ محض نمائشی نہیں ہے۔ اس میں Exceptions ہو سکتے ہیں، لیکن Rule نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں، ماضی کی یادو‫‫ کے لئے 1988 کے یوم جمہوریہ کا [ame="http://www.youtube.com/watch?v=ekvevq_ipaI"]YouTube- Mile Sur Mera Tumhara : Original Version[/ame] یہ ویڈیو
 
Top