تعارف جعفری

الف نظامی

لائبریرین
جعفری اردو محفل پہ خوش آمدید ۔ امید ہے آپ کے دم قدم سے محفل کی رونق دوبالا ہوگی۔ آتے جاتے رہیے۔
 

جعفری

محفلین
بہت بہت شکریہ، اختر صاحب۔ اُردو کی محبت مجھے محفل تک لے آئی ہے، اور منتظمین کا اِس کاوش پہ جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
اِنشاءاللہ آنا جانا رہے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بس یہ آپ کا حسنِ نظر ہے۔
اور اردو کے بارے میں داغ صاحب تو فرما ہی گئے ہیں کہ
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔
 
جعفری صاحب آپ کے آنے سے ہمیں بھی کسی کو خوش آمدید کہنے کا موقع میسر آ گیا اور اردو کی محبت تو قدرِ مشترک ہے اس محفل کی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جعفری صاحب کا انٹرویو

جعفری صاحب، میں آپ کو پہلے ہی خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ سوچا کہ لگے ہاتھوں آپ کا انٹرویو بھی لے لیا جائے۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو ذیل کے سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔
 

جعفری

محفلین
آپ سب لوگوں کا بہت شکریہ۔ اُمید ہے کہ ھم یہاں باتوں کے ساتھ ساتھ اپنی محبتیں بانٹیں اور سب کو اور قریب لائیں۔ اِنشاءاللہ
نبیل، آپنے ایک وقت میں بہت سے سوال کر ڈالے ھیں، میں کوشش کروں گا کہ وقت کے ساتھ انکا جواب دیتا رھوں۔
ویسے میرا نام جعفری ھی ھے، اورپیشے کے اعتبار سے میں ایک Urban Planner (شھری منصوبہ بندی) ھوں اور یہی میرا مشغلہ اور مصروفیت بھی ھے۔
 
جعفری میری طرف سے آپ کو محفل میں خوش آمدید
ویسے نبیل یہ آپ نے میرے والا سوالنامہ ہی بھیج دیا۔ انتظار کرلیتے کہ میں آ ہی جاتا۔ خیر کون سے ہمارے جملہ حقوق محفوظ تھے۔ :rondoo:
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
یار آپ کے بڑے دانت نکل رہےہیں، اگر کچھ کہنےکو نہیں ہوتا، تو بس پڑھ کر چپکے پڑے رہا کریں۔ اس طرح پوسٹ کا سواد جاتا رہتا ہے۔ جی برا نہیں ماننا صرف ایک مشورہ ہے۔ آگے آپ خود سیانے ہو۔ :arrow:
 

الف نظامی

لائبریرین
جناب پہلے شیش ناگی حکیم کے خمیرے دار سوال اور
“پھر ہنسنا منع ہے“ کا حکم۔
آپ فکر نہ کریں پوسٹ کا سواد کہیں نہیں جاتا۔
 
Top