جعلی ڈگریاں

شمشاد

لائبریرین
کتنی بدقسمتی ہے پاکستان اور پاکستانی قوم کی کہ اراکینِ اسمبلی کا اسمبلیوں میں جعلی ڈگریوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ یہ ان پڑھ اور دھونس دھاندلی سے جعلی ڈگریاں لیکر اسمبلیوں میں جا بیٹھے ہیں۔ اور اس ملک کے بہت ہی پڑھے لکھے لوگوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان جعلی ڈگریوں والے اراکین میں مرد حضرات ہی نہیں خواتین کی بھی خاصی تعداد ہے۔
 

طالوت

محفلین
بھائی جی بھیڑوں کو ہانکنے کے لئے تعلیم کی ضرورت ہی کہاں پڑتی ہے ؟ ۔ آپ جمعہ بازار کی بات کر رہے ہیں یہاں تو اتوار سوموار بدھ سبھی بازار لگے ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ عامر لیاقت ، بابر اعوان اور ان جیسے کئی خود ساختہ ڈاکٹر اس قوم کے دماغ کی وہ دہی بنا رہے ہیں جو میٹھی یا کٹھی تو دور بدبودار اور بد ذائقہ ہے ۔ اور پوچھن والے جئے بھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جئے الط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جئے نوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبھی جئے ، مرے تو ہم مرے :(
وسلام
 

عثمان

محفلین
تو اس میں حیرانگی کی کیا بات ہے؟ پوری قوم کا اکثریتی حصہ جعل سازوں پر مشتمل ہے۔ بلکہ میں تو ایسے ایسے جعل سازوں کو جانتا ہوں جو اس بات پر بڑا فخر کرتے ہیں کہ جناب جیسی جعل سازی ہمارے علاقے میں ہوتی ہے ویسی جعل سازی کوئی نہیں کر سکتا۔ جو جتنا بڑا جعل ساز وہ اتنا ہی زیادہ اپنے "فن" کی بڑائی بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
جیسے لوگ۔۔
ویسے ان کے نمائندے۔۔
قانون فطرت ہے یہ!
 

فاتح

لائبریرین
1947 سے یہی لوگ حکومت کر رہے ہیں۔ چونکہ پہلے ڈگری کی کوئی شرط نہیں تھی لہٰذا کسی کو یہ سوچنے کی فرصت ہی نہ تھی کہ کون سا طبقۂ جہلا ہم پر حاکم ہے۔ یوں بھی یہ کون سا آسمان سے ٹپکے ہیں۔۔۔ ہمارے ہی ووٹوں سے ہی منتخب ہو کر آئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
1947 سے لیکر 2010 تک کوئی تو تبدیلی آنی چاہیے تھی، یہ تو اس سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
آج تو سنا ہے کہ نیوز آئی کہ ایک خاتون نے جن کا تعلق مسلم لیگ نواز سے تھا۔
ایک ایسی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری لے رکھی ہے جس کی عمارت ہی ابھی پوری طرح تیار نہیں ہوئی:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے زمانے میں ایک کہاوت ہوتی تھی “جس کی لاٹھی اس کی بھینس“

آجکل “جس کا جتنا عہدہ اتنی اس کی دھونس“

بنوا لی ہو گی انہوں نے مردانہ کالج سے ہی۔ پرنسپل بیچارہ کیا کرتا۔
 

زین

لائبریرین
آج تو سنا ہے کہ نیوز آئی کہ ایک خاتون نے جن کا تعلق مسلم لیگ نواز سے تھا۔
ایک ایسی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری لے رکھی ہے جس کی عمارت ہی ابھی پوری طرح تیار نہیں ہوئی:eek:
اور بلوچستان کی ایک ایسی خاتون رکن اسمبلی ہے جنہوں نے اس ادارے سے ڈگری حاصل کی ہے جہاں صرف مرد پڑھتے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو اس موضوع پر پنجاب اسمبلی میں اچھا خاصا ہنگامہ ہوا ہے۔

اور پی پی پی اور عدلیہ کی آپس میں ٹھن گئی ہے۔
 

عثمان

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے بلوچستان کی صوبائی حکومت میں اسمبلی کا ہر رکن وزیر ہے۔ سوائے ایک آدمی کے جو اپوزیشن لیڈر ہے۔ :hatoff:
 

زین

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے بلوچستان کی صوبائی حکومت میں اسمبلی کا ہر رکن وزیر ہے۔ سوائے ایک آدمی کے جو اپوزیشن لیڈر ہے۔ :hatoff:
ہر رکن تو نہیں البتہ 65 رکنی ایوان میں 50 سے زائد کابینہ کے ارکان ہیں۔ ان میں کچھ ایسے وزیر ہیں جن کے پاس کوئی محکمہ ہی نہیں۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود اب تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہیں ہوسکا ہے ۔
 
Top