جلتا سسکتا غزہ۔۔۔۔۔۔ اور اسرائیل

ساجد

محفلین
14 نومبر 2012 سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے ۔ اس کا کچھ تصویری احوال پیش ہے
 

ساجد

محفلین
ایک فلسطینی فائر فائٹر ، اسرائیلی ہوائی حملے کے بعد ایک عمارت میں لگی آگ بجھا رہا ہے اس عمارت میں بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی موجود ہیں
bp1.jpg
 

ساجد

محفلین
غزہ میں ایک بلند عمارت کے باہر لوگ جمع ہیں۔ اس عمارت کو اسرائیل نے دو دن میں دوسری بار نشانہ بنایا۔ اسی عمارت کی سب سے اوپری منزل میں حماس کا ٹی وی اسٹیشن ”الاقصٰی‘“ بھی قائم ہے
bp2.jpg
 

ساجد

محفلین
10 نومبر 2012 کو اسرائیل نے غزہ کے ایک سپورٹس سنٹر پر حملہ کیا ۔ ایک فلسطینی اس سنتر میں سے ایک کھلونا بھالو اٹھائے ملبے سے اٹی گلیوں میں سے گزر رہا ہے۔
bp3.jpg
 

ساجد

محفلین
مصر اور فلسطینی علاقے رفحا کے درمیان موجود سرنگ پر اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فلسطینی اس سرنگ کے ذریعے اسلحہ سمگل کرتے ہیں۔
bp6.jpg
 

ساجد

محفلین
غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام شطی پناہ گزین سنٹر سے فلسطینی آٹے کے تھیلے وصول کر کے لے جا رہے ہیں
bp7.jpg
 

ساجد

محفلین
غزہ شہر میں ایک فلسطینی اپنے خاندان کے شہدا کے پاس سوگوار بیٹھا ہے ۔ 18 نومبر 2012 کو اسرائیل نے ال دلو خاندان کی مسکن تین منزلہ عمارت پر میزائل پھینکے جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں
bp10.jpg
 

ساجد

محفلین
فلسطینیوں کی طرف سے داغے گئے ایک راکٹ کے خول کو اسرائیلی پولیس تحویل میں لیتے ہوئے
bp12.jpg
 

ساجد

محفلین
غزہ شہر میں ایک فلسطینی اسرائیلی حملے میں ہونے والی تباہی دیکھ رہا ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے ان حملوں میں 31 فلسطینی جاں بحق ہوئے
bp20.jpg
 

ساجد

محفلین
غزہ کے شمالی علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے بعد کی تباہی دیکھنے کے لئے لوگ جمع ہیں
bp23.jpg
 
Top