مٹر چاول۔۔۔
جتنے چاول بنانے ہیں انہیں پانی میں بگو دیں ۔۔آدھا پیاز آئل میں براؤن کریں اس میں ایک ٹماٹر حسب ضرورت نمک مرچ گرم مصحالہ زیرہ ڈالیں 2 سے 3 منٹ بھونیں جس حساب سے چاول بنانے ہیں اس حساب سے مٹر ڈالیں اور 2 منٹ بعد چاول کے حساب سے پانی ڈالیں جب پانی کو ابال آجائے تو بگوئے ہوئے چاول پانی نکال کر ڈال دیں۔۔ چاولوں کا جب پانی خشک ہو جائے تو اوون میں 10 سے 15 منٹ کے لیے دم لگا لیں۔۔۔۔
جب چاول بن رہے ہوں تو اتنی دیر میں رائتہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔۔
آدھا پیاز۔۔۔ آدھا ٹماٹر۔۔ آدھا کھیرا۔۔۔آدھی ہری مرچ۔۔ان سب کو باریک کاٹ لیں اور ڈیڑھ کپ دہی کو پھینٹ کر ان سب کو مکس کر لیں دہی کو پتلا کرنے کے لیے تھوڑا سا پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔نمک کالی مرچ اور سرخ مرچ حسب ذائقہ ڈالیں اور ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں۔۔۔
یہ صرف ایک مثال ہے میں کم وقت میں اس سے زیادہ کچھ بھی بنا سکتی ہوں
باقی بعد میں انشا اللہ