امین شارق
محفلین
الف عین سر
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن
کچھ دن پہلے الیاس سوئیٹس اینڈ بیکرز کے سامنے سے گزر ہوا تو وہاں ایک بورڈ پر نظر گئی جس پر جلی حروف میں لکھا تھا (جلیبی امرتی سموسے کچوری) دل نے سوچا یہ تو ایک شعر بن سکتا ہے،بس پھر ذہنی کاروائی چلتی رہی اور یہ غزل سامنے آئی۔ پیشِ خدمت ہے۔
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن
کچھ دن پہلے الیاس سوئیٹس اینڈ بیکرز کے سامنے سے گزر ہوا تو وہاں ایک بورڈ پر نظر گئی جس پر جلی حروف میں لکھا تھا (جلیبی امرتی سموسے کچوری) دل نے سوچا یہ تو ایک شعر بن سکتا ہے،بس پھر ذہنی کاروائی چلتی رہی اور یہ غزل سامنے آئی۔ پیشِ خدمت ہے۔
کِسی اور سے دِل لگانا او چھوری!
مُحبت نہیں ہے مُجھے تُم سے سوری
مُجھے شہر کی لڑکیوں سے غرض کیا
مرا دِل لُبھاتی ہے گاؤں کی گوری
بھری بزم میں میرا دِل لے گئے تُم
بُری بات ہے یہ دِلوں کی بھی چوری
فِدا عِشق میں تیرے ایسے ہیں جاناں
ہے چندا کی اُلفت میں جیسے چکوری
تری دِید کی مُجھ کو عادت ہے ایسے
بِکھاری کے ہاتھوں میں جیسے کٹوری
لگاتے ہیں وہ دیر آنے میں اِتنی
ملُاقات چاہے یہ دِل جِتنا فوری
کہیں ٹُوٹ جائے نہ لفظوں کی زد سے
ہے نازُک بہت یہ مُحبت کی ڈوری
کبھی آؤ گھر پر تو تُم کو کِھلائیں
جلیبی، امرتی ،سموسے، کچوری
دِلاسے سے مِٹتی نہیں بُھوکِ مُفلس
دِلادو اِسے ایک آٹے کی بوری
کہاں ہو مسیحا! غریبوں کے، آؤ
امیروں کی پھر مُنتظر ہے تِجوری
مرا ذہن تسکین پاتا ہے شارؔق
مُجھے یاد آتی ہے جب ماں کی لوری
مُحبت نہیں ہے مُجھے تُم سے سوری
مُجھے شہر کی لڑکیوں سے غرض کیا
مرا دِل لُبھاتی ہے گاؤں کی گوری
بھری بزم میں میرا دِل لے گئے تُم
بُری بات ہے یہ دِلوں کی بھی چوری
فِدا عِشق میں تیرے ایسے ہیں جاناں
ہے چندا کی اُلفت میں جیسے چکوری
تری دِید کی مُجھ کو عادت ہے ایسے
بِکھاری کے ہاتھوں میں جیسے کٹوری
لگاتے ہیں وہ دیر آنے میں اِتنی
ملُاقات چاہے یہ دِل جِتنا فوری
کہیں ٹُوٹ جائے نہ لفظوں کی زد سے
ہے نازُک بہت یہ مُحبت کی ڈوری
کبھی آؤ گھر پر تو تُم کو کِھلائیں
جلیبی، امرتی ،سموسے، کچوری
دِلاسے سے مِٹتی نہیں بُھوکِ مُفلس
دِلادو اِسے ایک آٹے کی بوری
کہاں ہو مسیحا! غریبوں کے، آؤ
امیروں کی پھر مُنتظر ہے تِجوری
مرا ذہن تسکین پاتا ہے شارؔق
مُجھے یاد آتی ہے جب ماں کی لوری