یوسف-2

محفلین
مذہبی پارٹیوں کو بنگلہ دیش میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیئے
کیا اسی طرح جیسے ۔ ۔ ۔
“اسلامی جمہوریہ پاکستان” میں “غیر مذہبی” اور سیکولر جماعتوں (پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم وغیرہ) کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے۔:):):)
 
فلک شیر

محفلین
بنگلہ دیش کی حکومت انتہائی ناعاقبت اندیشی کا مظاہرہ کر رہی ہے..........
ریاستیں اس طرح اپنے شہریوں کو دیوار سے لگائیں اور انتقام لینے پہ تل جائیں.........اور وہ بھی جھوٹے مقدمات اور گواہیون کی مدد سے.......تو یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چلا کرتا۔
 
یوسف-2

محفلین
حیدر فاروق صاحب کو اپنے والد گرامی کے نظریات کے برعکس خیالات پیش کرنے کا حق تو یقیناً حاصل ہے، لیکن پہلے وہ اپنے آپ کو کسی قابل تو بنالیں کہ کوئی اُن کی بات سننے پر راضی ہو۔ “مولانا مودودی کا بیٹا” کا سابقہ ہٹا کر صرف “حیدر فاروق” اپنی بات کرے، اپنی شناخت بنائے تو مانیں۔ “حیدر فاروق” کو تو کوئی لاہور میں بھی نہیں جانتا، جب تک وہ اپنا تعارف “مولانا مودودی کا بیٹا حیدر فاروق” کہہ کر نہ کروائیں۔ ویسے ایک نوح علیہ السلام کا بھی بیٹا تھا، جسے نوح علیہ السلام کی کشتی میں جگہ نہیں ملی اور وہ مردود ہوگیا۔
حیدر فاروق صاحب کو بھی سید مودودی رحمۃ اللہ کی جماعت اسلامی میں جگہ نہ ملی تو وہ جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ اسلام اور (متحدہ) پاکستان سے بھی شاکی ہوگئے۔ اللہ انہیں ہدایت بخشے ۔
 
x boy

بلکل درست،
جیسے سلمان رشدی جہنمی کا تعلق فلان فلان سے ہے اس کے ماں باپ مسلمان تھے وغیرہ، اسی طرح یزید، اسی طرح مرزا وغیرہ۔
۔ جسم سے فاسد خون حجامہ کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔۔
 
کیا اسی طرح جیسے ۔ ۔ ۔
“اسلامی جمہوریہ پاکستان” میں “غیر مذہبی” اور سیکولر جماعتوں (پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم وغیرہ) کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے۔:):):)
یوسف بھائی! پی ٹی آئی اور نون لیگ اسلامی ہیں کیا؟؟؟؟:):):)
 
کاشفی

گھم پھر کر مہاجر دشمنوں کا دماغ ایک جگہ آکر رک جاتا ہے اور انہیں ہرجگہ ایک ہی تنظیم نطر آتی ہے ایم کیو ایم ، ایم کیو ایم، ایک ہی شہر نظر آتا ہے کراچی کراچی ، ایک ہی قوم نظر آتی ہے مہاجر مہاجر۔۔۔
کہیں تعصب پسند عناصر ہر چیر کا ذمہ دار ایم کیو ایم، مہاجر اور کراچی کو نہ دے دیں۔۔ہر چیز سے مراد ہر چیز۔۔۔باقی سب سمجھ دار ہیں سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔ اللہ ان کے حال پر رحم فرمائے۔۔آمین۔۔
 
آخری تدوین:
ویسے جماعت اسلامی سے بڑی سیکولر پارٹی کوئی نہیں۔ یہ تمام پارٹیاں اس جماعت کے آگے دودھ پیتے بچوں کی مانند ہے۔
صبح شام امریکہ کو گالیاں بکنا اور ان ہی کے ٹکڑوں پر مذہب کے نام پر سیاست کرنا۔ مزے کی بات امریکہ کو بھی ان سے کوئی تکلیف نہیں۔۔ اگر یہ اتنے ہی سچے ہوتے تو سب سے پہلے کالعدم قرار دیے جاتے۔
 
کاشفی

محفلین
اس لڑی کا عنوان لکھتے ہوئے مجھ سے غلطی ہوگئی جو انشاء اللہ مستقبل قریب میں دورکرنے کی کوشش کروں گا ایک نئے عنوان کے ساتھ۔۔
غلطی یہ ہوئی کہ اس لڑی کا عنوان ہونا چاہیئے تھا۔۔۔

(اسلام اور مسلمانوں کے دامن پر دھبہ یعنی) جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی کی منافقت
 
گویا

گویا حق پر ہوتے ہیں کا لعدم قرار دے دیئے جاتے ہیں؟
 
اس لڑی کا عنوان لکھتے ہوئے مجھ سے غلطی ہوگئی جو انشاء اللہ مستقبل قریب میں دورکرنے کی کوشش کروں گا ایک نئے عنوان کے ساتھ۔۔
غلطی یہ ہوئی کہ اس لڑی کا عنوان ہونا چاہیئے تھا۔۔۔

(اسلام اور مسلمانوں کے دامن پر دھبہ یعنی) جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی کی منافقت

چلیں ہمیں پھر کسی صاف دامن اسلامی جماعت یا پاک دامن سیکولر جماعت کا بتا دیں تاکہ ہم بھی استفادہ کر سکیں۔۔
 
Top