فرحان دانش
محفلین
جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال
پہلا شخص تاریخ پاکستان میں جسکی تقریر سننے کیلئے "عوام" نے خود انکار کیا۔ البتہ ابھی کئی لاکھ سیاست دان بکھرے پڑے ہیں جنکے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہئے!
کونسا ایسا نیک کام ہے جو جماعت نے نہیںکیا
فاروق صاحب! گو کہ مجھے جماعت کی موجودہ پالیسیوں کے باعث اس کی حمایت کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن کیونکہ آپ نے بات تاریخی حوالوں سے کی ہے تو مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کی باتیں صرف اور صرف مفروضوں اور سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہیں۔ جائیے جا کر تاریخ کا مطالعہ کیجیے، آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ قیام پاکستان کی مخالفت کس نے کی تھی؟شکریہ عارف
منور صاحب پہلے جماعتی نہیں جنہوں نے کوئی مہم چلائی ہے۔
جماعت کی مشہور مہموں کے نام
پاکستان کے قیام کی مخالفت ---- پاکستان سے غداری کی عظیم ترین مثال۔
گو ایوب گو ------ 1965 کے ہیرو کو 1968 میں بھگانے کی ٍغداری پاکستان کی مہم
گو بھٹو گو ---- ایٹم بم کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ ۔ پاکستان سے غداری کی مہم
گو مشرقی پاکستان گو ---- مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے الگ کرنے کی مہم
پہیہ جام ------ پاکستان کی معیشیت کو تباہ کرنے کی مہم
طالبان کی پشت پناہی ۔۔۔۔۔ ۔پاکستان کے مذہبی مجرموں کی حوصلہ افزائی کی مہم
گو امریکہ گو --- پاکستان کے معاشی اور سیاسی استحکام کو تباہ کرنے کی مہم
کونسا ایسا نیک کام ہے جو جماعت نے نہیںکیا
صحیح کہا ظفری بھائی، بھلا اس امر سے کس کافر کو انکار ہے کہ جماعت سے سیاسی حیثیت میں بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں، اور وہ بھی ایسی جنہوں نے اس ملک کی تاریخ پر بہت منفی اثرات مرتب کیے لیکن سیاسی غلطیاں کس جماعت نے نہیں کیں؟ لیکن جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے ان غلطیوں کو تسلیم کیا، ورنہ کس جماعت میں دم ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے؟ ہمارے ہاں تو لسانیت، قومیت اور فرقہ واریت کے نام پر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے جو گند مچا رکھا ہے، اس میں مجھے تو چند ہی جماعتوں میں کچھ خیر و خوبی دکھائی دیتی ہے۔بہرحال جماعت اسلامی نے مذہب کی آڑ میں " بحثیت سیاسی جماعت " بہت سی سیاسی غلطیاں کیں ہیں ۔ جن کا خمیازہ آج سب بھگت رہے ہیں ۔
( نوٹ : یہاں صرف جماعتِ اسلامی کی بات ہورہی ہے ۔ اس لیئے اسی حوالے سے بات کہی ۔ اب کوئی 62 سالہ تاریخ سے گڑھے مُردے نہ نکالنا لگ جائے ( ۔۔۔
یہ کبھی نہیں سیکھیں گے بھائی، ان سے روز کا واسطہ ہے۔ جب مصطفیٰ کمال کے سب کو گالیاں دینے کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ ان کی آنکھوں پر عقیدت کی نہیں بلکہ مفادات کی پٹی چڑھی ہوئی ہے جو ان کے اِس "سیاسی" جماعت سے وابستہ ہیں۔ اللہ ہدایت دے۔شکریہ ، ابو شامل بھیا، آپ کا اپنے امیر سے اختلاف بھی بالغ نظری کا ثبوت ہے ،
کاش یہ سلیقہ ، فرحان بھیا بھی سیکھ لیں جن کی آنکھوں پر عقیدت کی پوِتر پٹی بندھی ہے۔
جماعت اسلامی کے منور حسن کا بولٹن مارکیٹ میں شرمناک استقبال
یہ کبھی نہیں سیکھیں گے بھائی، ان سے روز کا واسطہ ہے۔ جب مصطفیٰ کمال کے سب کو گالیاں دینے کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ ان کی آنکھوں پر عقیدت کی نہیں بلکہ مفادات کی پٹی چڑھی ہوئی ہے جو ان کے اِس "سیاسی" جماعت سے وابستہ ہیں۔ اللہ ہدایت دے۔
لعنتیں بھیجنا اور اس طرح کی باتیں کرنا لیڈروں کے شایان شان نہیں ہوتا میرے بھائی۔ اس پر ضرور غور کیجیے گا۔"اُلو کے پٹھے "بھی گالی ہے اب پتا چلا .
تو عاصمہ جہانگیر نے کون سا 70 حجوں کا ثواب جیتا ہے اتنا بے وقوفانہ بیان دے کر ؟؟؟؟5 جنوری کو حقوقِ انسانی کی بلند پایہ علَم بردار عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ارکان کو idiot اور “اُلو کے پٹھے” کہہ دیا گویا یہ گالیاں پوری قوم کو دیں جنہوں نے اُنہیں منتخب کيا
پرانی بات ہے جب ذوالفقار علی بھٹو صاحب ملک کے سربراہ تھے ایک جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے بھارت کی اُس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کو اس طرح مخاطب کیا ” وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ [گندھی گالی] مائی ”
بعد میں کہہ دیا ” کاٹ دو کاٹ دو ۔ میں عوامی آدمی ہوں اسلئے منہ سے نکل گیا ”
میرے کوئیی مفادات نہیں . اور"اُلو کے پٹھے "بھی گالی ہے اب پتا چلا .
آپ نے دھیان سے مصطفی کمال کے الفاظ نہیں سنے. اصل بات یہ تھی ایسے تمام لوگ جو اس ظلم کے لیئے متحدہ کو قصور وار ٹھرا رہے ہیں ان پر مصطفی کمال نے لعنت بھیجی ہے اور ہم سب کراچی والے بھی ان تمام لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں!
بھائی فرحان! یہ کون سے اخبار کی خبر ہے؟ میں نے تو دو ٹکے کے اخبار "امن" میں پڑھی تھی جس میں "قائد کی پیش گوئیاں" تک شایع ہوتی ہیں --- قابل اعتبار اخبار پڑھا کریں یا پھر کم از کم جنگ یا ایکسپریس ہی پڑھ لیا کریں۔ جنگ تو یہ کہہ رہا ہے
کسی اور ڈھنگ کے اخبار میں بھی میں نے یہ خبر نہیں دیکھی۔