جاسمن

لائبریرین
ہے شام اگر گیسوئے احمدؐ کی سیاہی
تو نور خدا صبح دل آرائے مدینہ
مولانا حسرت موہانی
 

الشفاء

لائبریرین
وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
امام احمد رضا خان
 

الشفاء

لائبریرین
حسن یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشت زناں
سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مردان عرب
امام احمد رضا خان
 

الشفاء

لائبریرین
سر تابَقدم ہے تَنِ سُلطانِ زَمَن پھول
لَب پھول دَہَن پھول ذَقَن پھول بَدَن پھول
دندان و لب و زلف و رُخِ شہ کے فدائی
ہیں دُرِّ عدن لعل یمن مشک ختن پھول
امام احمد رضا خان
 

الشفاء

لائبریرین
تیرے تو وصف عیبِ تناہی سے ہیں بَری
حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے
امام احمد رضا خان
 

سیما علی

لائبریرین
تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نے
میرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نے

(سعد امروہی)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت سید نا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ؂

واحسن منک لم ترقط عینی
و اجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبراء من کل عیب
کانک قد خلقت کما تشاء
ترجمہ : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری آنکھ نے آپ سا حسین و جمیل اور کوئی نہیں دیکھا کیونکہ آپ سا حسین و جمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں ۔ آپ تو ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا کہ آپ ایسے پیدا کئے گئے جیسا کہ آپ چاہتے تھے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
گوش تک سنتے تھے فریاد اب آئے تادوش کہ بنیں خانہ بدوشوں کو سہارے گیسو
آخرِ حج غمِ اُمت میں پریشاں ہو کر تیرہ بختوں کی شفاعت کو سدھارے گیسو
شاہ احمد رضا خان بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
 

سیما علی

لائبریرین
شش جہت سمت مقابل شب و روز ایک ہی حال
دھوم ’’والنجم‘‘ میں ہے آپ کی بینائی کی

فرش تا عرش سب آئینہ ضمائر حاضر
بس قسم کھائیے امی تری دانائی کی
امام احمد رضا
 

سیما علی

لائبریرین
مرحبا صلِ علیٰ مولا شمائل آپ کے
مرحبا حسنِ سراپائے رسولِ محترم

یہ بھی سچ ہے جسمِ اطہر کا کوئی سایہ نہ تھا
آپ کے ہے زیر سایہ ، یہ جہاں ، رب کی قسم
  • سید عارف معین بلے
 

سیما علی

لائبریرین
حسنِ یوسف دمِ عیسیٰ ید بےضا داری
آنچ خوباں ہمہ دارند تو اتنہا داری
حسن و جمال میں حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی خوبی و محبوبی کسی سے پوشیدہ نہیں پر وقار انداز ، شگفتہ گفتگو ، خوبصورت چہرہ، مناسب قد الغرض ہر چیز اور ہر زاویے میں لازوال تھے۔ اسی لئے علامہ اقبال نے ان کی خوبصورتی کو یوسف ، عیسیٰ اور موسیٰ پر ترجیح دی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
روشنیوں کا مرکز ہے اُنﷺ کی ذات
میرے آقا ﷺمیں ہزاروں ہیں صفات
وہی ختم الرسل ہیں اور حبیبِ کبریا ہیں وہ
وہ جب پیدا ہوئے تو باغِ عالم میں بہار آئی
زیب النساء زیبی
 

سیما علی

لائبریرین
جب زمانے نے حضور ﷺآپ کا چہرہ دیکھا
شکلِ محبوب میں اُمّت کا مسیحا دیکھا
زیب النساء زیبی
 
Top