میں ایسے بہت سے مسلمانوں کو جانتا ہوں جو نماز جمعہ کو واجب نہیں سمجھتے اور اگر پڑھ بھی لیں تو بعد میں اس ظہر کی نماز واجب کی نیت سے پڑھتے ہیں. یہ بات اس لئے لکھی کہ تمام نکتہ ہائے نظر ایک جگہ جمع ہوجائیں تاکہ تحقیق کرنے والوں کو آسانی رہے. مزید وضاحت کے مختلف مراجع کرام کی توضیح المسائل سے رجوع کریں
۷۴۱۔ جب جمعہ کی ایک ایسی نماز قائم ہو جو شرائط کو پورا کرتی ہو اور نماز قائم کرنے والا امام وقت یا اس کا نائب ہو تو اس صورت میں نماز جمعہ کے لئے حاضر ہونا واجب ہے۔ اور اس صورت کے علاوہ حاضر
ہونا واجب نہیں ہے۔ پہلی صورت میں حاضری کے وجوب کے لئے چند چیزیں معتبر ہیں :
Risaala of Agha Seestani
نماز جمعہ اگرچہ دور حاضر ميں واجب تخييرى ہے اور اس ميں
حاضر ہونا واجب نہيں ہے، ليکن نماز جمعہ ميں شرکت کے فوائد و اہميت کے پيش نظر، صرف امام جمعہ کى عدالت ميں شک يا ديگر بيہودہ بہانوں کى بنا پر مؤمنين خود کو ايسى نماز کى برکتوں سے محروم نہ کريں۔
استفتاآت کے جوابات