جمعۃ الاسود!

arifkarim

معطل
ناروے سمیت دیگر مغربی ممالک میں آج یعنی یوم تشکر سے اگلے روز ”جمعۃ الاسود“ یا بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔ اس روز تمام سوپرمارکیٹس ، شاپنگ مالز اور قریباً ہر دکان میں خاص سیل لگتی ہے جو دیگر سیلز سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ دکانو ں میں غیرمعمولی رش کی وجہ سے دیر سے آنے والے ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ کئی شہروں میں گاہکوں کے مابین لڑائی ، جھگڑےکی خبریں آتی رہتی ہیں البتہ پچھلے سالوں کی نسبت ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امسال ہم فیملی کیساتھ مقامی شاپنگ سینٹر پر گئے۔ وہاں موجود کچھ سیلز کی تصاویر:
2EC4DA96-2DE4-4C82-AE82-FDEB4EFD2CFB.jpg~original

D68DA1CE-693D-4AA9-94FF-C1C93A3B5A00.jpg~original

8C1C15EB-7FF1-41E2-8FDA-122138CBE032.jpg~original

B2AF86FA-847F-4EBD-AE8D-FF519FEA2401.jpg~original

1B053838-7F54-4901-9387-2BB5A5AE726D.jpg~original

CDA4D4E3-28AC-4E28-B263-508AD244ED88.jpg~original
 
اکمل زیدی

محفلین
استعمار کی سازش دیکھیں روز جمعہ کو اتنی پرکشش مراعات دے کر لوگوں کو شاپنگ پر اکسانا
جب کے سورہ جمعہ کہ رہی ہے ""اے ایمان والوں ❗ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو"۔ (القُراآن : سورۃ جمعہ، آیت 9)."
اب ایمان والوں کا معیار یہ ہونا چاہئے اور ہوتا ہے کے جب کوئی عمل کلام الله کی نفی میں ہو یا ٹکرا رہا ہو تو اس میں سراسر نقصان ہوتا ہے کوئی فائدہ نہیں ہوتا . . .
 
علی چشتی

محفلین
بلیک فرائیڈے کا دن سمجھ لیں امیروں کے لیے یک روزہ لنڈا بازار ہوتا ہے.. کل یہاں لاہور میں ایم ایم عالم روڈ ایسے بلاک تھی جیسے مفت مال بانٹ رہے ہوں آؤٹ لیٹس والے.. بڑی بڑی طرحدار، نازک اندام خواتین کے اندر کا شاپنگ لالچی درندہ باہر آیا ہوا تھا کل
 
ظفری

لائبریرین
جمعہ کی نماز سے پہلے یا جمعہ کے بعد بھی یہ شاپنگ کی جاسکتی ہے ۔ہمیشہ اغیار یا استعمار کی اصطلاح میں اپنی تنگ نظری چھپانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔کوئی بلیک فرائیڈے پر خریداری کرتا ہے تواس کے ایمان کو کیا خطر ہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔ :idontknow:
 
محمداحمد

لائبریرین
استعمار کی سازش دیکھیں روز جمعہ کو اتنی پرکشش مراعات دے کر لوگوں کو شاپنگ پر اکسانا
جب کے سورہ جمعہ کہ رہی ہے ""اے ایمان والوں ❗ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو"۔ (القُراآن : سورۃ جمعہ، آیت 9)."
اب ایمان والوں کا معیار یہ ہونا چاہئے اور ہوتا ہے کے جب کوئی عمل کلام الله کی نفی میں ہو یا ٹکرا رہا ہو تو اس میں سراسر نقصان ہوتا ہے کوئی فائدہ نہیں ہوتا . . .

اتنی تنگ نظری کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ کون سا کہہ رہے ہیں کہ جمعہ چھوڑ کر شاپنگ کرنے آ جاؤ۔

جمعے کی نماز کے بعد یا اذان سے پہلے کاروبارِ زندگی منع نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ناروے سمیت دیگر مغربی ممالک میں آج یعنی یوم تشکر سے اگلے روز ”جمعۃ الاسود“ یا بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔ اس روز تمام سوپرمارکیٹس ، شاپنگ مالز اور قریباً ہر دکان میں خاص سیل لگتی ہے جو دیگر سیلز سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ دکانو ں میں غیرمعمولی رش کی وجہ سے دیر سے آنے والے ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ کئی شہروں میں گاہکوں کے مابین لڑائی ، جھگڑےکی خبریں آتی رہتی ہیں البتہ پچھلے سالوں کی نسبت ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کہتے ہیں کہ یہ سیاہ جمعہ فصل کی کٹائی پر منایا جاتا ہے۔ آپ نے کیا بویا اور کیا کاٹا؟ :) :) :)
 
ہمارے علاقے کے سب بڑے برانڈ سٹور پر بھی سیل لگی ہوئی تھی. اور اصل قیمت سے زیادہ کا ٹیگ لگا کر اسے کاٹ کر دوبارہ اصل قیمت ہی لکھی ہوئی تھی اکثر سٹورز پر. لیکن رش کا یہ عالم تھا کہ روڈ بلاک پڑی تھی.
 
ایک مشہور آن لائن سٹور پر بھی یہی حال تھا. ایک موبائل میرے بھائی نے جس قیمت پر 4 ماہ پہلے خریدا تھا.
اس سٹور نے سیل پر اتنی قیمت لگائی ہوئی تھی.
 
محمداحمد

لائبریرین

ظفری

لائبریرین
عموماً یہی ہوتا ہے ۔ بیکار کے مال کی سیل لگا دی جاتی ہے ۔ اور اچھے مال کی قیمت دوگنی کر کے اس کو آدھی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ بس کبھی کبھار کسی الیکڑونکس ڈیوائسز پر کوئی واقعی اچھی سیل آجاتی ہے ۔
 
بقول میرے ایک دوست
جوتے کھانے کی عادت بھی ایک نشہ ہے. اگر ایسے نشئی کو کسی دن جوتے نہ لگیں تو اس کا دن گزارے نہیں گزرتا. :)
یہی حال دھوکہ کھانے کے معاملہ میں بھی ہے. :)
 
محمداحمد

لائبریرین
عموماً یہی ہوتا ہے ۔ بیکار کے مال کی سیل لگا دی جاتی ہے ۔ اور اچھے مال کی قیمت دوگنی کر کے اس کو آدھی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ بس کبھی کبھار کسی الیکڑونکس ڈیوائسز پر کوئی واقعی اچھی سیل آجاتی ہے ۔

جو چیز اچھی مل رہی ہو اور آپ کو اُس کی ضرورت بھی ہو تو وہ لے لی جائے۔

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کو للچائیں سو عافیت اسی میں ہے کہ لالچ سے بچیں۔ :)

یوں بھی ہمارے ہاں کی زیادہ تر اسکیمیں ایسی ہی ہوتی ہیں کہ پانچ سو روپے کی بچت ہوتی ہے پانچ ہزار خرچ کرکے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم نے اسکیم نہ لے کر پورے پانچ ہزار بچا لیے۔ :) :) :)
 
اسلام میں جُمعے کے دن کی فضیلت باقی دنوں سے زیادہ ہے اور بہت سی احادیث میں بھی جُمعے کی دن کی عبادات اور فضیلت کا ذکر ہے قُرآن ِ پاک میں ایک سورہ جُمعہ کے نام سے مو جود ہے ۔ اس لیے بلیک فرا ئیڈے کا لفظ تھو ڑا عجیب سا لگتا ہے ۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ کسی خاص مقصد کے تحت مسلمانوں کے خلاف یہ کوئی عملی سازش ہے ۔۔ جس نے بھی بلیک فرا ئیڈے کی ابتدا کی اس کے اپنے اغراض و مقاصد ہوں گے لیکن ہم مسلمانوں کے لیے شاید بلیک فرا ئیڈے کہنا مناسب نہیں ہے ۔
باقی واللہ اعلم
 
اکمل زیدی

محفلین
جمعہ کی نماز سے پہلے یا جمعہ کے بعد بھی یہ شاپنگ کی جاسکتی ہے ۔ہمیشہ اغیار یا استعمار کی اصطلاح میں اپنی تنگ نظری چھپانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔کوئی بلیک فرائیڈے پر خریداری کرتا ہے تواس کے ایمان کو کیا خطر ہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔ :idontknow:
اتنی تنگ نظری کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ کون سا کہہ رہے ہیں کہ جمعہ چھوڑ کر شاپنگ کرنے آ جاؤ۔

جمعے کی نماز کے بعد یا اذان سے پہلے کاروبارِ زندگی منع نہیں ہے۔
ماشاء الله بہت اچھے.....کس شدو مد سے آپ نے میری بات کو رد کیا ہے اب اس سیاہ جمعہ کے بانیان سے تو بعد میں بات ہوگی پہلے آپ سے ہو . . . ہے نا ؟ اسی طرح جیسے امریکا سے بات کرنے سے پہلے یہاں فواد صاحب سے نمٹا جائے . . .بہرحال ظفری صاحب محمداحمد صاحب میں نے ایک نکتے کی طرف توجہ دلائی تھی آیت کا پورا ترجمہ ہم سے زیادہ ان کو پتہ ہوگا اور میرے جیسے سرپھروں کی طرف سے نکتہ اعتراض کا اٹھانا بھی ان کے علم میں ہوگا بڑی پلاننگ سے کام ہوتا ہے ان کے یہاں خیر . . . بعد میں ہوسکتی ہے خریداری نماز جمعہ کے بعد بھی تو خود اپنے ایمانداری سے بتائیں جمعہ مبارک کے بعد روز جمعہ کی نورانیت کے بعد اسی کو شوپنگ کر کے اور اس کا حصہ بن کے ظلمات میں بدلنا کیسا لگے گا اور سب کو معلوم ہے رش ( varities ) اور پہلے جا کے پہلے پائیے والے چکر میں تو لوگ صبح ہی لگ جاتے ہیں پھر خریداری میں نماز کی کسے خبر "ارے ہر جمعے کو تو پڑھتے ہیں اس جمعہ نہیں جائے تو کیا ہوا الله بڑا غفور رحیم ہے مگر اس offer اور موقع سے فائدہ نہ اٹھانا بھی تو کفران نعمت ہوگا . . ..

متوقع جوابات :
اب اسلام میں اتنا جبر بھی نہیں ہے بس خواہ مخواہ issue بنانا ہے .
ہاں بھئی آپ بہت بڑے مومن ہو تو آپ نہ کرو نصیحتیں کرنے کو کس نے کہا ہے
ایسا کچھ نہیں ہے اتنا تو چلتا ہی ہے . . . وہ کھیل تماشا ہوتا تھا اسے منع کیا گیا ہے
وغیرہ وغیرہ . . ..

( یہ تو بہرحال یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کے یہودیوں کے کسی بھی کام میں مذہب اسلام کی کسی طرح کی بھلائی کا پہلو نہیں نکل سکتا )

اگر یہ تنگ نظری ہے تو پھر ہم سے بڑا تنگ نظر کوئی نہیں
 
آخری تدوین:

ویسے کیا آپ کے خیال میں اُنہوں نے یہ تہوار مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے منانا شروع کیا ہے یا یہ اُن کا اپنا کوئی تہوار ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
خود اپنے ایمانداری سے بتائیں جمعہ مبارک کے بعد روز جمعہ کی نورانیت کے بعد اسی کو شوپنگ کر کے اور اس کا حصہ بن کے ظلمات میں بدلنا کیسا لگے گا اور سب کو معلوم ہے رش ( varities ) اور پہلے جا کے پہلے پائیے والے چکر میں تو لوگ صبح ہی لگ جاتے ہیں پھر خریداری میں نماز کی کسے خبر "ارے ہر جمعے کو تو پڑھتے ہیں اس جمعہ نہیں جائے تو کیا ہوا الله بڑا غفور رحیم ہے مگر اس offer اور موقع سے فائدہ نہ اٹھانا بھی تو کفران نعمت ہوگا . . ..

آپ نے کیا خریدا؟

اور نہیں خریدا تو میرے لئے یہ سب باتیں آپ نے کیسے فرض کر لیں؟
 
Top