جمعے کے دن کون کونسے واقعات پیش آئے؟

[ARABIC]قال رسول الله صلى الله عليه و سلم
: خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه أدخل الجنة وفيه أخرج منها [/ARABIC]
ترجمہ: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے جمعہ کا دن ہے اسی میں حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا، اسی دن انھیں جنت میں داخل کیا گیا اور اسی روز انھیں جنت سے نکالا گیا۔
ایک اور حدیث میں یہ بھی ہے کہ قیامت بھی جمعے کے دن ہی واقع ہوگی۔
(صحيح مسلم، کتاب الجمعۃ ، باب فضل یوم الجمعۃ 2/ 585 ، الرقم:854)​
 
سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم مکے سے ہجرت فرماکر جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہ بھی جمعہ کا دن تھا۔
[ARABIC]سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد (3/ 271)[/ARABIC]​
 
Top