جملہ انسٹال کرنے کے لیے Fantastico کا استعمال نہ کریں، بلکہ خود ڈیٹابیس بنائیں

مہوش علی

لائبریرین
آجکل تقریبا تمام سرورز پر Fantastico یوٹیلیٹی موجود ہے جو کہ نہ صرف جملہ خودبخود انسٹال کر دیتی ہے بلکہ ڈیٹابیس بھی خودبخود بنا دیتی ہے۔
افسوس کہ اس کا بنایا ہوا ڈیٹابیس پھر بھی اردو میں "ڈبے" ظاہر کرتا ہے (اگرچہ اسکی کوالیشن utf-8 ہی کیوں نہ ہو)۔

اس لیے آپ ڈیٹابیس الگ سے بنائیں اور جملہ کو بھی manually انسٹال کر لیں۔

یا پھر جملہ کو پہلے Fantastico کی مدد سے ہی انسٹال کر لیں، مگر پھر ایک اور ڈیٹا بیس manually بنائیں، جسکی کوالیشن utf-8 رکھیں، اور پھر جملہ کی configuration فائل میں پرانے ڈیٹابیس کے کوائف کے اس نئے ڈیٹابیس کے کوائف سے تبدیل کر دیں (آپکو اسکے لیے شاید ڈیٹابیس کے ساتھ ساتھ "یوزر" بھی بنانا پڑےگا اور پھر اس "یوزر" کو تمام privileges بھی دینا ہوں گے)۔
 
فاتح

لائبریرین
حیرت ہے کہ میں نے تو فنٹاسٹیکو سے ہی کیا تھا اور کو الیشن یو ٹی ایف 8 رکھی تھی اور اردو بالکل ٹھیک نظر آ رہی تھی یعنی ڈبے ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ کیا آپ کو ہر بار یہی تجربہ ہوا ہے؟
 
مہوش علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ میں نے تو فنٹاسٹیکو سے ہی کیا تھا اور کو الیشن یو ٹی ایف 8 رکھی تھی اور اردو بالکل ٹھیک نظر آ رہی تھی یعنی ڈبے ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔ کیا آپ کو ہر بار یہی تجربہ ہوا ہے؟
مجھے یہ تجربہ تقریبا 5 مختلف فری سائیٹز اور ایک paid سائیٹ پر ہوا ہے کہ Fantastico سے انسٹال کیے گئے جملہ میں اردو ڈبوں کی صورت میں نظر آتی ہے۔
You are a lucky Guy
آپ خوش قسمت انسانوں میں سے ہیں اگر آپ کا پالا اس مصیبت سے نہیں پڑا۔ :)
 
حسیب اسلم

محفلین
Fantastico میں میں نے بھی انسٹال کیا ہے۔ میرے پاس بھی بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ یہ بدقسمتی آپ ہے کے ساتھ ہے
 
میرا یہ مشورہ ہے کہ Fantastico سے انسٹالیشن کریں۔ میں نے دو سال پہلے Manual انسٹالیشن کی تھی مگر اس کو نئے ورژین سے اپگریڈ کرنا مشکل تھا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ سائٹ ہیکنگ کی نظر ہوگئی۔ اصل Fantastico سے انسٹالیشن میں سیکیورٹی اپڈیٹس انسٹال کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ جہاں تک اردو کی بات ہے تو مینول اینکوڈنگ رکھی جا سکتی ہے۔
 
آجکل تقریبا تمام سرورز پر Fantastico یوٹیلیٹی موجود ہے جو کہ نہ صرف جملہ خودبخود انسٹال کر دیتی ہے بلکہ ڈیٹابیس بھی خودبخود بنا دیتی ہے۔
افسوس کہ اس کا بنایا ہوا ڈیٹابیس پھر بھی اردو میں "ڈبے" ظاہر کرتا ہے (اگرچہ اسکی کوالیشن utf-8 ہی کیوں نہ ہو)۔

اس لیے آپ ڈیٹابیس الگ سے بنائیں اور جملہ کو بھی manually انسٹال کر لیں۔

یا پھر جملہ کو پہلے Fantastico کی مدد سے ہی انسٹال کر لیں، مگر پھر ایک اور ڈیٹا بیس manually بنائیں، جسکی کوالیشن utf-8 رکھیں، اور پھر جملہ کی configuration فائل میں پرانے ڈیٹابیس کے کوائف کے اس نئے ڈیٹابیس کے کوائف سے تبدیل کر دیں (آپکو اسکے لیے شاید ڈیٹابیس کے ساتھ ساتھ "یوزر" بھی بنانا پڑےگا اور پھر اس "یوزر" کو تمام privileges بھی دینا ہوں گے)۔
میرے ساتھ بھی پچھلے دنوں یہی حادثہ پیش آیا ہے۔ EasyApp Collection کے ذریعے جملہ انسٹال تو کرلیا لیکن کولیشن utf8ہونے کے باوجود اردو کی جگہ سوالیہ نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کا کوئی حل یا متبادل میں اب تک تلاش نہیں کرسکا ہوں :(
دوسری ڈیٹابیس بناکر کنفیگریشن فائل میں تبدیلی سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا اور ایسا کرنے پر یہ ایرر سامنے آتا ہے:
jtablesession::Store Failed
DB function failed with error number 1146
Table 'hnd436_joomutf.jos_session' doesn't exist SQL=INSERT INTO jos_session ( `session_id`,`time`,`username`,`gid`,`guest`,`client_id` ) VALUES ( '5o9q6hslu6pd104sa2csjdnip3','1265630059','','0','1','0' )

یہ شاید اس لیے کیوں کہ انسٹالیشن کی تفصیلات تو پرانی ڈیٹابیس پر ہی رہ جاتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے ابھی تین روز قبل آخری مرتبہ فنٹاسٹیکو کی بجائے سمپل سکرپٹ کے ذریعے انسٹال کیا تھا لیکن اردو کی ضرورت نہیں پڑی۔ اب اس کے ڈیٹا بیس کی کوالیشن یو ٹی ایف 8 کر کے دیکھتا ہوں کہ آیا اردو لکھی نظر آتی ہے یا نہیں۔ فنٹاسٹیکو سے جملہ انسٹال کر کے مینولی اس کی کوالیشن یو ٹی ایف 8 کرنے پر تو مسئلہ نہیں ہوا کبھی۔
 
فاتح

لائبریرین
حیرت انگیز!:eek:
سمپل سکرپٹ کے ذریعے انسٹال کیے گئے جملہ کے ڈیٹا بیس کی کوالیشن سمپل سکرپٹ نے خود ہی utf8_general_ci رکھی ہے یعنی ڈیٹا بیس میں کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر اردو لکھی جا سکتی ہے۔:)
 
مسئلہ نمبر 1:
جب میں جملہ مینولی فائلز اپلوڈ کرکے انسٹال کرتا ہوں اور ڈیٹابیس بھی خود سے بناؤں تو جملہ میں اردو ٹھیک لکھی جارہی ہے لیکن کوئی بھی پلگ۔ان، موڈ، کمپوننٹ، ٹیمپلیٹ انسٹال کرنا چاہتا ہوں تو کبھی JFolder: Cannot Create Directory اور کبھی Warning! moved filed کا ایرر آتا ہے۔ میں نے پرمیشنز بھی سیٹ کرکے دیکھ لیں اور جملہ کے فورمز بھی کھنگال ڈالے جہاں بہت سے لوگ اسی خامی کا رونا روتے دکھائی دیے لیکن کوئی حل نہیں ملا۔

مسئلہ نمبر 2:
جب میں اپنے ہوسٹنگ پینل پر Easy App Collection کے ذریعے جملہ انسٹال کرتا ہوں تو ڈیٹابیس از خود UTF-8 سیٹ ہوتی ہے، تاہم ڈیٹابیس Easy App Collection کی طرف سے مقفل (locked) رہتی ہے اور میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا۔ اس انسٹالیشن میں، میں کوئی بھی ٹیمپلیٹ، موڈ،کمپوننٹ، پلگ۔ان بآسانی اپلوڈ کرلیتا ہوں لیکن جب اردو لکھنا چاہتا ہوں تو سوالیہ نشان بنے آتے ہیں۔ حالآنکہ ڈیٹابیس کی کوالیشن utf-8 ہی سیٹ ہے۔

حل؟
نامعلوم :tongue:

مہوش بہن کا مجوزہ طریقہ

یا پھر جملہ کو پہلے Fantastico کی مدد سے ہی انسٹال کر لیں، مگر پھر ایک اور ڈیٹا بیس manually بنائیں، جسکی کوالیشن utf-8 رکھیں، اور پھر جملہ کی configuration فائل میں پرانے ڈیٹابیس کے کوائف کے اس نئے ڈیٹابیس کے کوائف سے تبدیل کر دیں (آپکو اسکے لیے شاید ڈیٹابیس کے ساتھ ساتھ "یوزر" بھی بنانا پڑےگا اور پھر اس "یوزر" کو تمام privileges بھی دینا ہوں گے)۔

نتیجہ:
جب میں جملہ کی خود کار انسٹالیشن (بذریعہ Easy App Collection) کے بعد ایک الگ ڈیٹابیس بناتا ہوں اور جملہ کی configuration.php فائل میں تبدیلی کرتا ہوں تو میرے پاس SQL Database کا ایرر ظاہر ہوتا ہے۔ کیوں؟ شاید اس لیے کہ اس نئی ڈیٹابیس میں انسٹالیشن کی تفصیلات تو موجود ہیں ہی نہیں۔ :(

متبادل حل:
مجھ اناڑی کی سمجھ میں کافی دماغ سوزی کے بعد یہ حل آیا کہ:
1۔ پہلے میں نے Easy App Collection کے ذریعے جملہ انسٹال کرلیا۔
2۔ پھر میں نے ایک اور ڈیٹابیس بنائی اور جملہ کی فائلز مینولی اپلوڈ کرکے اس کی انسٹالیشن کی۔
3۔ اب دونوں ڈیٹابیسز میں جملہ کی انسٹالیشن موجود ہے۔
4۔ تب میں نے خودکار انسٹال ہوئے جملہ کی کنفگریشن فائل کھولی اور اس میں مینولی بنائی گئی ڈیٹابیس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔
5۔ میرا جملہ اب ایکسٹینشز بھی انسٹال کررہا ہے اور اردو بھی کامیابی سے لکھ رہا ہے۔ :)
 
Top