مہوش علی
لائبریرین
ہا!!! یہاں سے پتا چلتا ہے کہ آپ میرے جونیئر ہیں۔قیصرانی نے کہا:جملہ کے بارے میں اگر کچھ تعارف مل جائے تو۔۔۔
محفل پر آپ نے اردو جریدے کے نام سے ایک سیکشن دیکھا ہو گا۔ وہاں آپ کو اس سلسلے کی تمام معلومات مل جائیں گی۔
مختصر الفاظ میں "جملہ" ایک کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم ہے جس کا اردو ویب ٹیم نے اردو ترجمہ مکمل کیا تھا (شاکر کی سربراہی میں)۔
"جملہ" کی مدد سے بہت سارے ممبرز اپنی لائیبریری ویب سائیٹ میں ہر وقت بہت آسانی کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں لا سکتے ہیں اور نئی کتب کا اندراج ایک منٹ سے کم وقفے میں کر سکتے ہیں۔
اگر ہم "جملہ" استعمال کرتے ہیں تو لائیبریری پروجیکٹ چلانے میں بالکل کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور ہر چیز منٹوں میں اپڈیٹ ہو جایا کرے گی۔ تمام اخبارات تازہ ترین خبروں کے لیے ایسے سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں تاکہ منٹوں میں تازہ خبریں ویب سائیٹ پر اپڈیٹ ہو جایا کریں۔
ہم میں سے کچھ ارکان پہلے سے ہی "جملہ" پر کچھ سدھ بدھ رکھتے ہیں۔ ویسے بھی اسے سیکھنا بالکل مشکل نہیں ہے (کم از کم وکی سے آسان ہے)۔
باقی باتیں آپ کو "اردو جریدہ" کے سیکشن میں ملیں گی۔ صحیح معلومات کا لنک آپ کو زکریا دیں گے۔
ویسے آپ "جملہ" کے اپنے ویب سائیٹ پر جا کر بھی کھیل کود کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو پتا چلے کہ "جملہ" کیسے کام کرتا ہے اور اس سے ویب پبلشنگ کتنی آسان ہو جاتی ہے۔
http://www.joomla.org/