جملہ کی انسٹالیشن کے بعد فونٹ پرابلم

ٹیپو سلطان

محفلین
السلام علیکم
جملہ1،0،12 اردو کو میں نے فری ویب سرور جس کا نام freetzi ہے پر کامیابی سے انسٹال کیاانسٹالیشن پراسیس مکمل ہونے کے بعد کنفگریشن فائل اپ لود کرنے کے بعدجیسے ہی فرنٹ پیج کھلا تمام اردوجو ٹیکسٹ ایریا میں تھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ جیسی شکل اختیار کر چکی تھی ۔میں نے ان کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ ملی اور ہاں میں نے پھر جملہ کی لینگوئج اردو سے انگلش کرنے کی کوشش کی لیکن یہ بھی ممکن نہ ہوا وہ اصلا لینگوئج تبدیل ہی نہیں کر رہا تھا ۔ کیا یہ سرور پرابلم ہے یا کوئی اور مسئلہ؟ کیا کروں ؟ مدد درکار ہے۔
التماس دعا
 

ٹیپو سلطان

محفلین
شکریہ جواب دینے کا
میرا خیال ہے کہ یہ ueuo server ہی ہے ۔ اور میرا خیال ہے کہ یہ سرور اردو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیپو سلطان، اردو جملہ انسٹال کرنے کے لیے ڈیٹابیس کی کولیشن utf8 ہونی چاہیے۔ فری ویب ہوسٹس پر اردو جملہ انسٹال کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ پہلے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے دیکھیں۔
 

ٹیپو سلطان

محفلین
لوکل ہوسٹ پر تو کوئی مشکل نہیں نبیل بھائی ۔ اصل بات یہ ہے کہ اسی فری ویب ہوسٹ پر میں پی ایچ پی بی بی اردو کو ٹھیک طریقے سے ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ فری ہوسٹ اردو کے ساتھ مسئلہ نہیں کرتا۔ تو پھر یہ جملے کے ساتھ کیوں مسئلہ کر رہا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
لینگ فائل میں انکوڈنگ iso کے بجائے utf-8 کرکے دیکھیں اور ڈیٹابیس کی کولیشن utf8 ہونی چاہیے اگر نہیں ہے تو اسے تبدیل کردیں۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میں نے بھی اسی طرح سارا طریقہ آزمایا ہے لیکن پھر بھی میرے پاس فونٹ کا مسلہ ہے اس کے علاوہ ٹیمپلیٹ عجیب سی نظر آرہی ہے اور بھی کافی ٹیمپلیٹ استعمال کی ہیں لیکن کامیابی نے قدم نہیں چومے۔

لنک یہ ہے۔
جملہ لنک


برائے مہربانی مدد کریں جلد از جلد
 

باسم

محفلین
بھائی پرانا جملہ یونیکوڈ کو اچھی طرح سپورٹ نہیں کرتا
نئے اردو ورژن کی تیاری شروع ہوچکی ہے کچھ ہی عرصہ میں یہ تیار ہوگا انشاءاللہ
اب آپ کی مرضی ہے پرانے کو باقی رکھنا چاہیں یا نئے کا انتظار کرلیں
 
Top