جمہوریۂ آذربائجان میں واقع بُرجِ سوموق

حسان خان

لائبریرین
اٹھارویں صدی عیسوی میں تعمیر شدہ اور ۱۹۸۱ میں یوسلی گوسمان کی فلمائی گئی فلم 'ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں' کی وجہ سے مشہور دفاعی مورچہ 'بُرجِ سوموق'۔۔۔۔ عکاس عباس آتیلائے اس برج کی تصاویر کو اُن لوگوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک اس برج کو نہیں دیکھا ہے۔

اٹھارویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنا والا یہ برج ضلعِ قاخ کے ایلی سو گاؤں کے بوجاق محلے میں واقع ہے۔
ACF6FB91-9890-4932-B141-455CF5F02986_w974_n_s.jpg


کوہستانی مناطق میں میں مقیم لوگوں نے یہ برج دشمنوں کے حملے سے مدافعت کی غرض سے کھڑا کیا تھا۔
701C4462-271F-43E1-845B-4B2310C1A297_w974_n_s.jpg


اس برج کی تعمیر میں گول پتھر، گارے اور پختہ اینٹوں کا استعمال کیا گیا تھا۔
F240E00C-8FFB-4A09-800E-91CCBC3CC85A_w974_n_s.jpg


برج کے نام سے متعلق کچھ آراء موجود ہیں۔ ایک روایت کے مطابق یہ برج سومو خان نامی ایک حاکم نے تعمیر کرایا تھا۔ لیکن تاریخی منابع میں سومو خان کا نہیں، بلکہ کچھ مدت تک حکومت کرنے والے ایک حاکم محمد خان کا نام ملتا ہے جس کا خطاب 'اوسمی' تھا۔ یہ خطاب پہاڑی علاقوں کے حاکموں کو دیا جاتا تھا۔
8B719B58-43AD-410D-9573-D34F4CCD8344_w974_n_s.jpg


A83A6063-B04F-4BDF-9E55-BF0BD772F97A_w974_n_s.jpg


برجِ سوموق سابقہ سوویت اشتراک میں 'ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں' فلم کی وجہ سے مشہور تھا۔ اس فلم کے فلمائے جانے کے دوران کھینچی گئی تصویر اب برج میں نمائش کے لیے موجود ہے۔
7BEB3BA7-4AAE-4030-A693-EB6018DAEB25_w974_n_s.jpg


یولی گوسمان کی فلمائی گئی اس موسیقی دار ایڈونچر فلم میں سوویت اسٹیج اور سنیما کے ستاروں پولاد بلبل اوغلو اور لیو دوروف نے اداکاری کی تھی۔
FCD51106-3BE6-4C0F-9A4C-6C050E6BEDBE_w974_n_s.jpg


برجِ سوموق سے ایلی سو گاؤں کا ایک حصہ اس طرح نظر آتا ہے۔
3F78D847-284B-4141-AF5F-211478B0A6EC_w974_n_s.jpg


برجِ سوموق کے نزدیک مقیم گاؤں کی مسجد کے امام قلعے کی طرف سے اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔
64DAC562-9E7D-4E99-8AE9-A2CE06801D8B_w974_n_s.jpg


ایلی سو کی طرف آنے والے سیاح عموماً اس برج کو دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے۔
C7BFAB6D-48EC-4898-96C6-CC782509E5DA_w974_n_s.jpg


غروبِ آفتاب کے وقت۔۔۔
B214FEF2-C183-41FF-8E0C-F4B589743592_w974_n_s.jpg


منبع

(تصاویر کے کیپشن آذری سے تقریباً من و عن ترجمہ کیے گئے ہیں۔)
 
Top