ابو المیزاب اویس
محفلین
جا کے صبا تُو کوئے محمدﷺ
لا کے سُنگھا خوشبوئے محمد ﷺ
چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ
دل میں بسا ہے شہرِ مدینہ
چشم لگی ہے سُوئے محمد ﷺ
حشر کا خوف ہے سب پر غالب
سب ہیں رضائے حق کے طالب
حق کی نظر ہے سوئے محمد ﷺ
تشنہ دہانو غم ہے تمھیں کیا
ابرِ کرم اب جھوم کے برسا
لو وہ کھلے گیسوئے محمد ﷺ
رنگ ہے اُنکا باغِ جہاں میں
اُنکی مہک ہے خلد و جناں میں
سب میں بسی خوشبوئے محمد ﷺ
شمس و قمر میں ارض و فلک میں
جنّ وبشر میں حور و ملک میں
عکس فگن ہے روئے محمد ﷺ
ہو نہ کبھی تا حشر نمایاں
ایسا ہلالِ عید ہو قرباں
دیکھے اگر ابروئے محمد ﷺ
سیفِ خدا پر جنگ ہو آساں
ہو غزوات میں فتح نمایاں
اے تِری شوکت موئے محمد ﷺ
دین کے دشمن اُنکو ستائیں
دیں یہ ہمیشہ اُنکو دعائیں
سب سے نرالی خوئے محمد ﷺ
ہو نہ جمؔیلِ قادری مضطر
ہاتھ اٹھا کر حق سے دعا کر
مجھ کو دکھا دے کوئے محمد ﷺ
از مداح الحبیب مولانا صوفی جمیل الرحمٰن قادری رضوی (قبالہِٗ بخشش)
لا کے سُنگھا خوشبوئے محمد ﷺ
چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ
دل میں بسا ہے شہرِ مدینہ
چشم لگی ہے سُوئے محمد ﷺ
حشر کا خوف ہے سب پر غالب
سب ہیں رضائے حق کے طالب
حق کی نظر ہے سوئے محمد ﷺ
تشنہ دہانو غم ہے تمھیں کیا
ابرِ کرم اب جھوم کے برسا
لو وہ کھلے گیسوئے محمد ﷺ
رنگ ہے اُنکا باغِ جہاں میں
اُنکی مہک ہے خلد و جناں میں
سب میں بسی خوشبوئے محمد ﷺ
شمس و قمر میں ارض و فلک میں
جنّ وبشر میں حور و ملک میں
عکس فگن ہے روئے محمد ﷺ
ہو نہ کبھی تا حشر نمایاں
ایسا ہلالِ عید ہو قرباں
دیکھے اگر ابروئے محمد ﷺ
سیفِ خدا پر جنگ ہو آساں
ہو غزوات میں فتح نمایاں
اے تِری شوکت موئے محمد ﷺ
دین کے دشمن اُنکو ستائیں
دیں یہ ہمیشہ اُنکو دعائیں
سب سے نرالی خوئے محمد ﷺ
ہو نہ جمؔیلِ قادری مضطر
ہاتھ اٹھا کر حق سے دعا کر
مجھ کو دکھا دے کوئے محمد ﷺ
از مداح الحبیب مولانا صوفی جمیل الرحمٰن قادری رضوی (قبالہِٗ بخشش)